مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہاہے کہ کشمیر ہمارے ملک کا حصہ اور اس میں بسنے والے کشمیری بھائی ہمارے جسم و جاں کا حصہ ہیں۔

پانچ فروری کشمیری بھائیوں سے قلبی وابستگی کا دن ہے ۔کشمیریوں کی تحریک آزادی استحکام پاکستان کی تحریک ہے جب کوئی قوم آزادی حاصل کرنے پرتل جائے

تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اس کو آزادی کے حصول سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی ۔

کشمیریوں کے دل میں ہندوستان سے نفرت کے سوا کوئی جذبہ نہیں۔بھارت نے کشمیر میں نفرت کا جو بیج بویا ہے وہ تنا وردرخت بن چکاہے۔بھارت کو یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ پاکستان میں نڈر اور بے باک قیادت کی حکومت ہے

جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے اور ہم سے کوئی امن کی بات کرے گا تو ہم امن سے بات کریں گے اور اگر جنگ کی بات کرے گا تو ہم جنگ کی بات کریں گے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ

کشمیر اور ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھایا جا رہا ہے اور خود بھارت شرافت کا لبادہ اوڑھ کر عالمی برادری کے سامنے اپنے آپ کوپُر امن ملک ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے جو کہ

ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں اور کشمیری عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق اور ظلم ہے۔بھارت اس خطے میں اپنی چودھراہٹ کو قائم کرنے کے لیے طاقت کے توازن کو خراب کر رہا ہے جبکہ پاکستان ایسی جھوٹی چودھراہٹ جو لاکھوں مسلمانوں کے خون بہا پر قائم ہو کو نہیں مانتااورپاکستان ہر سطح پر اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے اپنی بہترین حکمتِ عملی کے ذریعے پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے لیے ہمدردیاں پیدا کر دی ہیں

اور آج بھارت کو اقوامِ عالم میں سفارتی سطح پر شکست ہو چکی ہے۔ پاکستان برابری کی سطح پر جامع مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اوربھارت کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوںکے عین مطابق حل کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں سالہا سال سے جاری بھارتی ظلم وتشدد کے سےا ہ بادل اب چھٹنے والے ہیں۔ اور آزادی کی خو بصورت صبح طلوع ہونے والی ہے۔

اب دنیا کی کو ئی طاقت کشمیری عوام کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی۔ کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا ، نہ ہے اور نہ ہی بھارت کا حصہ بننے دیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کا منشور اور ہر پاکستانی فرد کی صرف ایک ہی آواز ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــراجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال کے ہمراہ تحصیل روجھان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ۔ا

س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ایند پلانگ فہد بلوچ ،ایکسین پبلک ہیلتھ ،بلڈنگ،سپورٹس آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر کرکٹ اسٹیڈئم ،ٹف ٹائلز کی تنصیب،میونسپل سروسز سمیت دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی خود نگرانی کریں ۔کام کی رفتار کو تیز کیا جائے

۔میٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ

عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر بالکل نہ کی جائے ۔معائنہ کے دوران انہوں نے استعمال کئے گئے میٹیریل کا بھی جائزہ لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کی جانب سے ماہ جنوری میں اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی کمپین میں ضلع بھر کے تھانہ جات کی پرفارمنس رپورٹ جاری کر دی گئی

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے مطابق ڈی پی او راجن پور محمد افضل کی جانب سے ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی کمپین کا آغاز کیا گیا تھا۔

اشتہاری ملزمان کے خلاف ضلع بھر میں کامیاب کاروائیوں کے نتیجے میں ماہ جنوری کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 211 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار کیئے جانے والے اشتہاری پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جن میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، چوری ، رابری اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات شامل ہیں۔ ضلع بھر کے تھانہ جات کی پرفارمنس کے بارے میں ڈی پی او راجن پور کی جانب سے آگاہ کرتے ہونے کہا گیا کہ

ماہ جنوری میں پہلے نمبر پر پولیس ٹیم تھانہ تھانہ صدر جام پور نے 30 اشتہاری دوسرے نمبر تھانہ کوٹ مٹھن نے 25 اشتہاری اور تیسرے نمبر پر تھانہ محمد پور نے 23 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔

ضلع بھر کی پولیس ٹیمز نے اشتہاری ملزمان کے خلاف لانچ کی گئی خصوصی کمپین میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گرفتاریوں اور کمپین کا سلسلہ ماہ فروری میں بھی جاری رہے گا اور ایس ایچ اوز کو اس حوالے سے گرفتاریوں کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کا جنوبی پنجاب کے تمام مراکز صحت میں سروس ڈیلیوری کو موثر بنانے کے حوالے سے احسن اقدام

جنوبی پنجاب کے تمام اسپتالوں، مراکز صحت اور ڈسپنسریوں کوبذریعہ واٹس ایپ گروپس جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکریٹریٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز سے منسلک کردیا گیا۔

جنوبی پنجاب کے تمام 8ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں، 34تحصیل ہیڈکوارٹراسپتالوں، 111رورل ہیلتھ سنٹرز، 760بنیادی مراکز صحت اور 383دیہی، گورنمنٹ و کمیونٹی ڈسپنسریوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز سے منسلک کیا گیا ہے: سیکریٹری تنویر اقبال تبسم

کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز میں انچارج و دیگر ملازمین کو فیلڈ سروس ڈیلیوری کی مانٹیرنگ کے لیے تعینات کردیا گیاہے: تنویر اقبال تبسم

اس آن لائن مانیٹرنگ سسٹم سے اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے باقاعدہ راؤنڈز، ادویات کی فراہمی اور دیگر معاملات کی تصویری رپورٹس حاصل کی جاتی ہیں: سیکریٹری تنویر اقبال تبسم

اس کے ذریعہ کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز سے رورل ہیلتھ سنٹرز پر صبح شام آؤٹ ڈور مریضوں اور بنیادی مراکز صحت پر 24/7ڈیلیوری اور او پی ڈی بارے بھی باقاعدہ رپورٹس شیئر کی جاتی ہیں: سیکریٹری تنویر اقبال تبسم

دیہی، گورنمنٹ او ر کمیونٹی ڈسپنسریوں پر اسٹاف کی حاضری اور او پی ڈی کی باقاعدہ تصویری رپورٹ حاصل کی جاتی ہیں: تنویراقبال تبسم

تمام اسپتالوں، مراکز صحت اور ڈسپنسریوں کو بذریعہ واٹس ایپ کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز سے منسلک کرنے سے سروس ڈیلیوری کو کافی حد تک بہتر کرنے میں کافی مدد ملی ہے: سیکریٹری تنویر اقبال تبسم

اس اقدام سے میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف کی مراکز صحت میں حاضری کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے: تنویراقبال تبسم

اس اقدام سے مریضوں کو درپیش مسائل بار ے فوری آگاہی لے کر ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں: تنویر اقبال تبسم

جنوبی پنجاب کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہرممکن آپشن استعمال کیے جارہے ہیں: تنویر اقبال تبسم

جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت ِ عامہ کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی: تنویر اقبال تبسم

%d bloggers like this: