مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ ضلع بھر میں 24جنوری بروز سوموار سے پولیو سے بچاو کی قومی مہم شروع ہونے جا رہی ہے۔

تمام مکاتب فکر کے لوگ اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی صدر اسپتال راجن پور میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر ملک محمد ریاض اور دیگر افسران موجود تھے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ملک محمد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

اس مہم میں 1442ٹیمیں کام کریں گی اور 4لاکھ 80ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوانسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی

۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران تمام ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں

اور 100%ٹارگٹ کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے ا علیٰ الصبح شہر بھر کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر گلیاں ،محلے اور سڑکیں صاف نظر آنی چاہئیں۔

اس سلسلے میں سستی بالکل برداشت نہ کی جائے ۔شہریوں کو چاہئے کہ

وہ اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ ایک جگہ پر جمع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم پر فوکس کیا ہوا ہے۔

لوگوں کی خدمت اور انہیں سہولیات فراہم کرنا میرا شعار ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف

گورنمنٹ بوائز ہائیر سکیڈری سکول حاجی پورشریف سے ہر دور میں امتیازی سلوک برقرار،بنیادی سہولیات ناپید ،نامکمل سٹاف،

درجہ چہارم کی سیٹیں تک خالی،سکول کوسیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے،والدین،بجائے سہولیات دینے کے رہی سہی سہولیات سے بھی محروم کیا جارہا ہے، طلباء

تفصیل کیمطابق گورنمنٹ بوائزہائیرسکینڈری سکول حاجی پورشریف ایمس کوڈ 32410019 عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سےمحروم ہے اور 17 گریڈ کے ایک جونئیر ٹیچر کو پرنسپل تعنیات کردیا گیا ہے

.حال ہی میں آئی ٹی لیب کے انچارج کا ٹرانسفرکردیا گیا.بیشتر سبجیکٹ سپیشلسٹ کی سیٹیں کئی عرصے سے خالی ہیں

اورحلقہ این اے194،پی پی 295 کا پسماندہ ترین اور دورافتادہ علاقہ ہونے کے باعث جان بوجھ کر بنیادی سہولیات اور مکمل سٹاف سے محروم رکھا جارہا ہے

اور بارہا متعلقہ حکام کوشکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے اورتحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے

اس سلسلے میں نادار اورغریب متاثرہ والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہربھر کے دیگراجتماعی ترقیاتی کاموں کو تو سیاست کی نذر کیاجاتا رہا

لیکن خدارا اب تعلیم جیسے مقدس پیشہ کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے اس موقع پر متاثرہ طلباء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

انتہائی افسوس کا مقام ہے بجائے سیولیات دینے کے رہی سہی سہولیات سے بھی محروم کیا جارہا ہے جوکہ انتہائی ظلم اور تعلیم دشمنی کے برابر ہے

کیونکہ یہاں کےصاحب حیثیت اور صاحب ثروت لوگوں کی اولادیں تو دوسرے شہروں اور بہترین قسم کےپرائیویٹ سکولوں اور اکیڈیمیوں میں زیر تعلیم ہے

ہم غریب طلباء کو کس چیز کی سزا دی جارہی ہے

اس حوالے اہل علاقہ نے سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر راجن پورعدنان محمود اعوان، کمشنر ڈی خان لیاقت علی چھٹہ اور

متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بھر پورمطالبہ کیا گیا ہے.

%d bloggers like this: