دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : انارکلی بازار میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور انتیس افراد زخمی ہوئے۔

لاہور کے معروف انارکلی بازار میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور انتیس افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انار کلی بازار دھماکے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانا سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ

مقدمےمیں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ، تین سو دو، تین سو چوبیس، دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا کہ دھماکے سے قریبی دکانوں اور پاس کھڑی موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھیوں کی ایماء پر بھاری مقدار

میں دھماکا خیز مواد سے دھماکہ کیا۔

About The Author