مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ینگ ڈاکٹرزخیبرپختونخوا نے صحت کارڈ کے تحت مریضوں کو غیرمعیاری علاج فراہم کرنے کا الزام لگا دیا

ینگ ڈاکٹرز نے محکمہ صحت سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ۔

ینگ ڈاکٹرزخیبرپختونخوا نے صحت کارڈ کے تحت مریضوں کو غیرمعیاری علاج فراہم کرنے کا الزام لگادیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹررضوان کے مطابق ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مریضوں کو غیرمعیاری اور سستی ادویات دی جارہی ہے

جس سے نقصان مریض کو ہوتا ہے ، ایسے ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے زریعے علاج ہورہے ہیں

جہاں سہولیات موجود ہی نہیں اور بل بھی لاکھوں میں بنائے جاتے ہیں ، ینگ ڈاکٹرز نے محکمہ صحت سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے شکایات کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ

صحت کارڈ پروگرام کے منیجرریاض تنولی نے ینگ ڈاکٹرزکے الزام پر موقف اپنایا کہ

ادویات لکھنا یا فراہم کرنا ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کا کام ہے

اس میں انشورنش کمپنی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا تاہم

شفافیت برقرار رکھنے کے لئے مریض کے علاج کی پوری رپورٹ متعلقہ وارڈز میں رکھی جاتی ہے۔

%d bloggers like this: