اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجا ب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا سالانہ دورہ کیا۔اس موقع پر گارد نے جنرل سلامی دی. آئی جی نے جیل کے سکیورٹی نتظامات کا جائزہ لیا.

انہوں نے کچن اسیران،ہسپتال،حوالاتیوں،عام قیدیوں اور سزائے موت کے قیدیوں کی بیرکس سمیت، خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، ٹیوٹا سنٹر،جیل فیکٹری،

پی سی او روم، انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا دورہ کیااور اسیران سے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا

آئی جی نے جیل میں صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیا۔مرزا شاہد سلیم بیگ نے اچھی کارکردگی پر ملازمین کو شاباش دی

انہوں نے ملازمین کے مسائل پوچھے اور انہیں فوری طور پر رولز کے مطابق حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے

یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی ڈی سی آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مردوخواتین سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے،انہوں نے خاتون کا وراثتی پٹہ داری مسئلہ حل نہ کرنے پر پٹواری کو معطل بھی کردیا۔

ڈپٹی کمشنرنے ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا مقصد ایک چھت تلے شہریوں کے مسائل کو موقع پر حل کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ افسران اور تمام مواضعات کے پٹواریوں کا ہر صورت ریونیو کچہریوں میں موجود ہونا لازمی ہے،ہر پٹواری کچہری میں اپنے مواضعات کے مکینوں کو

تلاش کرکے ان کے مسائل خود حل کرے،کسی بھی معاملے کو التواء میں نہ رکھیں

اس دوران خاتون کے وراثتی پٹہ داری میں تاخیر پر ڈپٹی کمشنر نے محمد عمر نامی پٹواری کو معطل کرنے کے احکامات بھی دئیے۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سرکاری رقبہ پر قابض افراد کی تعمیرات کو فوری گرایا جائے اور اس بارے میں تاخیر نہ کی جائے،سرکاری اراضی کسی کی جاگیر نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو دن شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جاتی ہیں

اب کچہریاں سوموار کو بھی لگائی جائیں گی،انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وراثتی معاملات میں خواتین کے

حقوق کا خاص طور پر خیال رکھا جائے،ریونیو سٹاف اس حوالے سے مکمل چھان بین کے بعد فیصلے کرے کیوں کہ کوتاہی سے کوئی بھی خاتون اپنے حق سے محروم ہو سکتی ہے۔

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، سب رجسٹرارز،تحصیل دار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سلیم قیصر کا حب الوطنی کے موضوع پر لکھا ہوا

اردو ڈرامہ”منزل پکارتی ہے” 2جنوری 2022 کو رات 9 بجے قومی نشریاتی رابطے پر ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنز سے نشر کیا جائیگا۔

اس ڈرامے کے نگران اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان آصف خان کھیتران، پروڈیوسر محمد علی خان اور ریکارڈنگ انجینئر محمد عبداللہ سعدی ہیں

جبکہ نمایاں فنکاروں میں قیصر نقوی،مظہر احسن، تسنیم محبوب،سحر سیال،ایاز سرور اور اکرام الحق شامل ہیں

یہ بات ڈائریکٹر آرٹس کونسل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی ہدایت پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے.

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کے ارکان شکیل احمد اورغلام قادر نے شہر کی مصروف شاہراہوں اور اہم مقامات پل ڈاٹ، مینہ چوک، لاری اڈوں، اے پی وی سٹینڈپرڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین بارے لیکچر دیا

اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ہیلمٹ کے استعمال،گاڑیوں پر اوور لوڈنگ، دھند اور احتیاطی تدابیر بارے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ

ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اس موقع پراڈہ منیجرز محمد سلیم،محمد افضل مغل، حاجی محمود،، جاوید احمد،حاجی قمر عباس

شوکت عباس رانا، ارشد شاہ اور عبدالحمید نے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کرائی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

فرض شناس و محنتی اور ایماندار آفیسران کی حوصلہ افزاٸی کا سلسلہ جاری

ڈی پی او محمد علی وسیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سرہاتے ہوۓ انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا گیا

اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام پولیس اہلکاران اپنے اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان ہر وقت الرٹ ہیں

اور انہیں ہدایت دی گٸ ہے کہ آپ اپنے فراٸض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوۓ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لۓ بھر پور کردار ادا کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان۔

ناقص کارکردگی پر SHO سٹی ڈیرہ اور SHO کوٹ چھٹہ کی ایک سال سروس ضبط جبکہ تفتیشی آفیسران کو

سات یوم کے اندر روڈ پینڈنگ یکسو کرنے کی سختی سے ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ احسان اللہ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ عمران حمید

کی ایک ایک سال سروس ضبط جبکہ تمام تھانوں کے تفتیشی آفیسران کو سات یوم کے

اندر روڈ پینڈنگ یکسو کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کر دی۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ محکمہ میں لاپرواہی، ناقص تفتیش، ناقص کارکردگی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

جبکہ فورس کے مورال میں اضافے اور نظم و ضبط میں بہتری کے لۓ تمام تر اقدامات کۓ جاٸیں گے

آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاران کو سزاٸیں دینے کا مقصد صرف اور صرف ان کی اصلاح کرنا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:

پولیس تھانہ کالا کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، منشیات فروش گرفتار،2260 گرام چرس برآمد۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی سپرویژن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کالا نے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم لعل حسین ولد محمد ایوب قوم ممدانی سکنہ چاہ باڑہ موضع بیٹ نہڑ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 2260 گرام چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ کالا میں مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ

ہم ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم کی سپرویژن کے مطابق

جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے میڈیکل ڈسپنسری بھٹہ کالونی کا دورہ کیا

انہوں نے اپنے والد کے نام موسی خان فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی قائم ڈسپنسری میں سہولیات کا جائزہ لیا

موجود مریضوں اور لواحقین سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سے بھی ملاقات کی۔

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ادویات اور مریضوں کے علاج معالجہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

انہوں نے عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانا ہے۔

طب مقدس پیشہ ہے۔میڈیکل ڈسپنسری کا عملہ خدمت خلق کر عبادت سمجھ کر کریں۔

%d bloggers like this: