اپریل 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا

لاہور میں نئے لوکل باڈیز سیٹ اپ کے تحت نیبرہڈ کونسلز کی تعداد کا تعین کر دیا گیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا،، لاہور میں نئے لوکل باڈیز سیٹ اپ کے تحت نیبرہڈ کونسلز کی تعداد کا تعین کر دیا گیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیبرہڈ کونسلز کی حلقہ بندیاں شروع کر دیں، لاہور کی دو سو چوہتر یونین کونسلز کو ختم کر کے نیبر ہوڈ کونسلز قائم ہوں گی

ایک کروڑ اڑتیس ہزار پانچ سو ستاسی نفوس پر مشتمل، شہر لاہور، کیلئے پانچ سو دو نیبر ہڈ کونسلز بنائی جا رہی ہیں

ایک نیبر ہوڈ کونسل کی آبادی بیس ہزار مرد و خواتین پر مشتمل ہو گی،نیبر کونسل کا الیکشن سنگل بیلٹ پیپر کے ذریعے ہو گا جبکہ نیبر ہڈ کونسل کے ہاؤس میں بارہ ارکان شامل ہوں گے

چئیرمین، وائس چیئرمین، پانچ جنرل کونسلرز، دو خواتین، لیبر کونسلر، یوتھ کونسلر اور اقلیتی

کونسلر نیبر ہڈ کونسل کا حصہ ہو گا، جماعتی بنیادوں پر الیکشن کے باعث پورا پینل ہی

الیکشن میں حصہ لے سکے گا
حافظ محمد سلیم، لیگل ایڈوائزر الیکشن کمشن، بیس ہزار افراد پر مشتمل نیبر ہڈ کونسل ہو

گی،، چئیرمین، وائس چئیرمین سمیت متعدد افراد الیکشن لڑ سکیں گے۔

حکام کے مطابق بائیس مارچ تک صوبہ بھر میں نیبرہڈ کونسلز کی حلقہ بندیوں کی ورکنگ مکمل کر لی جائے گی

جبکہ محکمہ بلدیات چند روز میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدبندی سے متعلق نقشہ جات فراہم کرے گا

%d bloggers like this: