مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں سال 2021کے دوران 3لاکھ 60ہزار سے زائد حادثات ،4ہزار سے زائد افراد جانبحق

سال بھر میں صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین سو تینتالیس افراد جان کی بازی ہارگئے۔۔

پنجاب میں سال 2021کے دوران 3لاکھ 60ہزار سے زائد حادثات ،4ہزار سے زائد افراد جانبحق

پنجاب بھر میں دوہزار اکیس کے دوران ریسکیو نے تین لاکھ ساٹھ ہزار چار سو چھ سے

زائد ٹریفک حادثات پر سروسز فراہم کیں،،،جبکہ پنجاب بھر میں روڈ ٹریفک حادثات میں چار

ہزار دوسو بیالیس افراد جاں بحق ہوئے،،،سال بھر میں صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں

تین سو تینتالیس افراد جان کی بازی ہارگئے۔۔

پنجاب بھر میں 2021 کے دوران ریسکیو نے 360406 ٹریفک حادثات پر سروسز فراہم کیں

لاہور: متاثرین ایکسیڈنٹ میں 80 فی صد مرد اور 20 فی صد خواتین تھیں

لاہور: پنجاب بھر میں روڈ ٹریفک حادثات میں 4242 افراد جاں بحق ہوئے

پنجاب میں سب سے زیادہ 88324 روڈ ایکسیڈنٹ لاہور میں پیش آئے

لاہور میں 2021 کے دوران ٹریفک حادثات میں 343 افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبے میں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 358 اموات فیصل آباد میں ہوئیں

پنجاب میں 2020 کی نسبت 2021 میں ٹریفک حادثات 16٫90 فیصد زیادہ ہوئے
2020

کے دوران صوبہ بھر میں 309074 ٹریفک حادثات پر ریسکیو سروسز دی گئیں تھی

پنجاب میں رواں سال آتشزدگی کے 20677 اور 2020 میں 15454 واقعات رپورٹ ہوئے

پنجاب میں 2021 کے دوران عمارتوں سے شہریوں کے گرنے کے واقعات میں کمی آئی
2021

میں عمارتوں سے شہریوں کے گرنے کے 28624 اور 2020 میں 23992 واقعات پیش آئے

صوبہ بھر میں رواں سال عمارتیں گرنے کے 685 واقعات پر ریسکیو ٹیموں نے خدمات دیں
2020

کے دوران پنجاب میں عمارتیں گرنے کے 1037 واقعات پیش آئے تھے

پنجاب بھر میں ریسکیو ایمرجنسی سروس کو رواں سال 2 کروڑ 63 لاکھ 77 ہزار 856 کالز

موصول ہوئیں

سال 2020 میں ریسکیو کو 2 کروڑ 20 لاکھ 29 ہزار 313 کالز موصول ہوئیں تھی

%d bloggers like this: