مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

ادبی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ، وزیر ثقافت سمیت شعراء و ادیبوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔

ادبی میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ، وزیر ثقافت سمیت شعراء و ادیبوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔۔

بھارت سے گوپی چند نارنگ نے آن لائن کانفرنس میں شرکت کی۔۔

شہر قائد میں ادب و زبان کا میلہ سج گیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں چار روزہ اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔

افتتاحی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل سید احمد شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

بھارتی دانشور گوپی چند نارنگ بھارت سے آن لائن ،،کانفرنس کا حصہ بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا اصلی وطن ہے۔ اردو زبان کی ہی مٹھاس ہے کہ فارسی اور عربی کو اپنے اندر جذب کرلیا ہے

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو کتاب کی جانب واپس لے جانا ہے۔ ادب کی جانب مائل کرنا ہے۔۔

وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز شعر سے کیا۔

مرتضی وہاب نے بھی ماں کے عنوان سے فیض کی نظم پیش کی۔۔

ڈاکٹر جعفر احمد نے کلیدی مقالہ پیش کرکے حاضرین سے داد سمیٹی۔

ادیبہ زہرہ نگاہ ، اسد محمد خان ، کشور ناہید ، نورالہدی شاہ سمیت معروف ادیب و شعراء نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگائے۔

%d bloggers like this: