دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام ہے کیا؟

صوبے کے بلدیاتی ایکٹ 2019 میں کیا بڑی تبدیلیاں لائی گئی اور اس کے خدوخال کیا ہوں گے۔۔

خیبرپختونخوا میں تبدیلی سرکار کی حکومت جب دوبارہ آئی تو بلدیاتی نظام میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لے ائی۔۔

صوبے کے بلدیاتی ایکٹ 2019 میں کیا بڑی تبدیلیاں لائی گئی اور اس کے خدوخال کیا ہوں گے۔۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی ایکٹ 2019 ۔۔ نئے نظام میں ضلعی حکومت ختم کرکے دو درجات رکھے گئے۔۔

یعنی تحصیل کونسل ، ویلج کونسل اورنیبرہوڈ کونسل ۔۔ بڑے شہروں میں تحصیل کونسل کا سربراہ مئیر کہلائے گا۔۔

جس کا انتخاب جماعتی بنیاد پر براہ راست الیکشن کے زریعے ہوگا۔

ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات بھی براہ راست ہوں گے۔۔

اسی طرح سابقہ ٹاون کونسل کی نشست بھی ختم کرکے ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کے کونسلر کو چئیرمین بنادیا گیا۔۔

جو پرانے نظام میں ناظم کہلاتے تھے ۔۔

یہ چئیرمین تحصیل کونسل میں اپنے ویلج اور نیبرہوڈ کونسل کی نمائندگی کریں گے ۔۔

پرانے نظام میں ویلج اور نیبرپوڈ کونسل میں پندرہ ممبران ہوتے تھے جن کی تعداد اب چھ کردی گئی ہے

 تحصیل چئیرمین ، جنرل کونسلر ، یوتھ ، خواتین

کسان اور اقلیت کے لئے الگ الگ ووٹ ڈالنے ہوں گے ۔۔

تحصیل کونسل میں ڈپٹی مئیر کا انتخاب چئیرمین کے ووٹوں سے ہوگا

حکومتی فارمولے کے مطابق تیس فیصد ترقیاتی فنڈ مقامی حکومتوں کو ملے گا۔

تحصیل سطح پر تمام ادارے مئیریا تحصیل چئیرمین کے زیرنگرانی ہوں گے

About The Author