مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مہنگائی کا طوفان،،، روٹی بارہ روپے اور اٹھارہ کا نان

سمجھ سے باہر ہے کہ قیمتوں میں روزبروز اضافہ کیوں کیاجارہاہے،، ہر چیز ہی مہنگی ہے

مہنگائی کا طوفان،،، روٹی بارہ روپے اور اٹھارہ کا نان،،، شہری پریشان،،، کہتے ہیں

کوئی پرسان حال نہیں، جب جو چاہتا ہے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتا ہے

لاہور میں متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹا اور فائن میدہ مہنگا ہونے پر روٹی کی قیمت میں

دو روپے اور نان کی قیمت تین روپے بڑھانے کا اعلان کیاہے،، قیمتوں کا اطلاق دو روز بعد سے ہوگا۔۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق سو گرام کی روٹی اب دس کی نہیں بارہ جبکہ ایک سو بیس گرام کا نان پندرہ کی بجائے اٹھارہ روپے میں فروخت کیا جائے گا

تندور مالک کہتے ہیں کہ فی الحال پرانا مال استعمال کیاجارہاہے،،، تاہم جلد ہی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔۔
محمد علی،،،تندور مالک

دو ماہ سے کہہ رہے تھے لیکن کوئی سن ہی نہیں رہاتھا۔پرانا مال ختم ہوجائیگاتو قیمتیں بڑھادیں گے

مہنگائی کے ستائے شہری کہتےہیں کہ آٹا پہلے ہی مہنگا کردیاگیاتھا،،،اب روٹی کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے،،دو وقت کی روٹی بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہے

سمجھ سے باہر ہے کہ قیمتوں میں روزبروز اضافہ کیوں کیاجارہاہے،، ہر چیز ہی مہنگی ہے۔۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو مذاکرات کی بھی دعوت دی ہے،عہدیداروں کے مطابق اگر آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جائے تو قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی

%d bloggers like this: