اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید کی زیر صدارت شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چار ر وڈز کی تعمیر،توسیع اور بحالی کی منظوری دے دی گئی

جن پر چھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ ایم پی اے سردار شہاب الدین سہیڑ کے حلقہ میں تین روڈز کی تعمیر و توسیع پر دو کروڑ روپے اور مشیر زراعت سید رفاقت گیلانی

کے حلقہ میں لیہ بائی پاس تا چک شہباز آباد روڈ کی توسیع کی جائے گی جس پر چار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس میں بستی کانجل تا بستی گورمانی روڈ اور ڈیرہ مہر سلیمان تا تھند خورد نشیب روڈ کی تعمیر کی منظوری دی

اسی طرح وکیل والا تا بستی کانجل روڈ کی بحالی کی بھی منظوری دی گئی۔کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

شوگر سیس کے فنڈز کا مقصد کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ مقامی آبادی بھی مستفید ہوگی۔

ہیوی گاڑیوں کی روانی کیلئے روڈ کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے.افسران روڈز کے منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر نظر رکھیں۔۔

ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز، ایکسئین بابر یزدانی

ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈی بی اے شہزاد قدیر،شوگر ملز کے نمائندے اور دیگر افسران موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہئے تاہم میٹریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

مفاد عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے محکمے ملکر کام کریں انہوں نے یہ بات محکموں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو سرسبز،شاداب اور جاذب نظر بنانے کیلئے دستیاب وسائل استعمال جائیں۔پی ایچ اے شہر کے داخلی،خارجی مقامات،چوکوں کی تزئین و آرائش،میڈینز،گرین بیلٹس اور پارکس میں خوبصورت

اور ماحول دوست پودے لگائیں۔شہر کی سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کیا جائے۔فراہمی اور نکاسی آب کے عوامی مسائل بروقت حل کئے جائیں۔

سرکاری محکمے محنت اور دیانتداری سے کام کرکے عوام کا اعتماد جیتیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صدیق آباد کالونی کے لیے ریلوے کراسنگ اور سڑک کی تعمیر کیلئے دس کروڑ روپے سے زائد کے

فنڈز کی منظوری دیدی ہے اور منصوبے پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا انہوں نے گزشتہ روز چیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی سے ملاقات کی

اور صدیق آباد کالونی ریلوے کراسنگ سمیت سڑک کی تعمیر کے لیے این اوسی کے جلد اجراء اور دیگر امور پر بات چیت کی اس موقع پر چیرمین ریلوے نے

متعلقہ افسران کو جلد از جلد این اوسی جاری کرنے کی ہدایت کردی مشیر برائے صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ

منصوبے کی تکمیل سے صدیق آباد کالونی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ

منصوبے کے تحت شاہ سکندر روڈ ریلوے پھاٹک کراسنگ سے مغربی جانب عبدااللہ ٹاؤن تک دو کلومیٹر کارپیڈ روڈ ٹائف ٹائل اور سیوریج کیلیے نالہ بھی بنایاجائیگا

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے منصوبے کیلئے دس کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے

محکمہ ہائی وے ریلوے کو لینڈ ایکوزیشن اور این اوسی کی مد میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیاہے۔

تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی کنوینئر پرنٹ میڈیا جنوبی پنجاب رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کیا.

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جتنا ترقیاتی منصوبوں پر کام ان تین سالوں میں ہوا

اس کی مثال نہیں ملتی وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق

جنوبی پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان، راجن پور کے محرومیوں کا شکار علاقوں کی جانب مبذول کر کے وہاں کی محرومیوں کا خاتمہ کیااور روڈ انفراسٹرکچر، بجلی کے منصوبے، صاف پانی، سکولز، ہسپتال

آب پاشی کے نظام، فلڈ بند سمیت دیگر کئی منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا اور اس وقت کئی بڑے پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

اس موقع رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ انشاء اللہ اسی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

شہید بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق آگاہی سیشن اور واک کا انعقاد کیا گیا

جس میں انچارج ثریا مجید رانا نے حکومت پنجاب کے اقدامات اور دیگر پہلوؤں پر آگاہی دی انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان سمیت صوبہ بھر میں حقوق نسواں اور خواتین پر تشدد اور مسائل حل کرنے کے حوالے سے

پندرہ روزہ مہم دس دسمبر تک جاری رہے گی جس میں خواتین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو آگاہی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب نے قانون سازی کرکے خواتین کی وراثتی جائیداد کا تحفظ کردیا ہے۔ملازمت میں کوٹہ اور بالائی عمر میں رعایت کے ساتھ ڈے کیئر سنٹر زقائم کر کے

ورکنگ ویمن کو ملازمت کی جگہ پر تحفظ فراہم کیا گیاہے حقوق کے تحفظ سے قبل آگاہی ضروری ہے۔

ثریا مجید رانا نے کہا کہ بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر کے تحت متاثرہ خواتین کو مفت قانونی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف و سینئیر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،منیجر ورکنگ ویمن

ہاسٹل انیسہ فاطمہ،خواتین وکلاء اور دیگر موجود تھیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان بخت نصر نے کہا ہے کہ سڑکوں پر تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

تجاوزات نا صرف شہریوں کے لیے مشکالات پیدا کرتی ہیں بلکہ بازاروں اور شہر کے حسن کو بھی ماند کرتی ہیں،بعض عناصر اپنے مالی فائدے کیلئے تجاوزات قائم کرتے ہیں

جن کی دیکھا دیکھی دوسرے افراد بھی سرکاری املاک کو اپنا حق سمجھتے ہیں،انہیں اپنی تجاوزات اب ختم کرنا ہوں گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹریفک چوک،لیاقت بازار، گھنٹہ گھر،کالج روڈ اور شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میٹرولو لیٹن کارپوریشن،ڈالفن سکواڈ اور پنجاب پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ تھی۔

ڈی ایس پی بخت نصر نے کہا کہ سرکاری املاک پر کسی کو غیر قانونی طور پر قابض نہیں ہونے دیں گے،

مفاد پرست عناصر کی من مانیاں اب نہیں چلیں گی،انہیں ہر صورت اب سرکاری اراضی چھوڑنا پڑے گی

انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں اور تجاوزات قائم نہ کریں،دوسروں کی مشکلات کا احساس کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔

اس موقع پر مختلف بازاروں کے تاجروں نے انہیں تجاوزات کے خاتمے میں اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے وی آئی پی کے متوقع دورہ کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں

تعینات صوبائی اور ضلعی محکموں کے سربراہان اور متعلقہ ملازمین کے سٹیشن ہیڈ کوارٹر چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے

اور اس سلسلے ضروری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے اپنے آفس میں شہریوں اور عوام سے ملاقاتیں کیں۔

مسائل سننے کے ساتھ ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان و ملتان ریجن ہما نصیب نے پٹرولنگ پوسٹ تونمی موڑ ضلع ڈیرہ غازی خان کی فارمل انسپکشن کی اور پوسٹ پر جاری ریفریشرکورس کا بھی معائنہ کیا.

ایس پی نے پٹرولنگ پوسٹ کی صفائی، اسلحہ خانہ، حوالات، روزنامچہ، میس کے انتظامات اور دیگر سرکاری ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا.

انہوں نے فرسٹ ریسپانڈ کورس میں شامل افسران و ملازمین سے ویپن ہینڈلنگ، فرسٹ ریسپانڈ اور فرسٹ ایڈ کے حوالے سے فزیکلی ٹیسٹ بھی لیا

بعدازاں ایس پی پٹرولنگ نے پوسٹ پر شجر کاری کے حوالے سے پودا بھی لگایا اس دوران انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر فرحان ساقی

محمد عاصم بھٹہ ریڈر ایس پی پٹرولنگ، اے ایس آئی محمودالحسن گجر، سینئر محرر ہیڈ کانسٹیبل عبدالمنان چانڈیہ و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں

گشت کے نظام کو مزید فعال کریں، پیٹرولنگ پوسٹ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں

اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو ہر وقت تیار رکھیں دوران ڈیوٹی 1124 اور 15 کی کال پر فرسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کریں.

ایس پی پٹرولنگ نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ

شہریوں سے خوش ا خلاقی سے پیش آنا اورحادثات و گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

چیئرمین ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی ڈیرہ غازیخان خواجہ خضر محمود نے کہا ہے کہ

ان کے دفتر میں ڈینگی وائر س سے بچاؤ بارے ہفتہ وار آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے. انہوں نے بتایاکہ

دفتر میں واٹر ٹینک کے علاوہ کمروں اور ارد گرد کی صفائی کی گئی جس میں تمام ملازمین نے حصہ لیا.

اسی طرح ڈینگی آگاہی سے متعلق ایک سو پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ دو

پینافلیکس اور بینرز بھی دفتر میں آویزاں کیے گئے اور دوپبلک بلڈنگز کی

سمیت بریڈنگ سائٹس بھی چیک کی گئیں اور آگاہی واک کابھی انعقاد کیاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا

جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے متوقع دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند سمیت دیگر افسران شریک تھے

اجلاس میں وزیر اعلی کے متوقع دورہ کے سلسلے میں افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پاک ایران دوستی بائیک ریلی لاہور سے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئی۔انتظامیہ کے نمائندے اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد نے سیاحوں کی ریلی کا استقبال کیا

اور بائیکرز کے اعزاز میں بی ایم پی لائنز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں 13 بائیکرز شامل ہیں۔

ریلی ایران کے شہر تہران کا بیس روزہ سیاحتی دورہ مکمل کرکے واپس لاہور جائے گی۔

پاکستان میں بائیکس پر سیاحت کو فروغ دینے میں کراس روٹ کلب انٹرنیشنل کا بہت اہم کردار ہے۔

کلب نے گذشتہ دو سال سے بیرون ملک بھی بائیکس پر سیاحت کا سلسہ شروع کیا

اسی سلسلے کے تحت ”یار من ایران”’ کے نام سے چیئرمین کراس روٹ کلب مکرم خان ترین کی زیر سربراہی ریلی میں خاتون سمیت پاکستان بھر سے تیرہ بائیکرز حصہ لے رہے ہیں۔

دو روز قبل ریلی کا آغاز لاہور سے ہوا گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل میمن، بائیکرز کلب ڈیرہ غازی خان کے ہمایوں ظفر جسکانی

پروفیسر شعیب رضا، جناب عمر خان لغاری، قاضی شاہد، حسام بزدار،

شیخ الطاف، حبیب الرحمن، حاجی عبداللہ و دیگر نے استقبال کیا۔ ریلی کا مقصد دنیا میں

”پاکستان ایک پر امن ملک” کا پیغام دینا ہے۔ بائیکرز میں عزیز الحسن۔فیصل مشتاق۔

ڈی ایم جمیل۔ذیشان احمد۔طیب جواد۔مرزا خرم۔خرم حفیظ۔مدثر۔الطاف رحمان شامل ہیں ریلی کے اعزاز میں کمانڈنٹ بی ایم پی کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا۔

روایتی جھومر پارٹی نے استقبال کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد نے کہا کہ سیاح پاکستان کے سفیر بن کر بیرون ملک جا رہے ہیں

ریلی سے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ بیرون ملک پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوگا

کمانڈنٹ بی ایم پی کی نطرف سے ریلی کے شرکاء کو مہمان نوازی کے طور پر سرائیکی اجرک پہنائی گئیں۔

معروف گلوکار فیصل مشتاق اور جنید نے موسیقی کے رنگ بکھیرے، بائیکرز
کلب کی جانب نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

لمبی غیر حاضری اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے پر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو جبری ریٹائرڈ جبکہ ڈیوٹی سے لاپرواہی پر

2 سب انسپکٹر، 4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر،6کانسٹیبلوں اور 1 لیڈی کانسٹیبل کو سنشور

ساجد حسین ہیڈ کانسٹیبل کو عرصہ تین ماہ غیر حاضری اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے پر ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کر دیا

جبکہ ڈیوٹی سے لاپرواہی پر 2 سب انسپکٹر، 4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،6 کانسٹیبلوں اور 1 لیڈی کانسٹیبل کو مائینر سزا کے طور پر سنشور دیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصراللہ رانجھا نے کہا کہ محکمہ میں لاپرواہی، ناقص تفتیش اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کہ جائے گی

جبکہ فورس کے مورال میں اضافے اور نظم و ضبط میں بہتری کے لۓ تمام تر اقدامات کۓ جاٸیں گے

کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاران کو نشان عبرت بنایا جاۓ گا

آخر میں ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصراللہ رانجھا کا کہنا تھا کہ

پولیس اہلکاران کو سزاٸیں دینے کا مقصد صرف اور صرف ان کی اصلاح کرنا ہے۔

%d bloggers like this: