اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردیوں میں لاہور کے چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کیسے ہوتی ہے؟

لاہور کے چڑیا گھر میں بھی جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے خصوصی بندوبست کیے جارہے ہیں۔

سردیاں آتی ہیں تو لاہور کا درجہ حرارت کم ہو جانے کے باعث انسان تو انسان جانور بھی متاثر ہوتے ہیں

لاہور کے چڑیا گھر میں بھی جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے خصوصی بندوبست کیے جارہے ہیں۔ سردی سے بچاؤ کی خصوصی خوراک دی جاتی ہے

ہٹس بنانے کے ساتھ ساتھ جانوروں کے رہنے کی جگہ کو پرالی سے گرم رکھا جاتا ہے

دسمبر اور جنوری میں کڑاکے کی سردی پڑتی ہے تو رات کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت آٹھ سے نو ڈگری تک چلا جاتا ہے

شہر میں جانوروں اور پرندوں کے بڑے مسکن ،، لاہور چڑیا گھر میں بھی ٹھنڈ سے بچاؤ کے خاص انتظامات کئے جاتے ہیں

لمبی گردن والے خوبصورت ذرافہ کیلئے پینتیس فٹ اونچا گھر بنایا گیا ہے۔ ۔

جنگل کے راجہ کو سردی سے محفوط رکھنے کیلئے خاص کمرے تیار ہیں ،، بھالو میاں کیلئے بھی انکی من پسند کچھار اور،، بارہ سنگھا کے لئے علیحدہ سے برآمدے ہیں۔

جانوروں کی اندرونی آرام گاہوں اور کمروں کا فرش ٹھنڈا نہ ہو ،، اسکے بھی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

بیرونی درجہ حرارت کی نسبت سے اندر کا ٹمپریچر برقرار رکھا جاتا ہے ۔

فرش پر بھُوسے کی مدد سے پرالی بچھا دی جاتی ہے۔ جس پر جانوروں سکون سے رات گزارتے ہیں۔

کرن سلیم۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر (پرالیاں تیار کی گئی ہیں تاکہ سردی میں جانور

سکون سے اپنے پنجروں میں بیٹھ کر سردی سے بچ سکیں)

سرد ہواؤں سے بچانے کیلئے کمروں کے دروازے ترپال سے ڈھک دئیے جاتے ہیں ،، روزانہ کی بنیاد پر صفائی کر کے نئی پرالی بچھائی جاتی ہے

سردی سے محفوط رکھنے کیلئے جانوروں اور پرندوں کی خوراک میں بھی تبدیلی کی جاتی ہے۔ ہرن کو چارے کے ساتھ گُڑ کھلایا جائے گا۔

شیر کی خوراک بھی سات سے بڑھا کر دس کلو کی جائے گی۔ بھالو کی خوراک میں شہد کا اضافہ کیا جائے گا

پرندوں کو سردیوں میں ضروری دھاتوں ، وٹامنز، پروٹینز اور کارآمد چکنائی سے بھرپور خوراک دی جاتی ہے۔

 کرن سلیم۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر (سردیوں کے ساتھ ہی آنکھ خوراک تبدیلی کی جاتی ہے۔ ان کو وٹو منز دیے جاتے ہیں اور خوراک میں گرم چیزیں شامل کی جاری ہیں)

لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں تمام جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کیلئے تیس کیپرز موجود ہیں۔

یہ کیپرز ،، پنجروں کی صفائی کرتے ہیں،، جانوروں اور پرندوں کی خوراک کے حوالے سے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

%d bloggers like this: