مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جیت کیلئے ضروری ہے پہلے خامیوں کی نشاندہی کی جائے،بابر اعظم

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد، قومی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز کر لی

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد، قومی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز کر لی

بابر اعظم کہتے ہیں جیت کیلئے ضروری ہے پہلے خامیوں کی نشاندہی کی جائے

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد، ٹیم پاکستان نے ٹیسٹ میچز میں بھی بنگلہ دیش پر کاری وار کرنے کی ٹھان لی

قومی اسکواڈ بابراعظم کی قیادت میں ڈھاکہ سے چٹاگانگ پہنچ گیا،، کپتان نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی کارکردگی کو سراہا

اور کہا اب توجہ ٹیسٹ سیریز پر ہے، سال میں سترہ میچز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے

بابر اعظم ،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم، جیت کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی

نشاندہی کی جائے کوشش کریں گے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں

بابر اعظم کے مطابق فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں ماضی میں کی جانیوالی غلطیوں پر قابو پایا ہے

انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا

بابر اعظم ،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجھ سے رنز نہیں ہوسکے ،، لیکن میری کوشش ہے کہ اچھا کھیلوں ،،، محنت کررہا ہوں ،، اچھے برے دن آجاتے ہیں”

قومی ٹیسٹ اسکواڈ بدھ سے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ چھبیس نومبر سے شروع ہو گا

%d bloggers like this: