دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریلوے انتظامیہ نے پانچ روز بعد راولپنڈی سیکشن کو بحال کر دیا

لاہور سے راولپنڈی جانے اور آنے والی ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہونگی۔

ریلوے انتظامیہ نے پانچ روز بعد راولپنڈی سیکشن کو بحال کر دیا۔

لاہور سے راولپنڈی جانے اور آنے والی ٹرینیں شیڈول کے مطابق روانہ ہونگی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال کر دیا گیا۔

پشاور سے کراچی اور کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل اپنے روٹ سے روانہ ہوں گی۔

رات ساڑھے بارہ بجے والی راول ایکسپریس راولپنڈی اور لاہور دونوں اطراف سے روانہ ہوں گی۔

کل صبح سے تمام ٹرینیں متبادل روٹ کی بجائے معمول کے مطابق اپنے مقررہ روٹ سے روانہ ہوں گی۔

کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کے باعث گزشتہ پانچ روز سے راولپنڈی سیکشن مکمل طور پر بند تھا۔

About The Author