مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ریلویز کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا اعلان

شہروں کیلئے مسافروں کو دس فیصد اضافے کے ساتھ ٹکٹس دیے جا رہے ہیں

ٹرینوں کا کرایہ بھی بڑھ گیا،، لاہور تا کراچی،، پشاور،، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت تمام

شہروں کیلئے مسافروں کو دس فیصد اضافے کے ساتھ ٹکٹس دیے جا رہے ہیں

ریل گاڑیوں پر بھی سفر سستا نہ رہا،، پاکستان ریلویز کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا

دس فیصد کرایہ بڑھنے سے لاہور تا کراچی بزنس کلاس ٹکٹ چار ہزار سے چوالیس سو روپے تک پہنچ گئی ہے

ملتان کا ٹکٹ ایک ہزر سے بڑھ کر گیارہ سو ہو چکا ہے

مسافر، پہلے ہی بہت مہنگائی ہے اب ٹرین کی ٹکٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔ غریب

آدمی کیسے سفر کرے گا

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کے کرائے کافی عرصے سے نہیں بڑھائے گئے تھے جس

کی وجہ سے محکمے کا خسارا دن بدن بڑھتا جا رہا تھا۔ نثار احمد میمن، چیف ایگزیکٹو آفیسر

ریلوے، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے سپیئر پارٹس کی قیمت بڑھی ،،، تنخواہوں میں

اضافہ ہوا اس وجہ سے خرچہ بڑھا اس لیے کرایہ بڑھایا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں بھی پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے

%d bloggers like this: