اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایات پر کویڈ 19ویکسی نیشن مہم RED(Reach Every Door), کے تحت کمیونٹی میں جا کر کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

تمام مکاتب فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

لوگوں کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور کورونا سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

خود کو اور اپنے گھر والوں کو اس مرض سے محفوظ بنائیں اور زندگی معمول پر لائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور کے تمام افسران کا فوکس اسی مہم پر ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی جانب سے ٹارگٹ کو ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب بھر میں 12000سے زائد ٹیمیں محلے اور گاﺅں میں جا کر ویکسین کا اہتمام کر رہی ہیں۔

سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ویکسین لگوائیں مزید اپنے اردگرد کی ویکسینیشن میں معاونت بھی کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

حکومت پنجاب ضلع راجن پور کے کاشتکاروں کو 1کروڑ77لاکھ روپے کی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولنگ مشینیں فراہم کر رہی ہے۔

جس کے استعمال سے نہ صرف پانی کی بچت ہو گی بلکہ فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہو گا۔

یہ باتیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور ظہور حسین بھٹہ نے لیزر لینڈ لیولنگ مشینوں کی قرعہ اندازی کے موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ ،ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ حافظ خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ اشفاق احمد،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ایاز بخاری اور تینوں تحصیلوں سے قرعہ اندازی میں شامل کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ اشفاق احمد نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ

قرعہ اندازی کے لئے تینوں تحصیلوں اور بارانی ایریا سے 198درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

جن میں سے آج 71خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے فی کس 2لاکھ50ہزار روپے کی سبسڈی

پرلیزر لینڈ لیولنگ مشینیں فراہم کی جائیں گی ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

جام پور میں جاری ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کریں۔یہ باتیں انہوں نے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری اور ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کے ہمراہ

ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

سیوریج کی اسکیم میں مزید تاخیر ہرگز نہ کی جائے ۔عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ

میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔تمام متعلقہ افسران کا مقصد لوگوں کی خدمت ہونا چاہئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد،ایکسین پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ای روز گار پروگرام کے جانب سے نئے مرحلے میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سنٹر منیجر محمد عدنان نے بتایا کہ ای روزگا پرگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کریں اور خود مختار بنیں۔انہوں نے کہا کہ

ہمارے فری کورسز ای کامرس,یو آئی/یو ایکس، ٹیکینکل,کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ

کرییٹو ڈیزائننگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکٹنگ کے شعبہ جات‘ تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس‘پروفائل بنانے اورآرڈر لینے کی ٹریننگ ہوگی

اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی۔راجن پور میں ای روز گار کا سنٹر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں قائم کیا گیا ہے

پنجاب بھر کے ای روزگار سنٹرزمیں فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھربیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں۔

معاشی خود مختاری کے سفر کے آغاز کے لیے ابھی ای روزگار کی ویب سائٹ پر ابھی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں

ای روزگار پروگرام میں داخلے کے لئے کم از کم 16 سالہ تعلیم ضروری ہے

مزید معلومات کے لیے ہمارے ای روزگار سنٹر منیجر محمد عدنان کے نمبر

03037666610

پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

جماعت اسلامی کےبزرگ راہنما کئی کتابوں کے مصنف،معروف مقرر، عوامی سماجی مذہبی شخصیت ادارہ تعمیر انسانیت ،مدرسہ تفہیم القرآن،

محمد بن قاسم بوائز ہائی سکول و حمیرا گرلز ہائی سکول حاجی پورشریف کے بانی مولانا محمدعبداللہ حنیف بقضاۓالہی انتقال فرماگئے ہیں .( انا للہ وانا الیہ راجعون )ان کی

نمازجنازہ کل بروزجمعتہ المبارک صبح 9 بجے ادارہ تعمیر انسانیت مدرسہ تفہیم القرآن حاجی پور شریف ضلع راجن پور میں ادا کی جاۓ گی۔اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں

اعلیٰ مقام عطا فرمائے،اور جملہ لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. مرحوم کی ملک بھر اور بالخصوص حاجی پورشریف میں دینی و دنیاوی علوم کی

ترویج واشاعت اورعلم کی روشنی پھیلانے کے لیئے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں. اور اگر انہیں حاجی پورشریف کی عوامی سماجی خدمات کے

اعتراف میں حاجی پورشریف کا عبدالستار ایدھی کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا.حاجی پورشریف انکے انتقال سے ایک مسیحا سے محروم ہوگیا ہے.

حاجی پورشریف اور ضلع راجن پور بھر کے تمام عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافتی،ڈاکٹر،وکلاء،اساتذہ،تاجر و کاروباری

حلقوں کی نمائندہ و دیگر شخصیات نے انکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے.اور انکے انتقال کے بعد حاجی پورشریف میں یہ خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

 حاجی پورشریف

ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیئے

مورخہ 29 اکتوبر 2021 بروز جمعہ بوقت 11:30 بجے دن تھانہ ہڑند میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

میڈیا نشاندہی کرے پولیس کاروائی کریگی جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہییں عوام کی جان و مال کے تحفظ و پائیدار امن کے لیے پولیس اور میڈیا ھم آہنگی

اہمیت کی حامل ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی پولیس آفیسر محمد افضل نے پولیس کمیٹی روم میں ضلع راجن پور کے مختلف پریس کلبزکےصحافیوں سے سینئر

صحافی شہزاد منظور کی زیر قیادت صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے کیا۔پولیس میزبانی میں صحافیوں کی اس جوائنٹ میٹنگ مییں معروف جرنلسٹ عاشق حسین بخاری

نے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی مییں مقامی پریس کےپولیس سے متعلقہ درپیش مسائل پر گفتگو سمیت پولیس کارکردگی کی تعریف اور بہتری کے لیئے

تجاویز پیش کیں اس موقع پر پولیس کپتان کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کمرہ نظام سے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا نظام بھتر بنانے سمیت آئے روز مافیا کی جانب سے صحافیوں کے

خلاف جھوٹے درخواست بازوں کی حوصلہ شکنی بارے بھی بات ہوئی ۔

قبل ازیں ضلع راجن پور کےمعروف سینئر صحافی شہزاد منظور نے صحافیوں کا تعارف کرایا اس موقع پر پولیس ترجمان سب انسپکٹر کلیم قریشی بھی موجود تھے

%d bloggers like this: