اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کی

طرح ضلع راجن پور میں بھی شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے کتابوں کی نمائش لگائی گئی۔

نمائش کا مقصد طالب علموں میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق معلومات میں اضافہ کرنا تھا۔

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے لگائی گئی

کتابوں کی نمائش میں طالب علموں نے گہری دلچسپی لی۔

اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور محمد یاسین کا کہنا تھا کہ

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں شان رحمت اللعالمین کی تقریبات جاری ہیں

اسی سلسلے میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج فاضل پور میں شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں سیرت النبی کانفرنس منعقد کی گئی۔

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری،پرنسپل کالج ہذا پروفیسر اعجاز حسین اور دیگر

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرکے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے سرکاری سطح پر بارہ روزہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کی ہدایات جاری کرکے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

حکومت پنجاب خصوصی افراد کی مدد اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہیں۔ان کی مدد کرکے معاشرے کا کامیاب فرد بنایا جا سکتا ہے۔

یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور تہمینہ دلشاد نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

مزید تفصیل کے مطابق سوشل ویلفیئر آفس میں نابینا مرد اور خواتین میں مفت سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پورشریف

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء،ناجائزتجاوزات مافیا بےلگام،صحت وصفائی کافقدان سابقہ ادوار میں

کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے نامکمل زیر زمین سیوریج سسٹم علاقہ مکینوں کےلئے ذہنیت اذیت ،کرب پریشانی اور مشکلات کا باعث،

پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ،خدمت آپکی دہلیز ایپ پر شکایات بے سود،متعلقہ ضلعی،تحصیل ومقامی انتظامیہ کے لئے شاید نوگو

ایریا اعلی افسران سے رابطہ پر فنڈز عملہ و مشینری کی عدم فراہمی کا کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے،

اپنے اور پرائے کےفرق سے کہیں صفائی کہیں گندگی و غلاظتوں کے انبار اہل علاقہ کی کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم و ڈپٹی کمشنر احمر

نائیک راجن پورسےاصلاح و احوال فوری ایکشن اور غفلت کے مرتکب افسران وعملہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

تفصیل کیمطابق ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف تحصیل جام پور

ضلع راجن پور حلقہ این اے 194،پی پی 295 ہر دور میں بنیادی مسائل کاشکار اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سےنظر اندازکیا جاتارہاہے مگر

موجودہ حکومت کے دور میں بھی متعدد بار متعلقہ حکام افسران کو زبانی و تحریری اورپاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ اور خدمت آپکی دہلیزایپ پر شکایات درج کرائی گئیں مگر صورتحال جوں کی توں

بلکہ ماضی کے ادوار سے بھی بد تر ہے اور زبانی جمع خرچ یاکاغذی کاروائیوں کے علاوہ متعلقہ حکام و افسران کی کارکردگی مایوس کن ہے

اور تبدیلی سرکار کے ترقی اور عصر جدید کی ٹیکنالوجی کے باوجود انسانی زندگی کے بنیادی مسائل صحت وصفائی کے فقدان پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں

جبکہ ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء،کے سبب ناجائزتجاوزات مافیا بےلگام ہے اور شہر بھر کی مین سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں

راہگیروں اور بالخصوص طالبات کو سکول آنے جانے میں شدید دشواری اور مشکلات کاسامنا ہے،

صحت وصفائی کافقدان ہے سابقہ ادوار میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے نامکمل زیر زمین سیوریج سسٹم علاقہ مکینوں کےلئے ذہنیت اذیت ،

کرب پریشانی اور مشکلات کا باعث ہے صحت وصفائی کے مناسب اور بروقت انتظاماتنہ ہونے کے سبب شہر بھرکے لوگوں کی املاک زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے،

پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ،خدمت اپکی دہلیز ایپ پر شکایات بے سودثابت ہوئیں ہیں جبکہ گندگی غلاظت کے سبب ڈینگی اور مچھروں کی افزائش نسل اور

مکھیوں و مچھروں کی بہتات کیوجہ سےملریا ،ڈائریا اور ٹائیفائڈ کے بڑھتےکیسز متعلقہ حکام و افسران کے لئے لمحہ فکریہ ہیں

اور شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ متعلقہ ضلعی،تحصیل ومقامی انتظامیہ کے لئے شاید نوگو ایریا بنا ہوا ہے

اوراعلی افسران سے رابطہ پر فنڈز عملہ و مشینری کی عدم فراہمی کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے،اپنے اور پرائے کےفرق سے کہیں صفائی کہیں گندگی و غلاظتوں کے انبار اہل

علاقہ نے ” ڈیلی سویل” کے توسط سے کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم و ڈپٹی کمشنر احمر نائیک راجن پور،

اسسٹنٹ کمشنر جام پورملک فاروق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلمپنٹ جام پورو ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف اور چیف آفیسر عامر

عبدالرئوف سےاصلاح و احوال فوری ایکشن اور غفلت کے مرتکب افسران وعملہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

حاجی پورشریف

پنجاب پولیس کے میرٹ بیس ویژن کیمطابق انصاف کی بے لاگ اور فوری فراہمی اب آپ کی دہلیز پر

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور محمد افضل کی جانب سے تھانہ محمد پور شریف کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو ختم کر کے انصاف کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی ہے۔

ڈی پی او راجن پور کی جانب سے سائلین کے مسائل سنے گئے اور ان متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے گئے۔

اس موقع پر پریس کلب حاجی پورشریف کے نائب صدر ملک حنیف بٹ نے حاجی پورشریف تھانہ کی حدود میں بڑھتے اخلاقی،

معاشرتی و سماجی جرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ افراد کی کاروائیوں پرکڑی نظر رکھنے کی بھی گزارش کی

اس موقع پریس کلب حاجی پورشریف کے انفارمیشن سیکریٹری ملک فہیم من و دیگر بھی شریک تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پور شریف

راجن پور تا ڈی جی خان انڈس ہائی وے سنگل روڈ پر موت و خون کا کھیل جاری ایک اور

نوجوان جان کی بازی ہار گیا

میونسپل کمیٹی فاضل پور وارڈ نمبر 8 محلہ بدرانی کا رہائشی محمد انور کا نوجوان بیٹا محمد اختر مسن

ڈیرہ غازی خان سے فاضل پور آتے ہوئے الفرید بس کے پچھلے گیٹ سے اڈہ چراغ شاہ کے

نزدیک انڈس ہائی وے روڈ پر گر کر جان بحق ہوگیا کہ انڈس ہائی وے روڈ جگہ جگہ ٹوٹ

پھوٹ کا شکار ہے تیز رفتار بس سڑک پر موجود گڑھے سے بچاتے ہوئے دائیں بائیں ہوئی تو

گیٹ پر کھڑے نوجوان کا ہاتھ پھسل گیا اور وہ چلتی بس سے گر کر شدید چوٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

مٹھن کوٹ

صادقیہ اسلامک سنٹر مٹھن کوٹ میں12 ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

جس کی صدارت چئیرمین صادقیہ فاونڈیشن صاحبزادہ سیدعاشق رسول شاہ بخاری نے کی جس میں انجمن تاجران ۔مختلف تنظیمات کے صدور چئیرمین میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن

حمزہ کمال فرید ملک۔سردار محمداظہر خان گو پا نگ ۔سردار طارق خان گو پا نگ ۔ سردار اکرم خا ن گو پانگ ۔ قاری خورشیداحمد رضا۔پرایئوٹ سکول ایسو یشن کے وفد ۔

تمام تنظیمات ۔دعوت اسلامی۔منہاج القران ۔اصلاحی جماعت العارفین۔رانا گلزار احمد خان۔ڈاکٹر کرم حسین ۔چوہدری منیر۔

قاری عامر صادقی۔حاجی احمد دریشک کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کےافراد کی ایک کثیر تعداد شریک تھی اجلاس میں متفقہ طور پر 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا ٹائم صبح 9بجے مقرر کیا گیا

جس کاآغاز دربارخواجہ فرید سے ہوگالاری اڈہ پر انجمن تاجران کے ارکان شرکاء جلوس کا شاندار استقبال کریں گے

بازاروں میں دوکانوں اور شہر میں مکانوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا

آخر میں سید عاشق رسول شاہ بخاری نے ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کےلئے خصوصی دعا کرا ئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

محکمہ تعلیم پنجاب ضلع راجن پور میں سکولز کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل کردیئے گئے

نئے اوقات کار کے مطابق

گرلز سکولز 08:30 سے30 :02 جبکہ بوائز سکولز 08:45 سے 02:45 تک ہوں گے

محکمہ تعلیم ضلع راجنپور کے ایک اعلامیہ کیمطابق سکولز کے اوقات کار تبدیل کردیئےگئے ہیں،

ہفتہ سے جمعرات نئے اوقات کار کے مطابق گرلز سکولزصبح 08:30 سے 2:30 سہ پہر ہونگےجبکہ

بوائز سکولز صبح 08:45 سے 02:45 سہ پہر تک ہوں گے اور بروزجمعتہ المبارک صبح 08:30 سے 12:30 سہ پہر تک ہونگے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجنپور کے مطابق ‏پنجاب میں آج سے محکمہ تعلیم نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ہیں۔

نئی ٹائمنگ کا اطلاق بروز ہفتہ 16 اکتوبر 2021سے لاگو ہوگا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پورشریف جوکہ ضلع بھر میں ماضی میں پہلوانوں کے شہر سے بھی جانا جاتارہاہےرستم حاجی پورشریف جام عبدالغنی برڑہ مرحوم کی یاد میں

آج کشتیوں کا دنگل منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں پنجاب کے مشہور زمانہ پہلوانوں نے اس دنگل میں حصہ لیا اور اپنے فن کے جوہردیکھائے

جس میں کثیر تعداد میں قرب وجوار کے شہروں،قصبوں اور دیہاتوں کے پہلوانوں کے دنگل کے شوقین حضرات نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ

کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور آئوٹ ڈور گیمز کے انعقاد سے جہاں صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا وہی معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کے رحجان کے خاتمے

کیساتھ ساتھ عوام کو صحت مندانہ تفریح کے سستے مواقع بھی میسر آئیں گے بشرط یہ کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

اور انکی مالی امداد کے ویژن کوبھی یقینی بنائے اورملک و صوبے بھر کے بڑے شہروں کیطرح چھوٹے قصبوں، دیہاتوں ویلج اینڈ نیبر ہڈ کونسلز اور ٹائون کمیٹیز کی

سطح پر کھیلوں کے میدان فراہم کرے اور مقامی سطح پرمتعلقہ انتظامیہ حکام و افسران کو غیر آباد سرکاری رقبوں کی نشاہدہی اور ان پرکھیلوں کے میدان کے قیام کے

عملی اقدامات پر بھی بھر پور توجہ دے.اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل حاجی پورشریف سردار جام محمد اکمل برڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

ہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،گورنر پننجاب چوہدری محمد سرور،صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت پنجاب،

کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم ، ڈپٹی کمشنر راجن پوراحمر نائیک اوراسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے روایتی کھیلوں کو فروغ دیں اور حاجی پورشریف میں کھیلوں کے میدان کے قیام میں عملی کردار ادا کریں

پیر آف حاجی پور شریف،صاحبزادہ خواجہ صالح محمد کی رستم حاجی پور شریف پہلوان جام عبد الغنی برڑہ مرحوم کی یاد میں دوسرے سالانہ ہونے والے دنگل کا افتتاح

کرتے ہوئے اور اس موقع پر صاحبزادہ وقاص ، صاحبزادہ شھزاد فرید ، خباب فرید ، ملک عمران حسیب کٹ ،

چوھدری نوید الرحمن ، قاری محمد عیسیٰ مکول ، عبدالمالک خان گوپانگ ملک ثناءاللہ ہمشیرہ ، سمیت دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ،

%d bloggers like this: