اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چھوٹے منافع خوروں کے ساتھ ساتھ بڑے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لانے کا ٹاسک دیا ہے،

اب گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج اوران کی دکانیں سربمہر ہوں گی. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے احکامات کی روشنی میں مہنگائی کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور اختیارات استعمال میں لائے جائیں گے.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،ڈی او انٹر پرائزز اصغر صدیقی اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مزید کہا کہ

درآمد کردہ چینی90روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی،امپورٹڈ چینی کا سٹاک تمام تحصیلوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی کم قیمتوں کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچنا چاہئیے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں،دکانوں کی روزانہ کی چیکنگ کا ٹارگٹ پورا کیا جائے،

اپنے علاقوں میں لئے گئے ایکشن کی رپورٹ دیں،آٹا،چینی،پیاز،آلو،ٹماٹر اور اجناس کی قیمتوں پر فوکس کریں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے،

کم وزن اور زائد نرخوں پر اشیاء بیچنے والے قابل گرفت ہیں،ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،اس موقع پر ضلع بھر کے26پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ آفیسرانٹر پرائزز نے آٹا،چینی،دالوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور نیلامی کے مراحل بارے بریفنگ بھی دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے پہاڑی علاقوں میں شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات جاری ہیں.

محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی زیرنگرانی ڈی جی خان آرٹس کونسل میں تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے فاضلہ کچھ میں محفل سماع کا انعقاد کیاگیا

جس میں معروف قوالوں نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے. پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمداکرام ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب نے شہر کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں بھی سرکاری سطح پر شان

رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے احکامات جاری کیے

جس کے تحت یہ بابرکت محفل منعقد کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات 12ربیع الاول تک جاری رہیں گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سخی سرور ؒ کے مزاراقدس کی جامع مسجد میں شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے تحت سیرت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا

جس میں علماء، خطباء او رمقررین نے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی.

محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام تقریب میں زائرین،اہل علاقہ اور عقیدت مندوں نے شرکت کی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب بارے آگاہی پروگرام منعقد کیاگیا

جس میں انچارج ایجوکیشن پروگرام فرحت عباس شاہ،محمد عمران ٹی اے،ٹریفک سٹاف کے علاوہ ڈرائیوروں اور اڈا منیجرز نے شرکت کی۔

انچارج ایجوکیشن یونٹ فرحت عباس شاہ نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پرعمل سے جان و مال کی حفاظت ممکن ہے،

کسی صورت بھی اوورلوڈنگ، تیز رفتاری نہ کی جائے،ہر کوئی ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ

ڈرائیور حضرات اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بنوائیں، ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کاغذات ہر صورت اپنے ہمراہ رکھیں بصورت دیگر

ان کے
خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانیں کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے،

ڈرائیور حضرات نیشنل ہائی ویز پر ایل ٹی وی گاڑیوں کی حد رفتار 70 کلومیٹر اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کی حد رفتار 65کلومیٹر فی گھنٹہ رکھیں،

آبادی اور سکول والے علاقوں میں گاڑی کی سپیڈ 30 کلومیٹر سے زیادہ نہ ہو۔ٹریفک قوانیں پر عمل پیرا ہوکر ٹریفک حادثات سے بچاجا سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈرائیوروں کو سموگ و سموک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے ریجنل انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اے ایس آئی محمودالحسن گجر نے

اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مقامی پبلک سکول میں طلباء کو روڈسیفٹی، ہیلمٹ کی افادیت، کورونا ایس او پیز ڈینگی مچھر،

ون ویلنگ کے نقصانات اور پی ایچ پی ہیلپ لائن نمبر 1124 کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ

کم عمر بچوں کا گاڑی چلانا قانونا جرم ہے لہذا قانون کی پاسداری کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ون ویلنگ مقابلہ بازی باعث ہلاکت ہے اس سے مکمل اجتناب کیا جائے ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں

ٹیم نے طلباء میں روڈ سیفٹی اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے بارے میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے اس دوران پرنسپل اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں تقریبات شان رحمت

اللعالمین ﷺ کے تناظر میں شعبہ امور طلباء کی زیر نگرانی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ جات سے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس تقریری مقابلہ میں شعبہ تاریخ کے عبدالسلام نے پہلی،شعبہ اسلامیات کی فخر زہرا نے دوسری اور بتول اختر نے تیسری پوزیشن لی۔

انچارج ڈیبیٹ کلب ڈاکٹر سہیل اختر سکھانی،ڈائریکٹر سٹوڈینٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ابراہیم اور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے شان رحمت اللعالمینﷺ کے موضوع پر روشنی ڈالی

اور حضور پرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں عشرہ خان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات جاری ہیں۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں نعتیہ مقابلہ اور اے سی آفس میں محفل حمد و نعت کا انعقاد کیا گیا

جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے کی.سسٹنٹ کمشنر نے شان رحمت

اللعالمین ﷺ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کے اظہار کیلئے سرکاری سطح پر پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔

بارہ ربیع الاول تک شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات جاری رہیں گی اور آج کی بابرکت تقریب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

محفل حمد و نعت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مشعل راہ ہے۔

دینی اور دنیاوی کامیابی کیلئے اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنانا ہوگا۔

محفل میں مقامی نعت خوان اور ثناء خوانوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کرکے شرکاء کے دلوں کو منور کیا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں بارہ روزہ شان رحمت اللعالمین ﷺکے تناظر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر نگرانی شعبہ امور طلبہ کے

تحت اسلامی کیلی گرافی اور شان رحمت العالمین ﷺ کے موضوع پر مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے طلبہ نے شرکت کی۔

پروگرام کنوینر ڈاکٹر راشدہ قاضی نے ان مقابلہ جات کی نگرانی کی، کیلی گرافی کے مقابلے میں محمد عبداللہ شعبہ اسلامیات،

بشری حسین شعبہ تاریخ اور اقصی فریدی شعبہ ریاضی نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔

مضمون نویسی کے مقابلوں میں میثم اقبال، محمد الیاس، محمد لقمان، ارم بانو، فائزہ عرفان، ژوشبو فاطمہ اور عبدالغفار جلبانی نے حصہ لیا۔

ڈائریکٹر امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے شان رحمت اللعالمین ﷺ کے موضوع پر روشنی ڈالی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس منعقدہوا

جس میں ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان میں پبلک سکولز کے قیام کا جائزہ لیا گیا

اورکوہ سلیمان پبلک سکولز آف ایکسی لینس (بوائز، گرلز) کے قیام کا اصولی فیصلہ کیاگیا.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان پبلک سکولز آف ایکسی لینس (بوائز، گرلز) کے قیام کیلئے سفارشات کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں قابل عمل ماڈل تیار کیا جائے،

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سکولز کا ماسٹر پلان تیار کرے.وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت انتہائی

دور دراز علاقوں میں کم وسیلہ طلبا و طالبات کو میعاری تعلیم فراہم کرے گی۔دشوار

گزاررعلاقوں میں معیاری سکولو ں کا قیام نئی
نسل پر سودمند سرمایہ کاری ہے۔

قبائلی علاقے میں فروغ تعلیم انتہاپسندی کے رجحان کے سدباب کا باعث ہوگا۔انتہاپسندی اور جہالت کے خلاف تعلیم موثر ہتھیار ہے۔

عثما ن بزدار نے کہاکہ پبلک سکولز آف ایکسی لینس کا دائرہ کار چولستان اور تھل کے علاقوں تک بڑھایا جائے گا

اور کلاس ون سے کلاس 12 تک کے طلبا و طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔پبلک سکولز آف ایکسی لینس کو چلانے کیلئے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائے گا۔

اجلاس میں پبلک سکولز آف ایکسی لینس کے قیام کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا

چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، سکول ایجوکیشن، تعمیرات و مواصلات،

پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، سکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب،

چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

رجسٹرار کنزیومر کورٹ ڈیرہ غازی خان سید مخدوم حسین نے کہا ہے کہ وہی معاشرہ کامیابیوں کا زینہ طے کرتا ہے

جہاں اشیاء کی فراہمی اور سروسز کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے،غیر معیاری اشیاء اورناقص سروسز معاشی طور پر معاشرے کو کمزور کرتی ہیں

جن کے تدارک کے لیے کنزیومر کورٹس انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد ان عدالتوں پر بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے بطور صارف عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری اپنی ضرورت کی اشیاء یا کسی بھی شعبہ میں خدمات حاصل کرتے ہوئے

تحریری رسید یا دستاویز ضرور حاصل کرے تاکہ اس کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومت نے صارفین کے لیے انتہائی آسان طریقہ کار وضع کیا ہے،

شہری اپنے شناختی کارڈ کی نقل کے ساتھ رسید لف کرکے اپنی درخواست کسی بھی عدالت میں پیش کر سکتے ہیں

جہاں انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کی سربراہی میں آل پاکستان محفل نعت کا انعقاد کیاگیا.

شاہد عمران عارفی چیئرمین بزم حسان اور سید عزیزالرحمن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

دنیا او ر آخرت کی کامیابی اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرنے میں ہے

حضور اکرم ﷺ نہ صرف امت اسلامیہ بلکہ تمام عالم کیلئے رحمت بن کر آئے. بابرکت محافل سے قلبی سکون ملتا ہے.

انہوں نے ان

خیالات کا اظہارگزشتہ روز ڈی جی خان آرٹس کونسل میں بزم حسان اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل حمد و نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین منانا خوش آئندہے. محفل میں
قاری مطیع اللہ سعیدی، انوارالحسن شاہ بخاری، ابوبکر مدنی، شاہد عمران عارفی،

سید عزیز الرحمن شاہ، مطیع الرحمن، قاری آصف رشیدی،محمد نعمان اعجاز اوردیگر موجود تھے.

ضلعی چیئرمین انسانی حقوق محمد حذیفہ قاسمی نے کہاکہ محفل میں ملک بھر سے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، نامور خطباء، مقررین،

قراء کرام اور عالمی شہرت یافتہ شاعر و نعت خواں نے شرکت کی.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے ضلع کچہر ی، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور شہر کے دیگر مقامات کا دورہ کیا.

کشمیر پارک میں شجرکاری کی. ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ سیف الرحمن،

اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے ممبر پنجاب بار کونسل ملک اقبال ثاقب اور دیگر وکلاء کے

ہمراہ ضلع کچہری میں صفائی، محفوظ پارکنگ اوردیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں.

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دل ہسپتال نہ صرف ڈیرہ غازیخان بلکہ

خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہے.

انسٹی ٹیوٹ کی دی گئی ٹائم لائن کے اندر تکمیل کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جائیں.

ڈپٹی کمشنر نے کشمیر پارک کا بھی دورہ کیا اور افسران کے ساتھ مل کر پودے لگائے.

ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کے ملازمین سے کہکہ پارکس کی بہتری اور شہر کو خوبصورت و سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لیں.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈی جی خان

کوہ سلیمان کے پولیٹیکل ایجنٹ محمد اکرام نے کہا ھے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذکر پاک سے

دلوں کو سکون اور راحت ملتی ھے۔انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام کوہ سلیمان کے علاقے فاضلہ کچھ میں کالے ماڑ کے مقام پر

محفل سماع میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ھوۓ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں پوری دنیا کے مساٸل کا حل آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے

اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں مضمر ھے۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم رحمت اللعالمین ھیں۔

آپ کے آنے سے پوری دنیا سے کفر و شرک کے اندھیرے چھٹ گۓ اور انسانیت کو زندگی کے صیحح اور درست راستے کی طرف روشنی نصیب ھوٸ۔

ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام منعقدہ قوالی کی اس خوبصورت اور پر وقار محفل میں معروف نوجوان قوال عبدالرحمان اور ساتھیوں نے

ساز و آواز کے ساتھ عافانہ کلام پیش کیا۔جسے اہلیان علاقہ نے بے حد پسند کیا۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا

جن کی ھدایت پر پنجاب بھر میں ربیع الاول کے مقدس مہینے میں عشرہ شان رحمت اللعالمین پورے مزھبی جوش وخروش سے منایا جارھا ھے

خاص طور پر کوہ سلیمان کے علاقوں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے سماع کی محافل کے انعقاد کی ھدایت جاری کرکے نہایت احسن اقدام کیا ھے

جس پر اھلیان علاقہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ھیں۔ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اھتمام منعقدہ سماع کی ان محافل کے آرگناٸزر ایڈمن آفیسر فضل کریم ھیں

جو نہایت محنت اور خلوص کے ساتھ ان کا انتظام و انصرام کر رھے ھیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈی جی خان

الحمرا آرٹس کونسل لاھور کے ڈاٸریکٹر اور نامور مصور ذوالفقار احمد زلفی نے کہا ھے کہ

ڈی جی خان کا خطہ فن وھنر کے اعتبار سے نہایت زرخیز خطہ ھے۔

انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل میں لوک فنکاروں کے آڈیشن اور ان سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہ کہ فنون لطیفہ کا کوٸ شعبہ ھو اس علاقے کے فنکاروں نے ھمیشہ اعلی کارکردگی کا مظاھرہ کیا ھے۔

ڈاٸریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ڈی جی خان’مظفر گڑھ’راجن پور اور لیہ کے اضلاع کے نوجوان فنکاروں نے گزشتہ برس بھی

ٹیلنٹ ھنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاھرہ کیا تھا

اور امسال اکتوبر نومبر کے مہینوں میں ٹیلنٹ ھنٹ کی دوبارہ شروع ھونے والی

سرگرمی میں ھمارے نوجوان ایک بار پھر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

%d bloggers like this: