اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔

لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔اس سلسلے میںکسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ باتیں انہوں نے ویکسی نیشن کے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر فیاض احمد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ثقلین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،فوکل پرسن برائے

کورونا ویکسی نیشن راجن پور داکٹر علی ہاشم خان اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد کا کل ٹارگٹ 12لاکھ 57ہزار

،5سو ہے ۔پہلی ڈوز لگاوانے والوں کی تعداد 3لاکھ 7ہزار 8سو ہے جبکہ دوسری ڈوز لگوالے والے افراد کی تعداد 78ہزار3سو ہے۔

ضلع بھر میں 13ویکسی نیشن سنٹرز کا م کر رہے ہیں علاوہ ازیں محکمہ صحت کی موبائی ٹیمیں بھی کورونا ویکسی نیشن میں مصروف عمل ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

ڈی پی او نے شہری کے گھر پر دھاوا بولنے پر10اہلکار معطل کردیئے

پولیس گردی کا واقعہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری محمد افضل کا سخت نوٹس ، 1 سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی، 1 ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبل معطل کردیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جام پور کی حدود نواحی علاقہ کوٹلہ مغلاں میں سب انسپکٹر شوکت علی ڈی جی/ 465, اے ایس آئی بہرام خان ڈی جی/ 641، اے ایس آئی

عنایت اللہ ڈی جی/ 792، کانسٹیبل محمد رمضان سی 547، کانسٹیبل شاہ نواز سی/ 193، ہیڈ کانسٹیبل محمد اکمل ایچ سی /923، کانسٹیبل سعید احمد سی/ 460، کانسٹیبل حبیب اللہ

سی /294، کانسٹیبل محمد مظہر علی سی/1147،کانسٹیبل غلام عباس سی/1490 کی جانب سے گھر پر ریڈ کیا گیا جوکہ سوشل میڈیا پر پولیس گردی کے حوالے سے وائرل ہو گیا

جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری محمد افضل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث 10 پولیس ملازمان کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری محمد افضل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

محکمہ پولیس کے کسی اہلکار یا افسر کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

محکمہ پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے اہلکار اور افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے

پولیس کا مقصد شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی کرناہے بدعنوان اہلکاروں کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا

جبکہ محنت اورلگن سے کام کرنے والے اہلکاروں اور افسران کو انعامات سے نواز ا جائے گا۔

%d bloggers like this: