فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ دکھانے کے لیے تیار ہیں
شائقین ڈرامہ سیریل “زندگی گلزار ہے” میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکاروں کو ایک
ساتھ دیکھ سکیں گے۔
بھارتی پروڈیوسر شیجلا کیجری وال نے انسٹاگرام پر فواد خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے
نئے ریلیز ہونے والے ڈرامے کا نام بتادیا۔
انسٹاگرام پر گلیکسی لالی ووڈ کے آفیشل اکاؤنٹ نے لکھا کہ “شیجلا کیجری وال زی ٹی وی
کی عہدیدار ہیں، ان کا فواد خان کی تصویر شیئر کرنے کا مطلب ہے کہ
فواد خان زی 5 چینل کے لیے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں”۔
گلیکسی کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے
شیجلا نے نئے ڈرامے میں صنم سعید اور فواد خان کی جوڑی کے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا
اشارہ دیا۔
یاد رہے کہ عمیرہ احمد کے ناول پر فلمایا گیا ڈرامہ سیریل “زندگی گلزار ہے”
ڈرامے میں کشف(صنم سعید) کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے کردار میں
دکھایا گیا جو کہ
تعلیم مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے افسر بن جاتی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،