مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 52 افراد جاں بحق

جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 690 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید52 افراد جاں بحق ہوگئے

جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 690 ہو گئی ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید

ایک ہزار560کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر

میں 48ہزار836کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار897،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار548، پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار353، اسلام آباد میں ایک

لاکھ 5 ہزار287، بلوچستان میں 32 ہزار888، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار311 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 595افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 7 ہزار379، خیبرپختونخوا 5 ہزار525، اسلام آباد 922، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

%d bloggers like this: