اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے

بھارتی پروڈیوسر شیجلا کیجری وال نے انسٹاگرام پر فواد خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نئے ریلیز ہونے والے ڈرامے کا نام بتادیا ہے

فواد خان اور صنم سعید ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ دکھانے کے لیے تیار ہیں

شائقین ڈرامہ سیریل “زندگی گلزار ہے” میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکاروں کو ایک

ساتھ دیکھ سکیں گے۔

بھارتی پروڈیوسر شیجلا کیجری وال نے انسٹاگرام پر فواد خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے

نئے ریلیز ہونے والے ڈرامے کا نام بتادیا۔

انسٹاگرام پر گلیکسی لالی ووڈ کے آفیشل اکاؤنٹ نے لکھا کہ “شیجلا کیجری وال زی ٹی وی

کی عہدیدار ہیں، ان کا فواد خان کی تصویر شیئر کرنے کا مطلب ہے کہ

فواد خان زی 5 چینل کے لیے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں”۔

گلیکسی کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے

شیجلا نے نئے ڈرامے میں صنم سعید اور فواد خان کی جوڑی کے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا

اشارہ دیا۔

یاد رہے کہ عمیرہ احمد کے ناول پر فلمایا گیا ڈرامہ سیریل “زندگی گلزار ہے”

ڈرامے میں کشف(صنم سعید) کو متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے کردار میں

دکھایا گیا جو کہ

تعلیم مکمل کرنے کے بعد سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے افسر بن جاتی ہے۔

%d bloggers like this: