معروف لیجنڈ اداکار عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی
جس کے بعد اب وہ کسی بھی وقت کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔
عمر شریف کو لے جانے کے لئے سندھ حکومت نے ایئر ایمبولینس کیلئے ادائیگی کردی۔
ایئر ایمبولینس کا آج کسی بھی وقت کراچی پہنچنےکا امکان ہے۔
اس سے قبل عمر شریف کےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ایئر ایمبولینس سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ کو خط تحریر کیا تھا
جس میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے اہلخانہ کے کہنے پر متعلقہ ایئر ایمبولینس کیلئے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
متعلقہ ایئر ایمولینس کا دفتر پاکستان میں نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے
وفاقی وزارت خزانہ اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،