اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف عالمی مہم کا حصہ بن گئی

آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔

ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف عالمی مہم کامن ویلتھ کا حصہ بن گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ

وہ گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہیں۔

ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ پر لکھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں

جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کامن ویلتھ ممالک کی جوائن دی کورس مہم کا حصہ ہیں۔

اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

ماہرہ نے ’جوائن دی کورس‘ نامی مہم سے متعلق دیگر دو پوسٹس بھی کیں،

جن میں سے ایک ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی استحصال سمیت دیگر مسائل پر خاموش رہنے کی روایات کو ختم کرکے آواز بلند کریں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونائٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ‘ کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد خواتین جسمانی تشدد کا شکار ہیں

جب کہ 40 فیصد شادی شدہ خواتین شوہروں کے ہاتھوں گھریلو تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔

%d bloggers like this: