اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی یکم ربیع الاول تا بارہ ربیع الاول تک جشن عید میلادالنبی شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں اور انتظامات شروع کر دئیے گئے

ہیں،حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محافل میلاد،سیرت النبی کانفرنسز،نعت و قرآت مقابلہ جات،نعتیہ مشاعرے،کیلی گرافک نمائش کے انعقاد سمیت جلوس بھی نکالے جائیں گے

جب کہ اس دوران کورونا ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر بھی عمل درآمد کرایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں اور انتظامات کیسلسلہ میں

اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کی۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن عبد الوحیدقیصرانی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا اہم ترین جزو ہے،ان کے یوم پیدائش کو منانا باعث برکت ہے،جشن عید میلاد النبی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں

محافل میلاد اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے،سماجی فاصلے کو اختیار کیا جائے

تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کا پلان ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے شئیر کریں،سکیورٹی،صفائی و ستھرائی،چھڑکاو،میڈیکل کیمپس کے انتظامات مکمل کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ اس دوران سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا

یکم ربیع الاول کو تحصیل آفس چوک سے ٹیچنگ ہسپتال چوک تک سیرت واک ہوگی،دو ربیع الاول کو جامع مسجد بلاک تھری میں سیرت النبی کانفرنس،

تین ربیع الاول کوڈویژنل پبلک سکول میں قرآت و نعت کے مقابلہ جات اور گولائی کمیٹی چوک تا فیصل مسجد چوک صفائی نصف ایمان ہے کے تحت واک،چار ربیع الاول کو جامع مسجد سخی سر ور ؒ میں سیرت النبی کانفرنس اور اے سی آفس تا کلمہ چوک تونسہ

صفائی نصف ایمان ہے کے تحت واک،پانچ ربیع الاول کو آرٹس کونسل میں خواتین کی محفل میلاد، چھ ربیع الاول کو ڈی پی ایس میں محفل میلاد،سات ربیع الاول کو آرٹس کونسل

میں کیلی گرافی کی نمائش،آٹھ ربیع الاول کو ڈی جی خان میڈیکل کالج میں تقریری مقابلے اور اے سی آفس کوٹ چھٹہ میں واک کا اہتمام،نو ربیع الاول کودانش سکول میں

سیرت النبی کانفرنس،دس ربیع الاول کو جناح ہال میں محفل میلاد،گیارہ ربیع الاول کو جامع مسجد شاہ صدردین میں سیرت النبی کانفرنس،سوشل ویلفیئر ہال میں

نعتیہ مشاعرہ اور بارہ ربیع الاول کو جلوس نکالے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس نے مزید کہا کہ

انتظامات کے دوران باہمی روابط کو فروغ دیا جائے،عوامی رش سے پرہیز کیا جائے،گاہے بگاہے آنے والی حکومتی ہدایات پر میں و عن عمل کیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری،بھٹہ مالکان،سوشل سکیورٹی کے افسران اور پراسیکیوٹر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ مزدوروں سے جبری مشقت لینا اور چائلڈ لیبر کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جا سکتی،

حکومت پنجاب عام شہری کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے اپنے وسائل استعمال میں لا رہی ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ ہر فرد کے حقوق انہیں ضرور ملنا چاہئیں،

حقوق دستیابی کے ساتھ ساتھ انہیں دبانے والے ذمہ داروں کو قانون کے دائرہ میں بھی لا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں،

انہیں پوری اجرت دی جائے،کسی کا حق نہ مارا جائے،قانون کے دائرے میں رہ کر معاملات حل کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی کے ادارے مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں،

بھٹہ مالکان ان اداروں کے واجبات ضرور ادا کریں تاکہ سوشل کارڈز کی بدولت مزدور طبقہ بھی حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ طبی سہولیات سے مستفید ہو سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے کہا کہ بھٹہ مالکان واجبات کی ادائیگی کے بعد جلد از جلد اپنے ورکروں کا ڈیٹا بھجیں تاکہ ان کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنائے جا سکیں،

افسران اور سٹاف چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے دکانوں، ورکشاپس،کارخانوں،فیکٹریوں پر چھاپے ماریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ بھٹوں پر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی چیکنگ کے لئے30 سے زائد چھاپے مارے گئے

اس دوران چائلڈ لیبر پر ایک اور جبری مشقت لینے پر16 ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔اجلاس میں دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 عابد حسین، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس

یاسر اعجاز، محمد علی اور میڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا

اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے. انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث پانچ قیدیوں

کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب محمد مسعود مختیار نے کہا ہے کہ

بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کو تیزی سے ختم کر رہی ہے،ہمارے مسائل بڑھتے اور آمدن کے ذرائع کم ہو رہے ہیں

آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں مثبت سوچ کو اپنانا اور وسیع تر اجتماعی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ غازی خان دورے کے دوران محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیرہ غازی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری، انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر انیلہ عقیل

اور شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر محمد مسعود مختیار نے کہا کہ وطن عزیز کے ہر شہری کو اپنی آمدن کو سامنے رکھ کر اپنی فیملی کا تعین کرنا ہوگا

بڑھتی آبادی کی وجہ سے ہمیں بیروزگاری، بے یقینی،لاقانونیت افراتفری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ہمارے لئے لاتعداد مسائل جنم لے رہے ہیں،

ہمیں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومتی پیغام کو عام کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

ہمیں اپنی فیملی کی سائز اپنے وسائل کو مدنظر رکھ کر کرنا ہوگا،کم آمدنی کے باعث ہمارا خاندان بھی چھوٹا ہونا چاہیے،اس سلسلہ میں ہمارے رہنماؤں کی مشاورت بہت اہمیت کی حامل ہے۔

بعد ازاں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر محمد مسعود مختیار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان کے پسماندہ علاقوں میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے پیغام کو مکینوں

تک پہنچایا جا رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے بھی آرہے ہیں۔

دریں اثناء سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کے ہمراہ پاپولیشن ویلفیئر آفس اور فیمیلی ہیلتھ کلینک کا بھی معائنہ کیا

اس موقع پر انہوں نے تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے ٹریفک چوک پر پروگرام منعقد کیاگیا

جس میں انچارج ایجوکیشن پروگرام فرحت عباس شاہ نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ اورشیشوں کا استعمال جان کی سلامتی ہے

ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈانجری سے بچا جا سکتا ہے۔ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی ھے۔ ایک اچھے شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ

خود بھی ان باتوں پر عمل کرے اور دوسرے لوگوں کو بھی اس بارے آگاہ کرے۔ انچارج ایجوکیشن پروگرام نے بتایا کہ

شہر میں ذیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سوار وں کے ہوتے ہیں

ضرورت اس امر ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ ضرور استعمال کریں اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر

شہر ڈیرہ غازی خان میں ہیلمٹ اور سائیڈ ویومررز کے استعمال اور افادیت بارے آگاہی دی جا رہی ہے. اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے جماعت نہم کے داخلہ کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا۔ سیکرٹر ی بورڈ محمد بلا ل شاہین کے مراسلہ کے مطابق

تعلیمی سیشن-23 2021 کے تحت آن لائن رجسٹریشن ریٹرن داخلہ بغیر لیٹ فیس کی آخری تاریخ 15ستمبرسے بڑھا کر 15اکتوبر 2021کر دی گئی ہے

اور 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 30ستمبر سے بڑھا کر 29اکتوبرکر دی گئی ہے۔

تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی حدود میں واقع تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جا تا ہے کہ

وہ ان تواریخ تک داخلہ آن لائن ڈیٹا انٹری کر لیں، بنک میں فیس جمع کرانے اور

اصل بنک چالان اور رجسٹریشن کی ہارڈ کاپی فارورڈنگ لیٹر کے ساتھ بورڈ میں 15اکتوبر 2021تک جمع کرادیں۔ سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین نے

کہا کہ 29اکتوبر کے بعد کسی کا داخلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لئے ب۔ فارم لازمی قرار دیا گیا ہے

اور رجسٹریشن کے لیے طالب علم کی عمر یکم اگست تک کم سے کم 12سال ہونی ضروری ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے تونسہ میں پٹواریوں کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والا عملہ دفاتر آنے والے ہر سائل کو ریلیف ضرور فراہم کرے،سائلین کو آپ سے توقعات ہونگی

انکی رہنمائی ضرور کی جائے،ڈپٹی کمشنرذیشان جاویداپنے دورے کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی گئے

انہوں نے کورونا ویکسین سنٹر کا معائنہ کیااورمریضوں اور لواحقین سے گفتگو بھی کی. اس دوران وہ ناقص صفائی پر برہم ہو گئے

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ہسپتال میں تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے

انہیں کنسٹرکشن ورک بارے بریفنگ بھی دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ کے موضع بکھر واہ میں سولہ کروڑ روپے مالیت کا 929ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیاگیاہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سرکاری رقبہ پر کاشت فصلوں پر ہل چلاتے ہوئے تعمیرات مسمار کردیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ صوبہ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے،

عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اشیاء خوردو نوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ ضلعی محکموں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

کمشنر ڈی جی خان نے کہامظفرگڑھ میں یونیورسٹی اور زچہ بچہ ہسپتال کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے

جو منصوبے ابھی منظور نہیں ہوئے ان کے پی سی ون جلد مکمل کیے جائیں،

انہوں نے کہا ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈ کو استعمال کیا جائے انہوں نے کہا عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے لیے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھی جائے،

انہوں نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کریں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے اختیارات کو بہتر استعمال کرتے ہوئے ہوئے گرانفروشی، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کو روک سکتے ہیں

انہوں نے ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

اور لوگوں کو بھی آگاہی دی جائے، عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے اور خواتین کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے

انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، ریونیو کے معاملات کو بہتر بنایا جائے سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں رواں مالی سال میں 144 ترقیاتی منصوبے شامل کیے گئے ہیں

جس کے لیے 11 ارب 82 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ 135 منصوبے منظور ہو چکے ہیں، 6منصوبوں کے پی سی ون بنائے جارہے ہیں

جبکہ 3منصوبے منسوخ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں 1161 ترقیاتی منصوبے شروع کیے تھے جس پر30جون تک7 ارب 60کروڑ 34 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ

ضلع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے30 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کر رہے ہیں

اب تک 6 ہزار 30 دوکانوں کی پڑتال کی گئی ہے،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر 9لاکھ 4 ہزار سے زائدروپے کا جرمانہ کی گیا ہے

جبکہ 41 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں اور 15دکانداروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، سی ای او صحت ڈاکٹر مہر محمد اقبال،

ای او تعلیم کوثر بخاری سمیت ضلعی محکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم نے ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر سے بھی ملاقات کی اورضلع میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کے لیے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے خطے کے مسائل حل ہونگے۔

انہون نے کہا کہ حکومت مراکز صحت اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔ ایم پی اے اون حمید ڈوگر نے کہا کہ

ضلع میں افسران محنت سے کام کر رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا

عوام کے مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ،

اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی موجود تھے۔
بعدازاں کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ایم پی اے عون حمید ڈوگر نے ڈی سی آفس کے لان میں ٹرمینیلیا کا پودا لگایا

اس موقع پر پر کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا،

اس منصوبے میں ہم سب کو حصہ لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ماحولیات ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا سستا اور آسان حل شجرکاری ہے انہوں نے کہا سول سوسائٹی کا ہر فرد اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے سرکاری اور نجی اراضی پر زیادہ پودے لگائے جائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ،

اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی موجود تھے۔
کمشنر ڈی جی خاں سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ میں کھلی کچہری بھی لگائی اورعوامی مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے،

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کو حل کی جائے۔

عوامی مسائل کو بروقت حل نہ کرنے والے افسران کو فارغ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں سستی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں دی گئی درخواستوں پر فیڈ بیک کے نظام کو وضع کیا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ بھی موجود تھے۔
کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم نے مظفر گڑھ میں تحصیل کمپلیکس اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا کیا انہوں نے کہا کہ

عوامی اجتماعات کی جگہوں پرر کورونا ایس او پیزکو پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود افراد کے ماسک نہ پہننے پر

کمشنر ڈی جی خان نے برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین،

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی موجود تھے۔

کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم نے کورونا ویکسین سینٹر یادگار کلب اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ

ہسپتال میں داخل مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت ٹی ایچ کیوز، بی ایچ یوز او رآر ایچ سی سنٹرز پر

بھی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی موجود تھے۔

کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم نے طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،ایم ایس ڈاکٹر عرفان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں

اور آن لائن نظام سے متعلق بریفنگ دی۔کمشنر سارہ اسلم نے پرچی سسٹم،ٹیسٹ اور علاج معالجہ کے مراحل کا جائزہ لیا۔کمشنر سارہ اسلم ڈائلیسز کرانے والے مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ

ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین،

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی جی خان صفات اللہ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ گدائی کی کارواٸی چرس سمگلرز گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 25 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی نے کارواٸی کر کے بھاری مقدار میں پنجاب لاٸ گٸ چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی ایس ایچ او تھانہ گدائی شفیق آصف نے بتایا کہ

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احاکامات کی روشنی میں منشیات سمگلروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے

اور ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر منشیات سمگر نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے جراٸم پیشہ عناصر کی نگرانی کا جا رہی ہے۔ اسی طرح چرس سمگلرز عبداللہ جان ولد مرزا جان قوم مچھر زئی سکنہ قلعہ سیف اللہ اور اللہ نور ولد لنڈائی قوم لون پٹھان

ضلع ژوب کو روک کر تلاشی لی تو ملزمان سے 25 کلو چرس برآمد ہوٸی

گرفتار ہونے والے ملزمان چرس سمگلرز ہیں اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چرس سپلاٸی کرتے ہیں

دونوں ملزمان کو پولیس تھانہ گدائی نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

ایس ایچ ایچ او تھانہ گدائی شفیق آصف کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر

جراٸم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے

اور علاقے میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کرتے ہوۓ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

%d bloggers like this: