اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا کے ساتھ ڈینگی وائرس کا خطرہ

کرونا کے ساتھ ڈینگی وائرس کا خطرہ،، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا،، لاہور کے دو تحصیلوں میں دو سو چھیاسٹھ کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہو گیا

ضلعی انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے کر شہر کے سات زونز میں سرویلنس شروع کر دی

کورونا کے ساتھ ڈینگی وائرس کا خطرہ،، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تحصیل کینٹ میں ایک سو ستائیس اور واہگہ سے ایک سو انتالیس کیسز سامنے آئے

ڈینگی پر قابو پانے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے ایک اجلاس میں سرویلنس کیلئے سات ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

اجلاس کے دوران گھروں میں ڈینگی سرویلنس کی اجازت نہ دینے والے مکینوں کو جرمانہ کرنے پر مشاورت بھی کی گئی

شہریوں نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے
مریم، زبیر احمد، پہلے تو سپرے کیا جاتا تھا اب کوئی ٹیم نہیں آتی، سپرے ضروری ہے تاکہ مچھر مرے

مچھروں کی بہتات کے پیش نظر، کئی شہری خود حفاظتی انتظامات کرنے پر یقین رکھتے ہیں
عرفان احمد، مزمل علی، خود بھی احتیاط کرنے چاہئے صفائی رکھیں پانی جمع نہ ہونے دیں

ڈی سی لاہور نے پارکوں میں دو دن تک پانی خشک نہ ہونے پر مچھرکش دوا ڈالنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں

%d bloggers like this: