دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کا معاملہ

ملازمین کے ساتھ مبینہ طور پر ایک خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کے بچوں کو زہر دینے کا معاملہ

ملازمین کے ساتھ مبینہ طور پر ایک خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو گیا۔۔۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ کو بیوی بچوں سمیت قتل کرنے کا پلان بنایا گیا،

منصوبے میں گھر کے ملازمین کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی،،

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ

فیملی کی غیر موجودگی میں مشکوک افراد ملازمین سے ملنے آتے تھے،، فوٹیجز کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ

ان کے گھر کے سابق مالک کی بیٹی ملازمین سے رابطے میں تھی، وہ خاتون ملازمین کو نقد رقم اور تحائف دیتی رہی، خاتون کو اپنے گھر کے فروخت ہونے کا رنج تھا،

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ باورچی کے سامان سے پولیس نے

کچھ مشکوک کیمیکل بھی قبضے میں لیے جس کو باورچی نے

کھانے میں متعدد بار ملانے کا انکشاف بھی کیا ہے۔۔۔

About The Author