مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ

مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت اور کوئٹہ میں بھی آج بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، خضدار،

آواران اور لسبیلہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، خوشاب، جھنگ،

ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لیہ اور بھکر میں بارش متوقع ہے۔

سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان، صوابی،

چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

%d bloggers like this: