مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر تونسہ شریف میں

بھی کمپلینٹ سیل کی تعمیر مکمل ہونے پر عوام الناس کے لیے باقاعدہ طور فنگشنل کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈی پی او عمر سعید ملک نے کیا

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے بتایا کہ عوام الناس کی سہولیات کے پیش نظر دور دراز کی عوام الناس کو سفر کر کے ڈیرہ غازیخان آنا پڑتا تھا

لیکن اب تونسہ شریف میں بھی تونسہ کی عوام کے لئے علیحدہ سے کمپلینٹ آفس عوام کی خواہشات کے عین مطابق بنایا گیا ہے

یہاں پر بہترین اورپرسکون ماحول میسر ہونے کے ساتھ ساتھ سائلین کے مسائل سنے جاتے ہیں۔

ڈی پی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ اے ایس پی میر روحل خان انتہائی ایمانداراور محنتی پولیس آفیسر ہیں شہریوں کے مسائل سننے کے ساتھ ساتھ

ان کے ازالے کے لیے فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائیں گے۔

ڈی پی پی او عمر سعید ملک کا مزید کہنا تھا کہ تونسہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے

شہریوں کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی۔ شرپسند اور سماج دشمن عناصر کی فوری سرکوبی کی جائے گی

تاکہ شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کھلی کچہری کے دوران کمپلینٹ سیل میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل براہ راست سن کر انہیں میرٹ پر فوری حل کرنے کے

احکامات دئے آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کمپلینٹ سیل تونسہ میں پودا لگایا اور تھانہ سٹی تونسہ کی نئی بننے والے بلڈنگ کا وزٹ بھی کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے سمارٹ سٹی میں بذریعہ کیمرہ آن لائن تھانوں

میں موجود ایس ایچ اوز کے روزمرہ کے ورک کو چیک کیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ کوٹ چھٹہ، تھانہ جھوک اتراء اور تھانہ دراہمہ کے ایس ایچ اوز سے بات چیت کرتے ہوئے

تھانہ میں آئے ہوئے سائلیں/ مقدمہ ہذا کے متعلق بھی دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکساں کریں۔

ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ تفتیشی آفیسران کو اس بابت پابند کریں کہ

وہ مقدمہ ہذا کی سماعت کے لئے آنے والی پارٹیز کو تھانہ کے بار بار چکر نہ لگوائیں۔

تھانہ میں اپنے وقت کو انتہائی مفید اور کار آمد بناتے ہوئے عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں۔

جو جو مقدمات زیر تفتیش ہیں ان کے مدعیان کو بلا کر ان کو سن کر مزید کاروائی عمل میں لائیں۔

آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل ایس ایچ او خود سن کر ترجیح بنیادوں پر میرٹ کے مطابق سن کر حل کریں

اور تھانوں میں روزمرہ کے ہونے والے ورک ہائے کی میں خود مانیٹرنگ کرتا رہوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کمشنر سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ٹاسک دے دیا
کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اربن یونٹ کے افسران شریک تھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے گرفتاریاں، مقدمات اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرز مجسٹریٹس کی سرگرمیوں کا خصوصی آڈٹ کریں۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی متعلقہ ایپ پر اشیاء خوردونوش کے درست نرخ اپ لوڈ کرے۔

افسران اور مجسٹریٹس کی طرف سے قیمتیں چیک کرنے میں عدم دلچسپی پر زیرو ٹالرینس ہوگی۔

ہر ہفتہ کو باقاعدگی سے جائزہ اجلاس ہوگا،کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہوگی۔

چاروں اضلاع میں ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔شہر اور قصبات میں سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔قیمتیں چیک کرنے کیلئے فرضی گاہک مارکیٹوں میں بھیجے جائیں۔

دکانوں پر سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کرائے جائیں۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ مارکیٹ کا کم سے کم دس وزٹ لازمی کرے۔

ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ کارکردگی کے لحاظ سے سزا اور جزا دیں گے۔سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی موئثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

منڈی سے ہی پھل اور سبزیوں کے نرخ کنٹرول کئے جائیں۔مارکیٹوں کے معائنے اور کارروائی متعلقہ ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کرائی جائیں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 39 روز کے دوران 198 گرانفروش گرفتار کئے گئے۔

یکم اگست سے 9 ستمبر تک چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 300 مقدمات درج ہوئے اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے

والوں کو 8596885 روپے جرمانے کئے گئے۔چاروں اضلاع میں 102 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 68641 معائنے کئے

اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی 19086 خلاف ورزی رپورٹ کی گئی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان:

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت خدمت مہم،کورونا اور ڈینگی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا،

سی او کارپوریشن ساجد ریاض،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے لیہ،
2
مظفر گڑھ اور راجنپور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اسلم نے

خدمت مہم میں کارکردگی بہتر نہ ہونے پر پولیٹیکل اسسٹنٹ اور اے سی کوٹ چھٹہ کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کو

دونوں افسران سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت13 ستمبر سے ہفتہ نکاسی آب شروع ہوگا

اور 19 ستمبر تک چاروں اضلاع میں نکاسی آب کو فوکس کیا جائے۔اوپن مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں گے۔ڈرین،نالیوں اور سیوریج پائپ لائن کی مناسب صفائی ہوگی۔

پبلک بیت الخلاء کی صفائی کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔

مسائل حل کرنے میں عدم دلچسپی اور تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ڈیش بورڈ پر مصدقہ سرگرمیاں ریکارڈ کرائی جائیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

غلط اور بوگس اعدادوشمار پیش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنرز کورونا ایس او پیز اور انسداد ڈینگی مہم کا روزانہ جائزہ لیں۔

چاروں اضلاع میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کی تلفی کے ساتھ عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کیا جائے،

کمشنر سارہ اسلم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گزشتہ ہفتہ 25953 سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا اور 150 میں سے 104 عوامی شکایات نمٹادی گئیں.

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس لاہور ابرار عالم نے کہا ہے کہ ثقافتی و ادبی سرگرمیوں،کردار سازی،فنون لطیفہ،بچوں،نوجوانوں میں تخلیقی اور

مثبت سوچ کے احیاء،ہمہ قسم کے ایونٹس کی تشہیر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈی جی خان آرٹس کونسل میں شاعروں،ادیبوں اور آرٹسٹوں کے لئے کیفے ٹیریا، افسران و سٹاف کے لئے دفاتر اوررہائش گاہ بھی بنائی جائیں گی،

ڈویلپمنٹ سکیم کے لئے سب سے زیادہ اسی شہر کی آرٹس کونسل کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

؎انہوں نے ان خیالات کا اپنے ڈیرہ غازی خان دورہ کے دوران ادیبوں،شاعروں اور آرٹسٹوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج اعظم کمال،ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ،نامور سرائیکی شاعر عزیز شاہد،آرٹسٹ ملک منور احمد،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر،

ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل، فضل کریم بھی موجود تھے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابرار عالم نے کہا کہ پنجاب کونسل آف آرٹس(پکار) کے زیر اہتمام زون وائز مشاعروں اور ڈراموں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے،کورونا صورتحال کے باعث سرگرمیاں محدود ہیں،

بہتری آنے پر روٹین کے پروگرامز کے علاؤہ وسیع پیمانے پر سرگرمیاں تواتر کے ساتھ شروع کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ پنجاب کونسل آف دی آرٹس گھٹن
3
زدہ ماحول میں شہریوں کی کردار سازی کے ساتھ ساتھ مثبت تفریحی،ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شمولیت کے بھرپور مواقع فراہم

کریں گی،انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام ایونٹس میں لوگوں کی کردار سازی اور اصلاح کرنا مقصود ہے،ہم سکولز و کالجز کی سرگرمیوں کے علاؤہ ثقافت کے فروغ کے لیے بھی فنڈز فراہم کریں گے،خواتین کے لیے مینا بازاروں،

موسیقی،کوئز،فائن آرٹس اور سرائیکی مشاعروں کا انعقاد بھی کیا جائے گا،ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے مختلف کلبوں کو فعال کیا جارہا ہے،ڈی جی خان آرٹس کونسل کو604 تاریخی تصاویر پر مبنی البم دیں گے،

محنت کشوں کے فنون کی تشہیر بھی کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کونسلز میں ٹیکنیکل سٹاف کی دستیابی کے لیے سمری بھجوا دی گئی ہے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ کردار سازی کے عمل میں دوسروں کے لئے آسانیاں،

خوشی اور محبت کا پرچار کیا جائے،ہم نے دین و دنیا کو اکھٹے لے کر چلنا ہے،آرٹس کونسل کے اشتراک سے سرائیکی خطے کی خواتین کا ڈر ختم،انکی صلاحیتوں کو سامنے لائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈاکٹر نجمہ شاہین،اعظم کمال، عزیز شاہد،ملک منور احمد نے کہا

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک قابل افسر ابرار عالم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا ہے،ان کی کارکردگی میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کلچر کے فروغ سمیت تفریحی،

ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔بعدازاں شرکاء نے معاملات بہتری کی تجاویز اور اپنا شعری کلام بھی پیش کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، جدید بس ٹرمینل سمیت شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور مٹریل کا معیار چیک کیا۔

انہوں نے مفاد عامہ کے دونوں منصوبے رواں مالی سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر سارہ اسلم کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پنجاب کے افسران نے

سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 136 بستر کے حامل دل ہسپتال پر چار ارب 28 کروڑ روپے خرچ ہوں

گے90 فیصد سٹرکچر ورک مکمل کرلیا گیا ہے،

منصوبہ کی اپریل2022 تکمیل تاریخ مقرر کی گئی ہے کمشنر نے ہسپتال میں میڈیکل ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر معاملات پر بریفنگ لی۔

کمشنر سارہ اسلم نے جدید بس ٹرمینل کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ایس ای بلڈنگز محمد وقار نے بریفنگ دی کمشنر سارہ اسلم نے بس ٹرمینل میں بسوں کے اوقات کا ڈیجٹل ڈسپلے بھی شامل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید بس ٹرمینل میں ترقی یافتہ شروں کے مساوی سہولیات فراہم کی جائیں۔

بس ٹرمینل میں انتظار گاہ، کیفے ٹیریا،پولیس چیک پوسٹ اور دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔ بس ٹرمینل کی تعمیر پر 28 کروڑ روپے خرچ ہوں گے بس ٹرمینل کی
4
تکمیل کیلئے جون 2022 تک کا وقت دیا گیا ہے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

افرادی قوت بڑھا کر دن رات شفٹوں میں کام کیا جائے۔منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائن پر باقاعدگی سے عمل کیا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی و چیئرمین ذیشان جاوید کی زیر صدارت بوائز سنٹر آف ایکسی لینس میں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،پرنسپل حافظ راشد سعید رانا،نائب پرنسپل عباس مہدی،چئیرپرسن ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،

ملک احمد بخش بھاپا،بیریسٹر عباس علی نصوحہ اور دیگر موجود تھے۔اجلاس میں تعلیمی ادارہ کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ تعلیمی ادارہ کو نام کی طرح ایکسی لینس کارکردگی دکھانا ہوگی۔

طلباء کی کردارسازی اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ بی او جی کی مشاورت سے ادارہ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ رونگھن میں زراعت دفتر اور ہینڈ پمپ کے منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے

نلکے کا پانی خود پی کر معیار چیک کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اخوند ہمایوں رضا کے علاوہ معززین علاقہ غلام حسن احمدانی،

وڈیرہ محمد بخش شاہانی،سیف الدین کمانڈو،اختر علی،محمد اسلم،نذیر احمدزراق اور نواز اور دیگر موجود تھے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو شہر کے مساوی سہولیات فراہم کریں گے۔

قبائلی علاقہ میں زراعت دفتر قائم ہونے زراعت کو ترقی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی

حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے مطابق

گزشتہ ادوار میں نظر کئے گئے علاقوں کی ترقی پر کام کررہی ہے۔کوہ سلیمان کی محرومیوں کا بھی ازالہ کریں گے

عوام کا حکومت کی قیادت پر اعتماد ہے آئندہ انتخابات میں بھی بھاری مارجن سے جیتیں گے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازیخان

چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ نے کہا ہے کہ ادارہ میں عوام الناس، سائلین اور امیدواران کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں.

انہوں نے معلومات کی رسائی کے سلسلہ میں بھی ہدایات جاری کیں. انہوں نے یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بور ڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین کو ہدایات دیتے ہوئے

کہی جنہوں نے انکے دفتر لاہور میں ان سے ملاقات کی. شیخ امجدحسین نے چیف انفارمیشن کمشنر کو تعلیمی بورڈ کے امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ

ڈی جی خان بورڈ امیدواروں اور سائلین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہے

اور تمام تر ضروری معلومات، پرفارماز وغیرہ بورڈ ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر اپ لوڈ کی گئی ہیں علاوہ ازیں ادارہ میں سہولت مرکز بھی قائم ہے

جہاں ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے مختصر ٹائم میں امیدواران/ سائیلین کے امور نمٹائے جاتے ہیں

جبکہ بورڈ میں ”انکوائری برانچ/ معلوماتی ڈیسک ” بھی قائم ہے۔ڈپٹی کنٹرولر بورڈ شیخ امجد حسین نے چیف انفارمیشن کمشنر کو مختلف مالی سالوں کی بجٹ دستاویزات، ٹینڈر دستاویزات اور معاہدہ جات بھی پیش کیے

اور چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ کو بتایا کہ مالی سال19 – 2018، 2019-20اور 2020-21 کے بجٹ میں سول ورکس/ترمیم و تبدیلی و توسیع اور کیمپس کنسٹرکشن کی مد میں مختص کردہ کل رقم کا

بالترتیب چھ فیصد، انیس فیصد اور بائیس فیصد خرچ کیا گیاجبکہ پچھلے تین سالوں کے دوران بورڈ میں کسی بھی قسم کا کوئی نیا تعمیراتی کام نہیں ہوا

اور نہ ہی اس کیلئے بجٹ میں کسی قسم کے فنڈز مختص کئے گئے۔ شیخ امجد
حسین نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ہدایات اور احکامات پر من و و عن عمل کیا جائے گا.

اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولرامتحانات شیخ امجد حسین نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ کو ڈیرہ غازی خان بورڈ کے دورے کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی.

دریں اثناء ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ

انہوں بورڈ سے متعلقہ امور بارے رہنمائی کی اور بہترین لائحہ عمل اختیار کرنے کی ہدایات دیں

۔ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام یوم اساتذہ کے موقع پر سلام ٹیچر تقریب کا انعقاد کیا گیا،

اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے شعبہ کے اساتذہ و طلباء کی بھرپور شرکت۔شعبہ کے سابق صدور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز خان،

پروفیسر محمد عیسی ٰ خان، پروفیسر رفیق احمد جلبانی اور پروفیسر قاضی سلطان فاروق جبکہ ایونٹ کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹراعجاز رسول نورنے

خصوصی شرکت۔۔چئیرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر
6
ارشد منیر لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

’ٹیچرز ڈے“ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

تقریب میں اساتذہ کو پھول اور گلدستے پیش کئے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔.

ڈیرہ غازیخان

شیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا. انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ٹراما سنٹر، کرونا وارڈ سمیت دیگرمختلف وارڈ کا معائنہ کیا

اورہسپتال میں طبی معاملات دیکھے،مشیر صحت نے داخل مریضوں کی عیادت کی، مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات لیں اورادویات کی باہر سے

خریداری سمیت تمام معاملات چیک کئے۔محمد حنیف پتافی نے ہسپتال کے ادویات کے سٹور کا بھی معائنہ کیا

اور آؤٹ ڈور پرچی کے معاملات کا بھی جائزہ لیا اور طبی عملہ سے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پرمشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

نرسز، ٹیکنیشن اور ٹیکنالوجسٹ کی سیٹ کا اشتہار بہت جلد دیا جائے گا، طب مسیحائی پیشہ ہے،خدمت خلق کرکے دین اور دنیا سنواری جاسکتی ہے.

مریضوں اور لواحقین کے ساتھ شائستگی سے بات کی جائے،داخل مریضوں کو تمام ادویات مفت دی جائیں اور باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام ڈرائیونگ سکول پولیس لائنز میں آگاہی مہم اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے سلسلہ میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا،

جس میں بشیر احمد انچارج ڈرائیونگ سکول،فرحت عباس شاہ،انچارج ایجوکیشن یونٹ،ٹی ایز محمد عمران،سجاد حسین،شہریوں اور ڈرائیورون نے شرکت کی۔

اس موقع پر بشیر احمدانچارج ڈرائیونگ سکول اور فرحت عباس شاہ نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ

ٹریفک اصولوں کی ہر جگہ پاسداری کو یقینی بنایا جائے،ٹریفک قوانین ہماری جان و مال کی سیفٹی کے لئے بنائے گئے ہیں،ان پر عمل کرکے ہم اپنے سفر سے محظوظ ہو سکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ شہری رانگ وے کا استعمال ہر گز نہ کریں،ڈرائیور حضرات گاڑی چلانے سے قبل

اچھی طرح سے اسکی دیکھ بھال کریں تاکہ بعد میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں

اور موبائل فون سے پرہیز کریں،اوورسپیڈ اور اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں،اپنے کاغذات ہرصورت مکمل کروائیں،

موٹرسائیکل پر سوار ی کرتے وقت ہیلمٹ اورسائیڈ مررز کااستعمال ضرورکریں تاکہ ہیڈ انجری کینقصانات سے بچا جا سکے،

انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کا فرض ہیکہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور دوسرے کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔

بعد ازاں ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں معلوماتی پمفلٹ بھی تقیسم کئے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

آر پی ا وفیصل رانا کی کوٹ ادو سپورٹس اسٹیڈیم میں طویل دورانیہ کی کھلی کچہری، مردو خواتین کی بھر پور شرکت،مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی

اوز سمیت پولیس افسران کی شرکت،آر پی او نے پولیس افسران کو عوام کے سامنے کھڑا کر دیا،

معذور افراد کی بات ان کے پاس جا کر خود سنی،خاتون کی درخواست پر اغواء کے مقدمہ کے فوری اندراج کا حکم،قتل کے مقدمہ کے حوالے سے ایس پی آر آئی بی کو فوری کارروائی کا حکم،آر پی او کی طرف سے کھلی کچہری میں

شریک افراد کا اظہار اطمینان،کھلی کچہری کو غیر معمولی اور روایات سے ہٹ کر قرار دے دیا،تفصیلات کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے گزشتہ روز کوٹ ادو سپورٹس اسٹیڈیم میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ڈی پی ا ومظفر گڑھ حسن اقبال اور ڈی پی ا ولیہ علی رضا سمیت ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،

اس کھلی کچہری میں مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایات پر لگائی جانے والی اس کھلی کچہری میں آرپی او فیصل رانا نے پولیس افسران کو

عوام کے سامنے کھڑا کر دیا،جو شخص شکائت لے کر ڈائس پر آتا آر پی او متعلقہ پولیس آفیسر کو اس کے سامنے کھڑا کرتے،درخواست دہندہ اپنا مسئلہ بیان کرتا،آر پی او متعلقہ پولیس آفیسر اور اس کی ہائیر اتھارٹی سے موقع پر

مسئلے کا فریش سٹیٹس دریافت کر کے فوری قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مسئلے کے حل کے لئے ٹائم فریم دیتے،کھلی کچہری میں آنے والی خاتون شبانہ بی بی نے اپنی بہن کے اغواء کے مقدمہ کے اندراج کے حوالے

سے درخواست دی جس پر آر پی او فیصل رانا نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مدعیہ کو ایف آئی آر کی کاپی جبکہ مجھے اس کا نمبر دیا جائے،ملزمان گرفتار کئے جائیں

اور میرٹ پر مقدمہ کی تفتیش کی جائے،آر پی او فیصل رانا نے قتل کے مقدمہ کی مدعی پارٹی کی درخواست پر ایس پی آر آئی بی کو فوری کارروائی کا حکم دیا،آر پی او فیصل رانا نے کھلی کچہری میں شریک معذور افراد کو دیکھا تو وہ ان کے

پاس خود چل کر گئے اور ان کے مسائل سن کر موقع پر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے،آر پی او کی کھلی کچہری میں مردو خواتین نے درخواستیں دیں جن پر فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے،

آر پی او فیصل رانا نے سنگین مقدمات کے حوالے سے احکامات جاری کئے کہ ڈی پی اوز خود ان معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں گے،

کھلی کچہری میں شریک افراد نے اطمینان بخش قانونی کارروائی پر آر پی ا وکی کھلی کچہری کو غیر معمولی اور منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ

اس سے قبل اس نوعیت کی کھلی کچہری منعقد نہیں ہوئی،کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایات پر عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لئے کورونا ایس اوپیز کے تحت کھلی کچہریوں کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے

یہ جاری رہے گا اس کا دائرہ کار پولیس سرکلز اور تھانوں کی سطح تک بڑھایا جائے گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس عوام کے سامنے جوابدہ ہے،عوام کی خادم ہے،پولیس والوں کو حاکموں والا وطیرہ بدل کر نہ صرف عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے

بلکہ عوام کو ہر معاملے پر جواب بھی دینا ہو گا،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ میرے اور چاروں ڈی پی اوز سمیت پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے دروازے

ہر شخص کے لئے کھلے ہیں،اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہر شخص ہر وقت کسی بھی آفیسر کو مل سکتا ہے

آر پی او نے کہا کہ کھلی کچہری میں دی گئی درخواستوں پر قانونی کارروائی کا فالو اپ میں خود ڈی پی ا وز سے لوں گا.

%d bloggers like this: