اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی،

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت ہرخدمت آپکی کی دہلیز پر پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنربہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے

بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا علی الصبح اچانک دورہ کیا.

اس موقع پر اسسٹنت کمشنر عثمان منیر بخاری ہمراہ تھے. انہوں نے صفائی، نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا

نیز سٹاف کی حاضری چیک کی. انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی کے افسرن و سٹاف کو ہدایت کی کہ

جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہوکر کام کریں اور عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں.

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مختلف سڑکوں پر جاکر صفائی اور سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ

تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے

 

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

کےتھانہ مدرسہ پولیس کی بروقت کاروائی، مغویہ بازیاب،

قتل کامرکزی ملزم سردار عرف سرداری گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ مدرسہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد ظفر بزدارنے لڑکی کے اغواہ کے دوران لڑکی کے بھائی کی مزاحمت پر قتل کے واقعہ کا نوٹس

لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے مغویہ اور ملزمان کی تلا ش کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔

پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم سردار عرف سرداری ولد نور محمد قوم لکھوکا سکنہ بلاڑہ لکھوکا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

دوران انٹیرو گیشن پولیس نے ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر مغویہ (پ) کو بازیاب کر واکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

مغویہ(پ)نے بتایا کہ ملزم سردار عرف سرداری نے مجھ سے زبردستی زناء حرام کیا۔ملزم کے خلاف 376ت پ بھی ایزاد کر دیا گیا ہے۔

ملزم کو پابند سلاسل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پرڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کاتحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔۔

%d bloggers like this: