مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان سے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے 136 بستر کے حامل دل ہسپتال کی اپریل 2022 تک تکمیل کی نوید سنادی گئی ہے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے منصوبہ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹشن خالد منظور،

ے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ محمد عمران،ڈی بی اے شہزاد قدیر،کارپوریشن کے محمد ذیشان،عمران ریاض اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کے ساتھ مشینری کی خریداری پر بھی فوکس کیاجائے. کام کی رفتار اور مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دل ہسپتال خطہ کیلئے بہت بڑی نعمت ہے اور یہ وزیر اعلی پنجاب کا تحفہ ہے۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ دیگر صوبوں کے مریض بھی استفادہ کرسکیں گے

۔ٹیم ورک سے منصوبہ کو جلد مکمل کرایا جائے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مشینری کی خریداری شروع کردی ہے

ایک ارب 30 کروڑ روپے مشینری کی خریداری کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔136 بیڈ کے فیز ون کی تکمیل کیلئے چار ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی

اور 76 کنال سات مرلہ پر دل ہسپتال کی تعمیر جاری ہے۔عمارت کا سٹرکچر ورک مکمل کرکے فنشنگ شروع کردی گئی ہے۔سیوریج کے پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائیگا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا

جس میں سکول اور کالج کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈاکٹر کشور ناہید رانا،

پرفیسر شاہینہ محبوب،پرفیسر محمد صادق،سلیم کوثر اور اراکین بورڈ آف گورنرز موجود تھے پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔ کمشنر وچئیرمین بورڈ آف گورنرز سارہ اسلم نے کہا کہ

ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے اساتذہ کی جدید طرز پر تربیت کرائی جائے جس کیلئے قائد اکیڈمی کے ساتھ ایم او یو بھی کیا جاسکتا ہے۔بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

آن لائن کلاسز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔فزیکل ایجوکیشن کلاسز شروع کی جائیں۔طلباء و طالبات کی کردار سازی،نظم وضبط اور جذبہ حب الوطنی کو فوکس کیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعلی نے ڈی پی ایس کی عمارت کی بحالی کیلئے دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔

مرمت و بحالی کیلئے ٹینڈر جاری کردئیے گئے ہیں۔ کورونا کے ایام میں ہر استاد صبح نو بجے سے ایک بجے تک آن لائن پڑھاتا ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ماڈل لائیو سٹاک فارم کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں 400 کنال پر لائیو سٹاک فارم قائم کیا جائے گا۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے تونسہ بارتھی روڈ پر ماڈل لائیو سٹاک فارم کیلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا

انہوں نے تونسہ اور تحصیل کوہ سلیمان میں ویٹرنری ڈسپنسریز، موبائل وین اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے سول و موبائل وٹرنری ڈسپنسری بارتھی کو چیک کرتے ہوئے ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا

انہوں قبائلی عمائدین اور مویشی پال حضرات سے بھی ملاقاتیں کیں۔لائیوسٹاک سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ مسائل بھی دریافت کئے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل لائیو سٹاک فارم قائم ہونے سے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ میں انقلاب پیدا ہوگا۔

مویشیوں کی مصنوعی نسل کشی سمیت جدید سہولیات میسر آئیں گی اور شعبہ تحقیق کو جدت ملے گی۔

انہوں نے لائیو سٹاک افسران سے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ضلع لائیو سٹاک کی تعداد اور معیار کے حوالے سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔

مویشی پال حضرات کو ان کی گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی سے جانوروں کو مہلک اور وبائی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں پٹواریوں کی بھرتی کیلئے انٹرویودوسرے روز بھی جاری رہے اورتونسہ اور کوہ سلیمان کے کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کرنے والے مرد اور

خواتین امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے. ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید انٹرویو پینل میں موجود تھے.

ضلع میں پٹواریوں کی 105 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی.امیدواروں کی اسناد کا جائزہ لینے کے ساتھ دوبارہ کمپیوٹر ٹیسٹ کی پڑتال کی گئی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد علی بدھ اور دیگر افسران موجود تھے.

ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی اہلیت کی جانچ پڑتال کی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اہل امیدواروں کو پٹواری بھرتی کیا جائیگا،

ٹیسٹ اور انٹرویو کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے،کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں کی جائے گی،پٹواریوں کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کرایا جائیگا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں چھ گاڑیاں بند گیارہ کے چالان کردئیے گئے 64000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اشیائے خوردونوش کی زائد قیمت وصول کرنے پر چار دکانیں سربمہر کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائیاں کیں۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے رات گئے پبلک ٹرانسپورٹ چیک کرتے ہوئے گیارہ گاڑیوں کے چالان کئے اور تین گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ64000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھی تین گاڑیاں بند کرائیں

اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخنامہ سے زائد قیمت وصول کرنے پر چار دکانیں سربمہر کردیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ریڈرسل، جینڈر مین سٹریمنگ اور ہیومن رائٹس کمیٹیوں کے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان قیصر عباس رند کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا،مینجر ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

نصراللہ خان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے کہا کہ

سپیشل افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،ان کے معاملات،مسائل کو حل کرنا عبادت ہے،ریاست کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے افسران سپیشل افراد کو ہر صورت ریلیف فراہم کریں،

انہیں خصوصی توجہ دیں،ریڈرسل کمیٹی ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرے، نجی و سرکاری ملازمتوں میں ان کے تین فیصد کوٹہ پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے،

سپیشل افراد کی ملازمت کے آڈرز کی کاپی فراہم نہ کرنے والے اداروں کو نوٹس بھجوائے جائیں،انہوں نے کہا کہ ملازمت کے سلسلہ میں نجی اداروں کو بھی پابند بنایا جائے،

جن محکموں میں 100 یا اس سے زائد افراد ملازمت کررہے ہیں تو وہاں تین فیصد کوٹہ کے مطابق سپیشل افراد کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے،

ہر محکمہ اس بارے میں حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرانے کا پابند ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر عباس رند نے کہا کہ

نیت،جذبہ سے کوشش کی جائے تو مقصد کا حصول آسان ہو جاتا ہے،ڈس ایبلٹی سر ٹیفکیٹ کے حامل سپیشل افراد کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے،

اس موقع پر سپیشل افراد کی شکایات کا جائزہ بھی لیا گیا۔جینڈر سٹریمنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے کہا کہ ہر ضلع میں قائم ہراسمنٹ کمیٹیوں میں ضلعی سربراہوں کے ساتھ ایک فی میل ممبر کو نامزد کیا جائے،

خواتین سٹاف کے لئے اداروں میں ڈے کئیر سنٹرز قائم کئے جائیں جس کا سرکلر بھی جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں خواتین کے کوٹہ پر عملدرآمد کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر اور ویمن ڈویلپمنٹ باہمی امور انجام دیں۔قیصر عباس رند نے کہا کہ

انسانی حقوق کی دستیابی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،وقت کا تقاضا ہے کہ کسی بھی جگہ انسانی حقوق کی پامالی نہ ہو،ہر ایک کو اس کا حق ملے،

ناانصافی نہ ہو، ہم انسانی حقوق کی اصلاحاتی سٹیج پر ہیں،ہم نے اس سلسلہ میں شعور بیدار بھی کرنا ہے،ضلع کی ہومن رائٹس کمیٹی حکومتی اداروں میں انسانی حقوق بارے

وزٹ کرے گی اور مشاہدات کی روشنی میں اپنی رپورٹس کو حتمی شکل بھی دے گی۔اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کے حوالے سے حکومتی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس ڈیرہ غازی خان ڈویژن عبیدالرشید نے کمشنر سارہ اسلم کی ہدایت پر فورٹ منرو کا دورہ کیا

اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور کام کی رفتار چیک کی۔

فورٹ منرو بائی پاس کو جلد مکمل کرنے،روڈ لائٹس کی تنصیب،کاز وے، پروٹیکشن وال کی تعمیر اور شولڈر ورک کی ہدایات جاری کی گئیں۔

کوئٹہ روڈ تا بستی قادر بخش روڈ کے شولڈر کی کمپیکشن کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید نے کہا کہ

پارکس،ڈیمس جھیل،روڈز،واک ویز اور روڈز کے منصوبہ کو جلد مکمل کیا جائے۔پودوں کی حفاظت کیلئے گملوں کی تنصیب کی جائے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار اور میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ڈ

ائریکٹر ڈویلپمنٹ نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہر سکیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان:

مقدمات کا اندراج بروقت ،مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاۓ جبکہ تھانہ میں آنے والے ساٸلین کے مساٸل ترجیح بنیادوں پر حل کۓ جاٸیں،

انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جاۓ جبکہ مٶثر گشت کرتے ہوۓ

جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ یہ بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس لاٸن سمارٹ سٹی میں ڈی ایس پی سرکل ہاۓ ،

ایس ایچ اوز سے کراٸم میٹنگ کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن سمارٹ سٹی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، DSPs ، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ڈی پی او نے ہر تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے دوران میٹنگ جملہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راو سردار علی کے احکامات کی روشنی میں تمام ذرائع بروئے

کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسوء کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے

اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ قتل، اقدام قتل، موٹر سائیکل ڈکیتی،

رہزنی اور موٹر سائیکل چوری جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں

اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے۔

انھوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں, منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں

جبکہ مظلوم کی دادرسی کو یقینی بناٸیں بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوۓ انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل

ایس ایچ اوز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

اورغیر تسلی بخش کارکردگی والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

%d bloggers like this: