اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،،تبصرے اور تجزیے۔

باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب ڈیر ہ غازیخان
ھینڈ آوٹ نمبر 1431مورخہ 2 ستمبر 2021ء
ڈیرہ غازیخان) ): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے اراضی ریکارڈ سنٹر پہنچ گئیں،اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ایک چھت تلے عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے،سرکاری امور کی بہترین ادائیگی کے لیے ہمیں ایماندارانہ طریقہ سے فرائض انجام دینا ہوں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،ہر ایک کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے شہریوں کے لیے آسانیوں کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ سائلین کو بھی ہم سے امیدیں وابستہ ہوتی ہیں،ہم نے ان کی آس کی لاج رکھنا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ فرد ملکیت سمیت دیگر معاملات میں سائلین کے لئے وسائل فوری مہیا کئے جائیں۔ اس موقع پر کمشنر سارہ اسلم نے معاملات بہتری کے لئے احکامات بھی دئیے۔
(فوٹوای میل سے لے لیں)
ھینڈ آوٹ نمبر 1432مورخہ 2 ستمبر 2021ء
ڈیرہ غازیخان) ): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک ہو گئیں،ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈویلپمنٹ سکیمیں بروقت مکمل کی جائیں،میٹریل کے استعمال پر کوئی کمپرومائز نہ کیاجائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول دھاولہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایکسیئں ہائی وے،ایس ڈی او ظفر کھوسہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کا تعلق براہ راست عوام سے ہوتا ہے جو ان کا معیار زندگی بلند کرتی ہیں،اس لئے کوشش کی جائے کہ ترقیاتی سکیموں میں اعلی معیار کا میٹریل استعمال ہو،اچھا میٹریل سکیم کی پختگی کا باعث ہوتا ہے،اس پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،کمشنر سارہ اسلم نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے اور اس کی رپورٹ بھی دی جائے،ہم نے ہر سکیم میں شفافیت کو برقرار رکھنا ہے،اعلی تعمیراتی سامان کی چیکنگ اور ان کی کھپت کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں دیگر سکیموں کا تفصیلی بھی لیا گیا۔

ڈیرہ غازیخان) ):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا ہے کہ محاصل حکومتی آمدن کا بڑا ذریعہ ہوتے ہیں جو براہ راست عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جاتے ہیں،ریونیو معاملات بروقت حل کئے جائیں جس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریونیو میٹنگ میں فیلڈ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو صفت اللہ اور فیلڈ افسران نے شرکت کی۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ فیلڈ میں ریونیو سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے،زیرالتواء مقدمات کو جلد نمٹایا جائے،کمشنر نے کہا کہ پٹواریوں کی بھرتی کو جلد مکمل اور میرٹ پر کیں جائیں، ریونیو سٹاف ریکارڈ بہتر کریں اور محاصل وصولی کے لئے فیلڈ میں رہیں،انہوں نے کہا کہ ریکوری کے اہداف کو حاصل کرنا ہماری ترجیح ہونی چاہئے،زیر التواء کیسز ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے،عدالتوں میں زیر سماعت ان کیسز کی باقاعدہ پیروی کر کے انہیں جلد نمٹانے کی کوشش کی جائے۔اجلاس میں ریونیو سے متعلق دیگر معاملات اور تجاویز بھی زیر بحث لائی گئیں۔

ڈیرہ غازیخان) ):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی)کا چھٹا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ہائی وے،بلڈنگ، فزیکل پلاننگ کے ایکسئینز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویلپمنٹ کے منصوبے کسی بھی حکومت کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں جن کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند کرنا مقصود ہوتا ہے،ان منصوبہ جات پر حکومت کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں،اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ ہر لحاظ سے ہر منصوبہ کی سٹڈی کی جائے،ڈی ڈی ڈبلیو پی فورم میں ہر منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جاتا ہے،کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہمارا کام منصوبہ جات میں شفافیت اور عوامی مفاد کو یقینی بنانا ہے،ہر افسر موقع پر جاکر منصوبوں کی جگہوں کا معائنہ کرے۔ اجلاس میں ہائی وے ڈویژن کی102.030ملین روپے لاگت کی سمینہ چوک تا گیلانیہ شوریہ چوک 2.20 کلومیٹر روڈ کی توسیع و مرمت اور 87ملین روپے لاگت کی فورٹ منرو کی واٹر سپلائی کی تعمیر نو سکیم کی باقاعدہ منظوری بھی دی گئی۔

ڈیرہ غازیخان) ):کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے ڈیرہ شہر کو لاہور کی طرز پر خوبصورت، سرسبز اور حسین بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ان کے آبائی ضلع کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ ان کو سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور جوداحمد قریشی اور پی ایچ اے ڈیرہ کے ڈی جی تنویر مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ اہم چوکوں،کھلی جگہوں پر پودوں، درختوں کی آبیاری سے ہم شہر کو مزید جاذب نظر بنائیں گے،وسیع پیمانے پر شجرکاری کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے،میاواکی طرز کے جنگلات کی تیاری سے موسم میں یکسر بدلاؤ آئے گا،آلودگی کے خاتمہ کے علاؤہ ماحول بھی خوشگوار ہوگا۔اجلاس میں ڈیرہ شہر و ڈویژن میں خوبصورتی بارے مزید اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈیرہ غازیخان) ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ چھٹہ کا اچانک دورہ کیااسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے سکول میں کورونا ایس او پیز اور دیگر معاملات چیک کئے ادارہ میں تحریری امتحان کا طریقہ کار بھی چیک کیا گیا۔انہوں نے کلاسز کا معائنہ کرتے ہوئے طلباء سے نصابی اور عام معلومات کے سوالات بھی کئیپرنسپل ادارہ نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔کورونا ایس او پیز میں نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں،انہیں وبائی امراض سے بچایا جائے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات کئے جائیں۔ہینڈ سینیٹائزر کے ساتھ ہر بچہ فیس ماسک پہنے۔کلاس روم میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اساتذہ خود ماسک پہن کر عملی نمونہ بنیں۔طلباء کی کردار سازی اور جذبہ حب الوطنی کو فوکس کیا جائے۔تعلیم کے ساتھ علم دیا جائے۔رٹہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ادارہ میں شجرکاری کو بھی فروغ دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی.

ڈیرہ غازیخان) ):وزیر اعلی کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا دورانیہ ایک دن سے بڑھا کر دو دن کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کوٹ چھٹہ کی کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے وزیر اعلی کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا دورانیہ بڑھادیا گیاریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری اب ایک کی بجائے دو دن لگے گی۔کھلی کچہری میں پہلے دن کا فیڈ بیک لینے کے ساتھ نئی درخواستیں بھی لی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کوٹ چھٹہ کی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ریونیو آفسران اور عملہ ایک ہی چھت کے نیچے ریکارڈ سمیت موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ریونیو کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ہر درخواست پر عملدرآمد کرکے سائلین کو فیڈ بیک دیا جائیگا۔کھلی کچہری کے علاوہ بھی سائلین دفاتر میں آکر مسائل بیان کرسکتے ہیں ہر سرکاری دفتر کے دروازے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔

ڈیرہ غازیخان) ):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا دورانیہ ایک دن سے بڑھا کر دو دن کردیا گیا ہے۔کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری میں شرکت کی اور سائلین کے مسائل سنے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ، ریونیو آفیسر اور عملہ ریکارڈ سمیت موجود تھا.کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں قائم کیے گئے کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا. کمشنر سارہ اسلم نے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں اور سائلین سے گفتگو کی انہو ں نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا دورانیہ بڑھادیا گیاریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری اب ایک کی بجائے دو دن لگے گی۔کھلی کچہری میں پہلے دن کا فیڈ بیک لینے کے ساتھ نئی درخواستیں بھی لی جائیں گی کمشنر سارہ اسلم نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ریونیو کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ہر درخواست پر عملدرآمد کرکے سائلین کو فیڈ بیک دیا جائیگا۔کھلی کچہری کے علاوہ بھی سائلین دفاتر میں آکر مسائل بیان کرسکتے ہیں ہر سرکاری دفتر کے دروازے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کے معائنہ کے دوران ڈیوٹی دینے والے ہیلتھ سٹاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید تندہی سے ویکسی نیشن کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ویکسی نیشن کے وقت بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے

 

ڈیرہ غازیخان ( )پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے گزشتہ ماہ کے دوران 377 مقدمات درج کرائے،375 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا اور 58 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ماہ اگست کے دوران ناجائز اسلحہ کاایک، منشیات کے دو، ڈکیتی کا ایک، تیز رفتاری کے 121 اوور لوڈنگ و غیر قانونی گیس سلنڈر کے 244 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کرکے 375 ملزمان کو گرفتار کیااور ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور 23 گولیاں، 200 گرام چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کیں۔ اسی طرح پیٹرولنگ پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ بغیر کاغذات 175 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کیں اور گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 3772 پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی ایس پی پٹرولنگ پولیس نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی 35 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا اور 390 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا. پٹرولنگ پولیس کے ریجنل موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے 185 مختلف مقامات پر ڈاکٹروں، شہریوں، تاجروں و دکانداروں اور ڈرائیوروں کو کورونا وائرس ایس او پیز، سیکورٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے مفید لیکچرز دیے اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا اسی طرح موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ہائی ویز پر سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹرذ بھی لگائے تا کہ لوگوں کی زندگیوں کو حادثات سے بچایا جا سکے.

علاقہ تھانہ سٹی بنک روڈ پر ہونے والی 29 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی اطلاع جھوٹ نکلی، ملزم کے خلاف 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 31.08.2021 کو 11:30 بجے دن مسمی حسن رضا ولد غلام شبیر قوم بھٹی سکنہ بلاک 29 نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ دو کس مسلح اشخاص نے MCB بنک نزد کلمہ چوک پر زبردستی 29 لاکھ روپے ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی عمران رشید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اقبال احمد کو تمام حقائق سامنے لانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سیف سٹی کیمروں، IT ایکسپرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد بروئے کار لائی گئی تو معلوم ہوا کہ 29 لاکھ ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی سور بے بنیاد تھی جو ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا اور جو بے بنیاد پایا گیا ملزم حسن رضا نے پولیس ایمرجنسی 15 پر 29 لاکھ روپے رقم ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی دی جس کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 296/21 بجرم 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کرتے ہوئے ملزم سے 29 لاکھ روپے رقم بھی برآمد کر لی جس کی بابت اس نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی تھی۔

ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان ہر وقت الرٹ ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں اور عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔۔۔
خفیہ اطلاع پر ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ،مضر صحت اجزاء سے تیار 1,300 لٹر جعلی دودھ تلف، فوڈ بزنس مالکان کے خلاف مفدمہ درج، ایک شخص گرفتار، 321 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 2 ستمبر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 129 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 71 ہزار روپے کے جرمانے عائد جبکہ 99 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں نیلم پل کے قریب جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لایا گیا۔مصنوعی طریقے سے تیار کیا گیا 1300 لٹر زہریلا دودھ تلف کر دیا گیا۔ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ملزمان وئے پاؤڈر اور دیگر کیمیکلز کی مدد سے جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔ 125کلووے پاؤڈر، دودھ سٹور کرنے والے ڈرمز اور دیگر ساماں قبضے میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں 2 ریسٹورنٹس کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 22,000 روپے کے جرمانے کیے گئے۔

%d bloggers like this: