اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کے خلاف پولیس تھانہ سخی سرور کی بلاتفریق کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے دوران چیکنگ مشکوک گاڑی کو چیک کی

چیکنگ کے نتیجے میں صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان جن میں سگریٹ

چھالیہ ،سپئیر پارٹس، کپڑے اور میڈیکل کے آلات وغیرہ شامل ہیں

کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

پولیس تھانہ سخی سرور نے تمام نان کسٹم پیڈ سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر سخی سرور پولیس علاقے سے

جرائم کے خاتمے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کمشنر کمپلیکس کے افسران اور عملہ کا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے

عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹیم ورک کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ افسران اور عملہ کو عوامی خدمت کو شعار بنانا ہوگا۔عوامی مسائل کے بروقت حل میں

افسران اور عملہ کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔سرکاری فرائض محنت اور دیانتداری سے انجام دئیے جائیں۔

ٹیم ورک سے مشکل اہداف احسن طریقے سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

خدمت مہم،کورونا ویکسی نیشن،شجرکاری اور دیگر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

افسران دفاتر کی بجائے زیادہ وقت فیلڈ میں گزار کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے مشیر سیاحت آصف مجید کے ہمراہ فورٹ منرو کا دورہ کیا

انہوں نے پاکستان فضائیہ کی شاہین فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی تحصیل صدر ہسپتال کھر فورٹ منرو میں فری آئی سرجری کیمپ کا معائنہ

اور فورٹ منرو میں محکمہ ٹورازم کے ریزارٹ کا افتتاح کیا۔

سیکرٹری شاہین فاؤنڈیشن خلیل الرحمن شیرانی اور چیئرمین ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر سہیل ظفر نے بریفنگ دی

مشیر صحت نے کھر فورٹ منرو ہسپتال میں فری آئی سرجری کیمپ کا معائنہ کیا وزیر اعلی کے مشیران نے پاکستان فضائیہ کی شاہین فاؤنڈیشن

اور الشفاء ٹرسٹ راولپنڈی کے افسران،ڈاکٹرز اور میڈیکل کیمپ میں موجود مریضوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں معیاری طبی سہولیات وقت کی ضرورت تھی۔

ملک کی مایہ ناز ہسپتال کی ٹیم کا فورٹ منرو کمیپ لگانا خوش آئند ہے۔
سیکرٹری شاہین فاؤنڈیشن خلیل الرحمن شیرانی نے

مشیر صحت کو میڈیکل کیمپ کی سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

کیمپ کے دو روز کے دوران 192 مریضوں کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔115 مریضوں کو ادویات،773مفت کو عینکیں اور 80 مریضوں کو مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

143 مریضوں کو کیٹراکیٹ سرجری کیلئے منتخب کیا گیا۔سکول میں 712 بچوں کی سکریننگ کی گئی

او پی ڈی میں 460 خواتین سمیت 1488 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا الشفاء آئی ٹرسٹ اسلام آباد کی 29 رکنی ٹیم 31 اگست تک مریضوں کا معائنہ

اور علاج معالجہ کرے گی
ضلع ڈیرہ غازی خان میں ورکرز کے ساتھ صنعتی اداروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا۔کم سے کم اجرت،سوشل سکیورٹی اور دیگر متعلقہ اداروں سے

رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
2
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے ہدایات جاری کردیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قیصر عباس رند نے کم سے کم 25 فیصد اینٹوں کے

بھٹوں کی رجسٹریشن کرکے سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کرنے کی ٹائم لائنز دے دیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہر ماہ 15 کو اجلاس منعقد ہوگا

جس میں پہلے اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ

ضلع میں 111 اینٹوں کے بھٹوں کی نشاندہی کی گئی ان بھٹوں میں مزدوروں کی رجسٹریشن،کم سے کم اجرت کو یقینی بنایا جائے۔

جبری مشقت اور چائلڈ لیبر پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے۔لیبر،پولیس،سوشل ویلفئیر،سوشل سکیورٹی

ای او بی اور دیگر محکمے مل کر کام کریں۔اینٹوں کے بھٹوں کے ساتھ صنعتی اداروں کو بھی چیک کیا جائے۔

اجلاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ

لیبر قوانین پر عملدرآمد کیلئے باقاعدگی سے انسپکشن کے ساتھ مقدمات اور جرمانے کئے جارہے ہیں۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے کارکردگی اور مسائل بیان کئے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان لیہ کو شکست دے کر انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن بن گیا۔ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام عالمی معیار کے آسٹرو ٹرف ہاکی گراؤنڈ میں چاروں اضلاع کی

گرلز ٹیموں کے مابین انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔فائنل میں ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ضلع لیہ کی ٹیم کو ہرادیا۔

مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گرلز کھلاڑیوں کے کھیل اور جذبہ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے آسٹروٹرف کا بہت بڑا تحفہ دیا گیا ہے کھیل میں نکھار لانے کیلئے اس عالمی معیار کے گراونڈ کا فائدہ اٹھایا جائے۔

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ وہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن کے ساتھ ملکر سکول اور کالجز میں جائیں گی

اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو تلاش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی قائل کیا جائیگا کہ

صحت مند زندگی کیلئے بچوں کو کھیل کی طرف راغب کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عمران رشید کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے

اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری بارے جنرل بس سٹینڈ پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

جس میں انچارج ایجوکیشن پروگرام فرحت عباس شاہ،محمد عمران ٹی اے و دیگر ٹریفک سٹاف کے علا وہ ڈرائیوروں
3
اور اڈامنیجرز نے شرکت کی،اس موقع پرانچارج ایجوکیشن یونٹ نے لیکچر دیتے ہوئے

کہا کہ اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری سے
اجتناب کیا جائے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

ڈرائیور حضرات اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائیں، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کاغذات ہر صورت ہمراہ رکھیں

بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانیں کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے

نیشنل ہائی ویز پر ایل ٹی وی گاڑیوں کی حد رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کی 65کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہئے

آبادی اور سکول والے علاقوں میں گاڑی کی سپیڈ 30کلومیٹر سے زیادہ نہ ہو

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانیں پر عمل پیرا ہو کر مہلک حادثات سے بچاجا سکتا ہے۔

بعدازاں ٹریفک پولیس کی جانب سے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے فورٹ منرو میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے ملاقات کی. وزیر اعلی نے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے

موقع پر ہی احکامات جاری کئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں عمائدین سے ”حال احوال”کیا

انہوں نے کہاکہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کر کے دائرہ کاربڑھا دیا گیا ہے۔ کے ایس ڈی اے ڈیرہ غازی خان کے ساتھ راجن پور کے قبائلی علاقوں کی

ترقی پر کام کرے گی۔ فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان کے مکینوں کو شہروں کے مساوی سہولیات فراہم کریں گے۔

قبائلی عوام میرے دل کے قریب ہیں۔کوہ سلیمان کا باسی ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔

سابقہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر کوہ سلیمان،فورٹ منرو او ردیگر پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا۔

ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ہماری حکومت پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کی مساوی ترقی پر کام کررہی ہے۔

فورٹ منرو،کوہ سلیمان او رپنجاب کے پسماندہ اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔

ماضی کی طرح اب حالات حکمرانوں کے نہیں عوام کے بدل رہے ہیں۔ عمائدین نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے کہا کہ

آپ نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔
آپ نے ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کوترقی کی صف میں شامل کیا ہے۔

آپ کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل رہی ہے -بے مثال ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر فورٹ منروکے لوگ آپ کے شکر گزار ہیں


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے بوائز سنٹر آف ایکسی لینس اور میڈیکل کالج کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قیصر عباس رند، احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈی ای او سیکنڈری مہر سراج الدین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا،

پرنسپل حافظ راشد سعید رانا، وائس پرنسپل عباس مہدی اور دیگر ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدنے سکول اور ویکسی نیشن سنٹر کے معاملات چیک کئے

ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کالج کے ویکسی نیشن سنٹر کو سپورٹس کمپلیکس میں منتقل کرنے کی تجویز کے معاملات کا بھی جائزہ لیا.

ی و جنگلی حیات پنجاب شاہد زمان اور سیکرٹری جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا.

ڈیرہ غازیخان میں تین روزہ قیام کے دوران وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت کی گئی شجرکاری اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا. سیکرٹریز نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر

ملک کو سرسبزو شاداب بنانے بنایا جائے گا. انہوں نے کہاکہ لگائے گئے ہر پودے کا ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کر کے تناور درخت بنایا جائے.

سیکرٹری جنگلات نے ہدایت کی مون سون، جشن آزادی اور کلین اینڈ گرین مہم میں سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے.

محکمہ آئندہ چار سال کیلئے سکیم تیار کرے. انہوں نے آئندہ چار سالہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ لی اور مجوزہ سائٹس کا بھی معائنہ کیا. سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے کہاکہ

موسمیاتی تغیر، ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں کمی کا آسان حل پودے ہیں. محکمہ جنگلات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومتی اہداف کو پورا کرے.

عوام اور سول سوسائٹی کے تعاون سے اہداف بروقت حاصل کیے جاسکتے ہیں. انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے.

افسران فیلڈ میں نکلیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں. انہوں نے کہاکہ منصوبوں کے اچانک معائنہ کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا


.

جعلساز، ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی۔۔
ملک پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ،

مضرصحت اجزاء سے تیار 3 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 82 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 30 اگست: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

خوراک میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 102 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک کا معیار

بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 80 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد جبکہ 82 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں خفیہ اطلاح پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا سگو موڑچوک اعظم میں ملک پروسیسنگ یونٹ پر

چھاپہ مارا گیا۔گاڑی نمبر C-4178 میں ملاوٹ زدہ دودھ سٹور کیا جا رہا تھا۔دودھ فروخت کے لیے شہر اور مضافاتی علاقوں میں ملک شاپس اور بیکریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

گزشتہ دی گئی ہدایات کے باوجود ڈیری یونٹ مالکان نے فوڈ اتھارٹی قوانین کو نظرانداز کیا۔ دوران کارروائی 3 ہزار لٹر مضر صحت اجزاء سے تیار ملاوٹی دودھ

موقع پر تلف کر دیا گیا۔ مزید بہاولپور میں ہوٹل کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے اور رحیم یار خان میں مربہ یونٹ کو مربہ کی تیاری میں

ناقابل سراغ کلر کا استعمال کرنے پر 10،10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

%d bloggers like this: