این سی او سی اور حکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر، پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون نا فذ کر دیا گیا ہے،
لاہور سمیت گیارہ اضلاع میں پندرہ ستمبر تک کاروباری سرگرمیاں محدود کر دی گئیں
لاہور، راولپنڈی ،فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور
گوجرانوالہ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
منتخب اضلاع میں یہ آرڈر ستائیس اگست سے پندرہ ستمبر تک نافذالعمل رہے گا
مذکورہ اضلاع میں عام مارکیٹس رات آٹھ بجے تک کھلی رہ سکیں گی
جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ مذکورہ اضلاع میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی
جبکہ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف تین سو افراد کے آنے کی اجازت ہو گی۔
شہری کہتے ہیں لاک ڈاون کے باعث معاشی مشکلات مین اضافہ ہو گا
(کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگا ہے،، شہریوں کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے)
ریسٹورنٹس صرف آوٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ رات دس بجے تک کورونا ایس او پیز کے
ساتھ کھل سکیں گے۔ تاہم ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،