مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے 66اموات رپورٹ

ملک بھرمیں کرونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث

مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار

کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 800 کرونا کیسز

رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں

ایک لاکھ 61 ہزار 381، پنجاب میں تین لاکھ 91 ہزار 297، اسلام آباد میں 98 ہزار 951، بلوچستان میں 32 ہزار 200، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 988 اور گلگت بلتستان

میں 9 ہزار 870 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 823 افراد جان

کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 834، خیبرپختونخوا

میں 4 ہزار 944، اسلام آباد 863، گلگت بلتستان 173، بلوچستان

میں 338 اور آزاد کشمیر میں 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

%d bloggers like this: