مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید غریب عوام تک معیاری پھل اور سبزیوں کی مناسب نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوگئے۔

سبزی منڈی کے آڑھتیوں اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کیا.

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ای اے ڈی اے اطہر جلیل،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ،چودھری ریاض احمد،چودھری محمد گلفام،عتیق الرحمن اور دیگر متعلقہ افراد شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

آڑھتی اور کاشتکار منافع جائز رکھیں۔منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کو مانیٹر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

گزیٹڈ افسران نیلامی کے عمل کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔منڈی میں پھڑیوں، مارکیٹوں اور ریڑھی بانوں تک قیمتیں چیک کی جائیں گی۔غریب عوام تک پھل اور سبزیوں کی پہنچ یقینی بنانے کیلئے آڑھتی کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میں 27پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فعال کردیا گیا۔

سبزی منڈیوں میں پھڑیوں اور مارکیٹ میں دکانوں پر سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں۔

ڈیرہ غازی خان میں سرکاری سبزی منڈی پر کام کیا جائیگا۔ای اے ڈی اے اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے نئی منڈی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

سخی سرور روڈ پر 280 کنال سبزی منڈی کیلئے مختص کی گئی ہے تین تین مرلہ کی 267 دکانوں کے علاوہ روڈز،

مسجد،رہائشگاہیں اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا۔سائلین سے ملاقات کے ساتھ سہولیات کا جائزہ لیا۔

منیجر مدثر سہرانی نے سروسز سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ای خدمت مرکز کے ہر کاؤنٹر پر گئے۔

ای ٹکٹنگ اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی سہولت کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔

منیجر مدثر سہرانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای خدمت مرکز میں وفاقی اور صوبائی محکموں کی ساٹھ کے قریب سروسز فراہم ہیں۔

رجسٹری،ڈومیسائل،ڈرائیونگ لائسنس،نادرا اور دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔

ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے ریکارڈ تعداد میں سرکاری سروسز پرسکون اور صاف ستھرے ماحول میں فراہم کی جارہی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی بدھ نے کہا ہے کہ عوام کوبہترین سروسز کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

تونسہ شہروتحصیل میں صفائی ستھرائی،تجاوزات خاتمے سمیت خوب صورت اور سر سبز فضا کیلئے شجر کاری کے اہداف کو حاصل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بات تحصیل افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کے شہر کے مکینوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

مجھ سمیت تحصیل افسران ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر قیادت عوامی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،اسد علی بدھ نے تحصیل افسران کو ہدایت کی کہ

سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک دیا جائے اور ان کے کام کی مانیٹرنگ بھی کی جائے،انہوں نے کہا کہ

سانگھڑ پل 2 کا کام بھی جلد شروع کیا جارہا ہے جو تونسہ کے شہریوں کے لئے نعمت سے کم نہیں ہے.

کمال پارک سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں جب کہ مزید پارکوں کی تزئین و آرائش جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و ا علی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

بورڈ کے زیر اہتمام نہم کلاس کا سالانہ امتحان ہفتہ 28 اگست سے شروع ہو رہا ہے

جو کہ آٹھ ستمبر تک جاری رہے گا۔28 اگست کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز ہوں گے جبکہ

آٹھ ستمبر کو کیمسٹری اور جنرل سائنس کے پیپرز ہوں گے۔

مذکورہ امتحان کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں نگرانی کیلئے ضروری اور موثر ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔

اُمیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے امتحانی مراکز میں پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچیں اور سربراہ ادارہ سے

تصدیق شدہ اپناتازہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف ساتھ لائیں انہوں نے کہا کہ

امتحان میں کل 96850 اُمیدواران شریک ہو رہے ہیں اورامتحان کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کل 279 سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

جن میں سے 72 سنٹرز ڈیرہ غازیخان،60 سنٹرز لیہ،108 سنٹرز مظفرگڑھ اور 39 سنٹرزراجن پور میں بنائے گئے ہیں۔

مذکورہ کل سنٹرز 279 میں سے137 سنٹرز طلباء کیلئے،97 سنٹرز طالبات کیلئے جبکہ45 مشترکہ سنٹرز شامل ہیں۔

ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ مذکورہ امتحان میں شرکت کیلئے صرف ایسے اُمیدواران اہل ہیں جو نہم کا امتحان بطور فریش اُمیدوار پہلی دفعہ دے رہے ہیں

یا وہ اُمیدواران جو صرف نہم کا امتحان نمبر بہتر بنانے کی غرض سے دے رہے ہیں۔انہوں نے اُمیدوارن کو تنبیہ کی کہ وہ ناجائز ذرائع استعمال کرنے سے گریز کریں

بالخصوص کسی دوسرے اُمیدوار کی جگہ/فرضی اُمیدوار کے طور پر امتحان دینا پاکستان پینل کوڈ کی رو سے ایک ناقابل ضمانت جرم ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر

نے نگران عملہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے تقرر نامے، کوائف کے مطابق

اپنا اصل شناختی کارڈ اور سروس کارڈ امتحانی سنٹر میں ساتھ رکھیں۔ امتحان کے انعقاد کے دوران مذکورہ دستاویزات کو عملی طور پر چیک کیا جائے گا۔

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ اِس سال میٹرک کمبائنڈ کا امتحان دینے والے اُمیدواران نہم کا امتحان نہیں دیں گے

کیونکہ اُن کا دسویں کے امتحان کے پیپرز ہو چکے ہیں اورحکومتی پالیسی کے مطابق اُن کا نہم کا نتیجہ اِس سال 2021ء میں دہم کے دیئے گئے امتحان کے مطابق تیار ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تغیرات و آلودگی کے خاتمے کا سستا ترین اورآسان حل شجرکاری ہے

زیادہ سے زیادہ رقبہ پر پودے لگا کر تناور درخت بنایا جائے. وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہو گا.

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں پودا لگانے کے موقع پر اساتذہ اور طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر پرنسپل ادارہ طاہرہ بخاری، اساتذہ اور طالبات نے بھی پودے لگائے.

وزیر مملکت نے کہاکہ 2023تک ملک بھر میں دس ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل کرنا ہے اور موجودہ مون سون مہم کے تحت ملک میں پچاس کروڑ اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن

میں چھ کروڑ پودے لگانے کاآغاز کر دیا گیا ہے. تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری کی خصوصی مہم چلائی جائے.

اساتذہ اور طالبات اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا لگا کر اس کی نگہداشت کریں.

وزیر مملکت نے کہاکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار کوچز، چار ہائی ایس اور اے پی وی کو بند کر دیاگیا.

تین ویگنوں کے چالان اور دو گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے گئے.

کورونا وائر س کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مزید سختیاں کر دی گئی ہیں.

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ اور مصروف مقامات پر چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں.

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض نے ڈیرہ غازیخان میں بلوچ ایکسپریس، فیصل موورز، نیو خان روڈ رنرز، سٹی لنکرز،

الحمید ویگن سٹینڈاور شاہراہوں پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے چار کوچز سمیت نو گاڑیوں کو بند کردیا.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھی تین ویگنوں کے چالان کرتے ہوئے دو گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے.

علاوہ ازیں انہوں نے مارکیٹوں، پھل اور سبزی فروشوں کو سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے معائنے کیے.

انہوں نے سہولت بازار کابھی دورہ کیا. اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیہی مرکز مال کا دورہ کرتے ہوئے ایس او پیز اوردیگر معاملات چیک کیے.


ڈیرہ غازیخان

ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیرہ غازیخان میں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کی زیر قیادت آگاہی واک کاانعقاد کیاگیا.

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ا یم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ارسلان، ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر شریک تھے.

شرکاء نے ماں کے دودھ کی اہمیت کے حوالے سے بینرز اٹھائے ہوئے تھے.

اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف نے کہاکہ 28اگست تک جاری رہنے والے گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک میں بھر پور آگاہی کے ساتھ زچہ اور بچہ کی صحت کیلئے کام کیا جائے.

لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو آگاہی دیں.

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ٹیمیں کام کر رہی ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں. آگاہی واک کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے جارہے ہیں


ڈیرہ غازیخان

سیف الرحمن بلوانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازیخان کا چارج

سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.

انہو ں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے

تعمیراتی محکموں اور کمپنیوں کے ساتھ بہتر رابطہ کی فضا قائم کی جائے گی


ہینڈ آؤٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری خوراک کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔۔
ملک شاپس، ہوٹلز، بیکریز سمیت 157 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، پنجاب پیور

فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر 86 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 122 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 27 اگست: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی

ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 157 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے غیر معیاری خوراک تیار کرنے پر

متعدد فوڈ پوائنٹس کو 86 ہزار روپے کے جرمانے عائد جبکہ 122 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں معروف ہوٹل کو کچن ایریا میں گندگی

اور حشرات پائے جانے پر 15 ہزار، ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپ کو 10 ہزار، مظفرگڑھ میں خوراک کو ڈھانپ کرنہ رکھنے پر

سویٹس اینڈ بیکرز کو 12 ہزار اور لیہ میں ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

اسی طرح ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر بہاولپور میں 8,000 جبکہ رحیم یار خان میں ملک شاپ کو 7,000 روپے جرمانہ کیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی، کار چور گرفتار،چوری شدہ کار برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور کو کار

رجسٹریشن نمبر 2408۔11۔MN چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی نے اپنی تمام تر

صلاحیت کو بروکار لاتے ہوئے کار چور کامران ولد عبدالکریم قوم

کھلنگ مجاور کو گرفتار کر کے چوری شدہ کار برآمد کر لی

اور کار کو اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

%d bloggers like this: