مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے پاکستان نہیں آسکتے ،اسدعمر

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا فیک کورونا سرٹیفکیٹ بنانے اوربنوانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،والدین بھی کورونا ویکسین لگوائیں ،اگر فیصلہ ہوا تو یکم اکتوبر سے بوسٹر شوٹ لگایا جائے گا۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ 30ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے پاکستان نہیں آسکتے۔میٹرو بس اور ٹرین پر15ستمبر کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے سفر کرسکیں گے، جبکہ 15اکتوبر کے بعد دو ڈوز لگوانے والے ہی یہ سہولت استعمال کرسکیں گے۔۔

معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر نےکہاویکسی نیشن کا سلسلہ جار ی ہے ،ایک ڈوز ویکسین نہ لگوانے پر اسکول میں حاضری کی اجازت نہیں ہوگی،تعلیمی اداروں میں 89فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے،

انہوں نے کہا کہ 31اگست کے بعد اسکول ٹرانسپورٹرزبغیر ویکسین کام نہیں کرسکیں گے ،30ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ ہونے پر فضائی سفر نہیں ہوسکے گا،30ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ کرنے والے پاکستان نہیں آسکتے ،ہوٹل اورگیسٹ ہاوسز میں بھی 30اگست سے 30ستمبر کی پابندیاں لاگوہوں گی۔

اسد عمر نے کہا ہزاروں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہیں،موبائل سینٹرز بھی فعال ہیں میٹرو بس اور ٹرین پر15ستمبر کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والےسفرکرسکیں گے۔ اس لئے 17سال یا زائد عمر کے طلبہ 15ستمبر تک ویکسین لازمی لگوائیں۔

سربراہ این سی اوسی نے کہا میٹرو بس اور ٹرین پر15اکتوبر کے بعد ویکسین کی 2ڈوزز لگوانے والےہی سفر کرسکیں گے یکم ستمبر سے 17سال سے زائد افراد کے لیے ویکسین شروع کررہےہیں۔

انہوں نے کہا مخصوص ممالک میں سفر کرنے کے لیے مخصوص ویکسین لگائی جائے گی۔ جن کی قوت مدافعت کمزور ہے ان کو 6 ماہ بعد بوسٹر شوٹ لگایا جائے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا فیک کورونا سرٹیفکیٹ بنانے اوربنوانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،والدین بھی کورونا ویکسین لگوائیں ،اگر فیصلہ ہوا تو یکم اکتوبر سے بوسٹر شوٹ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اقراء عزیز نے کورونا ویکسین لگوالی

%d bloggers like this: