اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی

مثالی فضا برقرار رکھی جائے۔انتظامیہ اور منتظمین مسلسل رابطے میں رہیں۔انہوں نے یہ بات رات گئے مجلس اور جلوس روٹ کے مشترکہ معائنہ کے دوران کہی۔

ڈی پی او عمر سعید،اخوند ہمایوں رضا اور دیگر ہمراہ تھے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اورمشیرصحت محمدحنیف خان پتافی نے چوک کمہار

بلاک 45 ،بلاک 28،بلاک 44 اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کی سیکورٹی اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا

اس موقع پر امام بارگاہوں کی سیکورٹی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا.انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر

امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

اس محرم الحرام میں پہلے کی نسبت بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی پی او عمر سعید نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد علی بدھ نے گزشتہ شب محرم کے روٹس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سکیورٹی،صفائی اور امن و امان سمیت متعلقہ معاملات دیکھے۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے کورونا ویکسینیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔

اسد علی بدھ نے صبح سویرے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی بھی نگرانی کی۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان عمران شفیع خان نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا گزشتہ روز دورہ کیا۔

مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد حارث منیر ہمراہ تھے۔سپرنٹنڈنٹ مشتاق حسین،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز

محمد علی اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ایوب موجود تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران شفیع خان نے سنٹرل کی مختلف بیرکس

کچن اور ہسپتال کا معائنہ کیا۔انہوں نے آسیران کےلئے تیار کھانا کا معیار بھی چیک کیا۔

ہسپتال میں فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے جماعت نہم کے داخلہ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین نے بتایا کہ تعلیمی سیشن 23-2021ء کے تحت آن لائن رجسٹریشن ریٹرن داخلہ 15 ستمبر تک کرائی جاسکتی ہے۔500 لیٹ فیس کے

ساتھ اداروں میں داخلہ،آن لائن ڈیٹا انٹری،بنک میں فیس جمع کرانے

آن لائن کمپیوٹرائزڈ اصل بنک چالان اور رجسٹریشن کی ہارڈ کاپی فارورڈنگ لیٹر کے ساتھ بورڈ میں 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک کرائی جاسکیں گے۔

سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین نے بتایا کہ 30 ستمبر کے بعد کسی کا داخلہ قبول نہیں کیا جائیگا۔

رجسٹریشن کےلئے ب فارم لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تعلیمی سیشن کےلئے طالب علم کی عمر یکم اگست تک کم سے کم 12 سال ہونی چاہئے۔

مزید معلومات کےلئے ادارہ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔


کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے پاک آرمی کے بریگیڈیئر عمر نواز جنجوعہ نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،قیصر عباس رند
کرنل تیمور،میجر آصف اور کیپٹن عمر اقبال بٹ بھی موجود تھے۔

کمشنر نے بتایا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں

حساس جگہوں پر مؤثر سکیورٹی کے انتظامات کیے اور اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے

ضلعی و تحصیل سطح پر قائم کنٹرول رومز میں مجالس،جلوسوں
کےروٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے،امن کمیٹیوں کے اجلاس میں مؤثر حکمت عملی طے کرلی گئی ہے،

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز سے رابطوں میں ہیں،کوئیک ریسپانس کے جامع طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں۔

ٹرائبل ایریا میں اضافی نفری کوتعینات کیا گیا ہے
مجالس و جلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ سکریننگ کے لئے

تین اطراف میں سول ڈیفنس سٹاف متعین ہیں۔اس موقع پر سکیورٹی معاملات بارے دیگر آپشز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ ڈینگی خاتمہ کے لئے پرعزم ہے،ان ڈور

آوٹ ڈور سرویلنس کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں مختلف محکموں کی کم سرگرمیوں کا نوٹس لیا گیا اور ذمہ دار افسران سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
قیصر عباس رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا باعث ثواب ہے

ڈینگی سرگرمیوں کو منظم انداز میں پیش کیا جائے تو کارکردگی میں نکھار آسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ

نجی سکول مالکان کو بھی ڈینگی سرگرمیوں کا پابند بنایا جائے،کیسز سامنے آنے پر مشتبہ علاقوں میں اضافی عملہ متحرک کیا جائے۔

اجلاس میں تمام محکموں کی ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان۔

08 محرم الحرام پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

08 محرم الحرام پر دن اور رات میں کل 98 مجالس جبکہ 87 جلوس برآمد ہو گا۔

داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔

1000 سے زائد پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

مجالس کے 98 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 12 بی کیٹیگری کے 53 سی کیٹیگری کے 33 پروگرام شامل۔

جلوس کے 87 پروگرام جنمیں اے کیٹگری کے 05 بی کیٹیگری کے 36 اور سی کیٹیگری 46 شامل۔

پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان و چئیرمین ذیشان جاوید نے آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند

سی ای او اسد چانڈیہ ممبران بورڈ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،نمائندہ
فنانس ڈپارٹمنٹ شہریار،سردار عباس علی خان،عمران لودھی

جاوید اقبال جسکانی،پروفیسر ملک الطاف حسین،ثمرین رمضان بھی موجود تھے۔پچھلےاجلاس کے منٹس،
کوآپوریٹ ایمپلائز کی کنفرمیشن،مشینری کی خریداری بارے معاملات زیر سماعت لائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ذیشان جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈمپرز،ٹریکٹرز خریداری کے لئے رولز کو فالو کیا جائے،مشینری خریداری میں پرائس فرق کو پرکھا جائے،کنٹینرز اور ہینڈ کارٹس بجٹ آنے پر خریدیں جائیں،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
ملازمین کی کنفرمیشن کے لئے کیس طریقہ کار کے ساتھ ارسال کیا جائے

اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے گئے۔

%d bloggers like this: