دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماورا اور احسن خان ایک بار پھر اسکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہونگے

اداکارہ ماورا حسین اور احسن خان ایک بار پھر ہم انٹرٹیمنٹ کے نئے ڈرامے ’قصہ مہربانو کا‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے

اداکارہ ماورا حسین اور احسن خان ایک بار پھر نئے ڈرامے ’قصہ مہربانو کا‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہونگے۔

“قصہ مہربانو کا” ڈرامہ سیریل مومنہ درید پروڈیکشن  کی پیشکش ہے۔

احسن خان اس نئے ڈرامے میں ایک بار پھر منفی کردار میں نظرمیں آئیں گے

اور مہر بانو(ماورا حسین) کے زندگی کو مشکلوں سے بھر دیں گے۔

“قصہ مہربانو کا” سے نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان اعجاز بھی

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ماڈل خوشحال خان، مشال خان، محمد احمد، غزالہ کیفی اور لیلیٰ زبیری جیسے نام شامل ہیں۔

ڈرامے کے پہلے دو ٹیزر ٹی وی اسکرین پر جاری کر دیئے ہیں

جسے احسن خان اور ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شئیر کیا ہے۔

“قصہ مہربانو کا” عنقریب  نشر کیا جائے گا تاہم ڈرامے کے ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ماورا حسین اور احسن خان نے 2018 میں ہم انٹرٹیمنٹ کے

میگا ڈرامہ سیریل ’آگن‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

عائزہ خان نے خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا

جس کی کاسٹ میں احد رضا میر اور سجل علی بھی شامل تھے۔

About The Author