مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عائزہ خان نے خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا

عائزہ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہی کا انداز اپنایا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے نور جہاں کے گانے پر ہونٹ ہلاتے ہوئے ایسی پروفارمنس دی کہ خود کو فلمی اداکارہ ثابت کردیا۔

عائزہ خان نے اپنے نئے ڈرامے لاپتہ میں شوبز کی مختلف شخصیات کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے۔

اداکارہ نے ڈرامے میں ملکہ ترنم کا بھی انداز اپنایا۔ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں

انہوں نے سفید ساڑھی زیب تن کرکے نور جہاں کے مشہور پنجابی گانے’میں تے میرا دلبر جانی‘ پر زبردست انداز میں لپسنگ کی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ عائزہ خان نے گانے پر جس طرح پرفارم کیا ہے اس سے لگتا نہیں کہ وہ صرف ٹی وی اداکارہ ہیں

بلکہ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا سکتی ہیں۔

عائزہ خان کی یہ نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

انسٹاگرام پر محض 14 گھنٹوں میں ویڈیو کو7 لاکھ 22 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

عائزہ خان نے ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کی

جس پر کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کی اس پرفارمنس کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

%d bloggers like this: