مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 تمن ٹبی لنڈ گرینڈ عوامی جرگہ ۔

علاقائی اجارہ دار سیاستدانوں کیلیے خطرے کی گھنٹی


: جرگہ میں مقررین ایم این اے اور ان کے حواریوں پر برس پڑے ترقیاتی کاموں ‘ بی ایم پی سمیت سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں تمن ٹبی لنڈ کو محروم رکھنے

اور پولیس ‘ رسہ گیروں اور چٹی دلالوں کے ذریعے عام شہریوں

کو ہراساں کرنے کے الزامات اور حساب لینے کا اعلان


: جرگہ کے شرکا کا کلمہ طیبہ پر حلف اب کسی لغاری یا دریشک کو ٹبی لنڈان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا

نہ ہی اس تمن کا کوئی رہائشی ان کے جلسوں اور پروگراموں میں شرکت کرے گا ہر یونین کونسل میں اپنے نمائندے کھڑے کریں گے

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابا ت میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے


 نظریہ پاکستان ‘ پاک فوج اور سرائیکی صوبہ کی حامی سیاسی جماعت کی حمایت کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے

بشرطیکہ ووٹوں کے تناسب سے ہمارے اتحاد کو بھی نمائندگی دی گئی

تو ‘ سرائیکی صوبہ اور ضلع جام پور کے قیام کے مطالبہ پر مبنی قرارداد متفقہ طور پر منظور


: جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

لنڈ کھوسہ اتحاد کے راہنماوں نے آئندہ انتخابات میں اپنی سطح پر سیاسی صف بندی اور اپنے امیدوار لانے کے علاوہ ضلع راجن پور اور ضلع ڈیرہ غازیخان کے

قومی و صوبائی حلقوں میں کسی بھی علاقائی سردار یا تمن دار کی حمایت نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ سنا دیا

تمن ٹبی لنڈ میں اتحاد کے زیر اہتمام بہت بڑے عوامی جرگہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی راھنماوں سردار منظور احمد خان لنڈ ‘ چئیرمین عبدالکریم خان لنڈ ‘

سرپرست اعلی ا مختیار حسین خان لنڈ ‘ وڈیرہ غلام قادر خان لنڈ ‘ حاجی عبدالوہاب خان لنڈ ‘ سردار شکر خان ‘ سردار احد خان ‘ حاجی محمد شریف خان لنڈ ‘ عبدالباسط خان کھوسہ ‘ اور سردار الہی بخش خان نے کہا کہ

گزشتہ 70 سالوں سے تمن ٹبی لنڈ کو ہر طرح کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا یہاں سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پہنچنے والے علاقائی تمن داروں اور سرداروں نے ہمارا مسلسل استحصال کیا

حتی ا کہ بی ایم پی کی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں سمیت جہاں جہاں بھی ہمارا کوٹہ بنتا تھا ہمیں محروم رکھا گیا

موجودہ دور میں بھی ہمارے علاقے جدید ترین سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ

ایک بر سراقتدار ایم این اے کہ حواریوں نے علاقہ پچادھ اور خاص طور میں تھانہ ہڑند کی حدود میں ات مچا رکھی ہے یہ مبینہ رسہ گیر اور چٹی دلال غریبوں کی

چوریاں کروا لیتے ہیں اور الٹا پولیس کے ذریعے ہراساں کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم نے چار سال قبل یہ اتحاد صرف فلاحی و رفاہی کاموں اور غریبوں مسکینوں

یتیموں بیواوں کی مدد کیلیے تشکیل دیا تھا اور ہمارے نوجوانوں کی مدد سے ہمارا یہ مشن بھی ان شا اللہ جاری رہے گا

اسکے ساتھ ساتھ ہم نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر یونین کونسل میں ہم اپنے کونسلرز لائیں گے ٹبی لنڈان سمیت جس بلدیاتی ادارے میں ممکن ہوا

تو ہمارے چئیرمین کے امیدوار بھی ضرور حصہ لیں گے نیز اس مرتبہ مختلف حلقوں سے ایم پی اے ایم این اے کے امیدوار بھی ڈٹ کر تمام جاگیرداروں اور

علاقائی سیاست پر چھائے تمن داروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نظریہ پاکستان اور پاک فوج کی حامی

اس سیاسی جماعت سے الحاق پر غور کریں گے جو ہمارے امیدواروں کو ہمارے ووٹوں کے تناسب کی بنیاد پر ٹکٹ دے گی عوامی جرگہ میں

ایک ہزار سے زائد شرکاء نے ہاتھ کھڑے کر کے کلمہ پڑھ کر حلفیہ اقرار کیا کہ وہ کسی لغاری دریشک سردار کے جلسہ یا پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے

اور نہ ہی انہیں ووٹ دیں گے انہوں نے یہ بھی عہد کیا کہ اب ٹبی لنڈان میں کسی بیرونی سردار کو داخل نہیں ہونے دیں گے اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلانے میں

کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہیں کریں گے اور مرتے دم تک ایک دوسرے کے ساتھ متحد رہیں گے

اس موقع پر اتحاد کے چئیرمین عبدالکریم خان لنڈ نے سرائیکی صوبہ اور جام پور ضلع کے قیام کے مطالبہ پر مبنی قرارداد بھی پیش کی

جسے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کر لیا قبل ازیں جام پور سے ٹبی لنڈان تک موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بہت بڑی ریلی نکالی گئی

جسکا جگہ جگہ نعروں پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا اور مرکزی لیڈروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے

سیاسی حلقے اس ریلی اور عوامی جرگہ کو الیکٹیبلز کے نام پر اسمبلیوں میں پہنچنے والے علاقائی تمن دار خاندانوں کیلیے خطرے کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں۔

%d bloggers like this: