اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر پولیس موبائل خدمت مرکز اب آپ کی دہلیز پر

آ کر آپ کا مسٸلہ حل کرۓ گی تاکہ آپ کو دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل خدمت مرکز ضلع بھر کے مختلف تھانہ کی حدود میں جا کر ایک ہی چھت کےبنیچے عوام الناس کو ڈھیروں سہولیات میسر کر رہی ہے

پولیس موباٸل خدمت مرکز میں پڑھا لکھا اور بااخلاق عملہ آپ کے مساٸل حل کرنے کے لۓ موجود ہے

ڈی پی او عمر سعید ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہمارا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پرخدمات فراہم کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس میں اصلاحات کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں پولیس موبائل روزانہ کی بنیاد پر بھر پور

خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اب لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی پولیس موباٸل خدمت مرکز کے ذریعے عوام الناس کو دی جانے والی خدمات ایک ہی جگہ فراہم کی جائینگی جن میں

کریکٹر سرٹیفیکیٹ،جنرل پولیس ویریفیکیشن، وہیکل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ،گمشدگی دستاویزات، جرم کی اطلاع،

قانونی راہنمائی برائے تشدد خواتین،FIRکاپی، اندراج کرایہ داران،اندراج گھریلو ملازم،ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،تجدید ڈرائیونگ لائسنس

انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ اوربین الاضلاعی تجدید ڈرائیونگ لائسنس شامل ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں موجودہ اے ڈی پی کی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ سکیموں کا ٹینڈرنگ پراسس شروع کردیا گیا ہے۔

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے رہ جانے والی سکیموں کا پیپر ورک تیار کرکے ان کی بھی جلد منظوری دی جائے گی

جن سکیموں کو ڈراپ کیا گیا ہے ان کے متبادل سکیمیں لائی جائیں گی.

کمشنر ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ ہر سکیم کی مطلوبہ ضروریات مکمل،لینڈ حصول کیلئے دیگر فورم سے رابطوں میں ہیں،رہ جانے والی سکیموں کی منظوری کے بعد

ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا. اجلاس میں تمام محکموں کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں خصوص پولیو مہم کے پہلے روز پانچ سال تک کے 229142بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے

جن میں 2673خانہ بدوش بھی شامل ہیں. مجموعی طو رپر پہلے دن کے ٹارگٹ کا 95.10فیصد کور کر لیاگیا. یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کی زیر صدارت گزشتہ شب جائزہ اجلاس میں بتائی گئی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے.

مائیکروپلان کے مطابق ڈور اور فنگر مارکنگ یقینی بنائی جائے. ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو خصوصی فوکس کرتے ہوئے بچوں کو قطرے پلا کر

ضلعی حدود میں داخل ہونے دیاجائے. سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے پہلے روز 11298بچے گھروں میں موجود نہیں پائے گئے

جنہیں اگلے روز کور کیا جائے گا. اجلاس میں متعلقہ امو رکا بھی جائزہ لیاگیا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے مظفرگڑھ شہر میں میٹرک کے امتحانی سنٹرز کادورہ کیا اور طلبہ کو شفاف اورپرامن ماحول میں امتحان دینے کے عمل کاجائزہ لیا۔

انہوں نے صبح آٹھ بجے بنک سے سوالیہ پرچہ جات کے سربمہر لفافہ جات کی بینک و ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر کے ذریعے مختلف سنٹر سُپرنٹنڈنٹس کو حوالگی کی نگرانی کی۔

امتحانی مراکز میں ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے پیپرز کا آغاز کرایاگیا۔ ساڑھے آٹھ بجے کے بعد تمام
2
امتحانی مراکز کے داخلی گیٹ مکمل طور پر بند کر دیئے گئے۔ تمام ایس او پیز اورہدایات پر عمل کراتے ہوئے نگران عملہ کے تقرر نانے اور ان کے کوائف چیک کئے گئے

اسی طرح اُمیدواران کوبھی ان کے پاس موجود تصدیق شدہ فوٹوگراف اور امتحانی ڈیٹا کے ساتھ چیک کیاگیا۔

سنٹرز پرپولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ سنٹرز پرغیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع تھا اور اُمیدواران نے پُر سکون ماحول میں پیپرز دیئے۔

امتحانی سنٹرز پر سربراہان ادارہ،ریذیڈنٹ انسپکٹرز بھی موجود تھے.ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حُسین نے مظفر گڑھ پولیس کے خصوصی تعاون اور واپڈا حکام کی

دورانِ امتحان بجلی کی ترسیل برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے اپنی نگرانی میں پیپرز کے اختتام پر تمام سنٹر سُپرنٹنڈنٹس سے سر بمہر جوابی کاپیوں کے بنڈلز بروقت باضابطہ طور پر بینک حکام کے حوالے کرائے.


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں جاری شدہ شیڈول کے مطابق لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسر زکی تعیناتی کے لیے ہفتہ7، اگست 2021کوتحریر ی ٹیسٹ منعقد ہورہا ہے۔

کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد مدثر مقبول نے کہا ہے کہ ا س سلسلے میں تمام اہل امیدواران کو کال لیٹرز ان کے دیئے گئے

ایڈریس پر بھیج دیے گئے ہیں اور یونیورسٹی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ ہو چکے ہیں اگر کسی امیدوار کو ابھی تک کال لیٹر موصول نہیں ہوا

تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.gudgk.edu.pk پر دیئے گئے لنک سے کال لیٹر ڈاؤن لوڈ کرلیں یا کنٹرولر آفس سے رابطہ کریں.

انہوں نے کہاکہ تمام امیدواران ٹیسٹ والے دن اپنا کال لیٹر اور اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔


ڈیرہ غازیخان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے گزشتہ ماہ 361مقدمات درج کرکے 362 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا

اور 69 مجرمان اشتہاری اور 3 عدالتی مفروروں کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا.

ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازی خان ڈویژن ہما نصیب نے کہا ہے کہ

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے ماہ جولائی 2021ء کے دوران ناجائز اسلحہ ایمونیشن کے 2 منشیات کے 9 تیز رفتاری، اوور لوڈنگ و غیر قانونی گیس سلنڈر

کے 149 مقدمات کے ساتھ کل 361 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کراکے 362 ملزمان کو گرفتارکیا

اور ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 303 بور، ایک پسٹل 30 بور 11 گولیاں، 120 گرام چرس اور 197 لیٹر شراب برآمد کی گئی

اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ بغیر کاغذات 256 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور گاڑیوں میں فنی خرابی کی صورت میں 3841
3
پریشان حال لوگوں کو مدد فراہم کی گئی ایس پی نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ پولیس نے دوران ڈیوٹی 46 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا

اور 587 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا اسی طرح پٹرولنگ پولیس کے ریجنل موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے 190 مختلف مقامات پر

ڈاکٹروں، شہریوں، تاجروں،دکانداروں اور ڈرائیوروں کو کورونا وائرس،ایس او پیز، سیکورٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے مفید لیکچرز دیے اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا

اسی طرح موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ہائی ویز پر سست رفتار گاڑیوں کو ریفلیکٹرز بھی لگائے


ڈیرہ غازیخان

چیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی وچیف آف دریشک سردار احمد علی خان دریشک نے کوہ سلیمان کے علاقہ رونگھن کے طو فانی دورے کیے۔

انہوں نے بستی ستار خان،بستی اختر خان، بستی میر محمد شاہانی موضع سہریں کچھ میں چیف شہانی وڈیرہ محمد بخش شہانی کی رہائش گاہ پر جا کر لوگوں کے مسائل سنے

جنہیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ علاقہ میں پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے مو ضع بلک بستی عطاء اللہ اور بستی ریل کے لئے سو لر ٹیوب ویل دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہر نوالغ اور باقی رقبوں کیلئے پکے کھالہ جات کی تعمیر کیلئے محکمہ زراعت اور بغلچر روڈ سے دربار پہربدریہان آٹھ کلو روڈ کو پکا کرنے لئے

محکمہ ایم اینڈ آر کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اس دورہ کے موقع پر سابق امیدوار برائے کونسلر نور بخش خان شاھانی اور عمر خان شاھانی نے سردار

احمد علی خان دریشک کے جذبہ عوامی خدمات اور علاقائی ترقیاتی کے کاموں میں خصوصی دلچسپی اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات سے متاثر ہو کر ن لیگ گروپ سردار

اویس خان گروپ چھوڑ کر پی ٹی آئی سردار احمد علی دریشک کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سردار احمد علی دریشک نے لوگوں کو ہینڈ پمپ اور دیگر سہولیات دینے کے بھی اعلانات کئے انہوں نے

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان احمد خان کی قیادت میں کو ہ سلیمان کے لوگوں کی محرومیوں کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں

اور کرتے رہیں گے اس موقع پرچیف شہانی وڈیرہ محمد بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کو ہ سلیمان کا علاقہ ایک جنت نظیر وادی ہے

اور یہاں قدرتی خزانے موجود ہے اگرحکومت توجہ دے تو اس علاقے کی محرومیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ

یکبائیِء اور مبارکی سیاحت کے لئے بہت موزوں مقامات ہیں لیکن یکبائی سے مبارکی جانے کے لئے کئی کلومیٹر فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے

اس کو ملانے لئے درمیان میں ایک پل بنا دیا جائے تو سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے آسانی ہوگی اور سیاحوں کی کثیر تعداد علاقہ کا رخ کرے گی

اس کے علاوہ اگر یکبائی اور مبارکی کے درمیان نالہ گنڈھ لہڑ پر ڈیم بنا دیا جائے تو پورے رونگھن اور مبارکی کے علاقے کو سیراب کیا جا سکتا ہے

اور وڈور نالہ پر پانی کا دباو بھی کم ہوگا اور ڈیرہ غازیخان شہر پر سیلاب کا خدشہ بھی ختم ہو گا

جس پر سردار نے ان منصوبوں کو پورا کرنے کی یقین کرائی قبل ازیں انہوں نے یکبائی کا دورہ بھی کیا

اور وہاں ایک مسجد بنانے اور لنگر خانہ اپنے ذاتی خرچہ پر بنانے کا اعلان بھی کیا

اور مسجد کا نام بزرگ شاعر مست توکلی کے نام پر مسجد توکلی رکھا.
دریں اثناء تحصیل کوہ سلیمان کے علاقہ رونگھن سے ن لیگ کے

سابق امیدوار کونسلر نور بخش شہانی اور عمر خان شہانی نے ن لیگ کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے

میں مستقبل میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا

.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں ماڈل لائیو سٹاک فارم قائم کیا جائیگا جس سے دودھ،گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ مویشی پال حضرات کے معاشی حالات بہتر ہوں گے.

سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب میاں آفتاب احمد پیرزادہ نے ڈیرہ غازی خان کی تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کا دورہ کیا۔

دائریکٹر جنرل لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد،ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف طاہر،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تونسہ اور دیگر ہمراہ تھے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے تونسہ بارتھی روڈ پر ماڈل فارم کی

مجوزہ جگہوں اور ویٹرنری ڈسپنسریز کا معائنہ کیا سیکرٹری لائیو سٹاک نے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل نئی ویٹرنری ڈسپنسریز بستی بزدار،فاضلہ کچھ

اور دیگر عمارتوں کا بھی جائزہ لیا اور پلانٹ فار پاکستان کے تحت مون سون کی شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئے افسران کے ساتھ پودے بھی لگائے۔ میاں آفتاب احمد پیرزادہ مویشی پال حضرات کے پاس بھی گئے

مویشیوں کی دیکھ بھال،ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے فیلڈ میں کام کرنے والی

موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کو بھی چیک کیا۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ مویشی پال حضرات کو ان کی گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کریں۔

موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کا شیڈول جاری کرکے مشتہر کیا جائے تاکہ زیادہ مویشی پال مستفید ہوسکیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تحصیل آفس ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہری لگائی۔مرد اور خواتین سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف سمیت ریونیو افسران ریکارڈ سمیت موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے جائز مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

ان کے دفتر کے دروازے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلے ہیں دیگر دفاتر میں بھی عوام کو عزت و تکریم دیکر ان کے جائز مسائل فوری حل کرائے جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کے مسائل ان کے گھر کے نزدیک حل کرنے اور پٹواری سمیت تمام متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت ایک چھت کے نیچے جمع کرنے کا

مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے موقع پر حل تلاش کیا جائے جس کیلئے ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریاں لگائی جاتی ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کا امتحان12، اگست سے شروع ہو رہا ہے

جو کہ26 اگست تک جاری رہے گااور گیارہویں کلاس کے پانچوں گروپس میڈیکل،نان میڈیکل، جنرل سائنس،آرٹس اور کامرس کے صرف اختیاری مضامین کے پرچہ جات ہوں

گے۔ اِس مقصد کیلئے تمام اہل اُمیدواران کی رول نمبر سلپس کی ترسیل کر دی گئی ہے۔ پرائیویٹ اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دیئے گئے

پتہ جات پر بذریعہ رجسٹری ارسال کر دی گئی ہیں۔ جبکہ ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُمیدواران کے ادارہ جات کے

پورٹل پر ا پ لوڈ کی جارہی ہیں جوکہ متعلقہ اُمیدواران کو ڈاؤن لوڈ کر کے باضابطہ طور پر تصدیق کے ساتھ اُن کے حوالے کریں گے۔

علاوہ ازیں اُمیدواران سے متعلقہ امتحانی ڈیٹا بھی بورڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران بذریعہ آن لائن رول نمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

جس پر امتحان دینے کی اجازت دی گئی ہے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے تمام اُمیدواران کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی سنٹر میں ایک عدد پاسپورٹ سائز تازہ ترین تصویر

جوباضابطہ طور پر گورنمنٹ،پرائیویٹ الحاق شُدہ ہایئرسیکنڈری سکول،کالج،متعلقہ ادارہ کے سربراہ سے تصدیق شدہ ہو امتحانی سنٹر میں اپنے پاس رکھیں جس کی باضابطہ جانچ پڑتال کے بعد امتحان میں شمولیت کی اجازت ہو گی۔

اُمیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح کے وقت پیپر کے ٹائم میں ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے اور دوپہر کے وقت پیپر کے ٹائم میں دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر

جبکہ جمعۃالمبارک سیکنڈ ٹائم کے پیپر میں دو بج کر تیس منٹ پر اپنے متعلقہ امتحانی سنٹر میں داخلہ کو یقینی بنائیں۔ اِسکے بعد سنٹر میں داخلہ کی ہرگز اجازت نہ ہوگی
2
اور مقررہ شُدہ /طے شدہ ٹائم کے بعد تمام امتحانی سنٹرز کے اندرونی و بیرونی گیٹ اُمیدواران کے داخلہ کیلئے مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے۔

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ گیارہویں کلاس کا امتحان دینے کیلئے وہ اُمیدواران اہل ہوں گے

جو پہلی دفعہ سالانہ امتحان 2021 ء میں بحیثیت فریش اُمیدوار شامل ہو رہے ہیں یا جنہوں نے صرف گیارہویں کلاس کیلئے یعنی صرف انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ کیلئے مارکس

امپروومنٹ کا داخلہ بھیجا ہے امتحان دینے کے اہل ہیں جبکہ انٹر میڈیٹ کمبائنڈ امتحان 2021 ء اور انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ اور پارٹ سیکنڈ یعنی مکمل انٹر میڈیٹ کا امتحان

امپرووکرنے والے اُمیدواران اور انٹر میڈیٹ میں ایک یا ایک سے زیادمضامین کا امتحان نمبر بہتر بنانے کی غرض سے دینے والے اُمیدواران مذکورہ گیارہویں کا امتحان نہیں دے سکیں گے۔

کیونکہ اُن کا بارہویں کلاس کا امتحان ہو چکاہے اور بمطابق حکومتی پالیسی و ہدایات اُن کے بارہویں کلاس کے ہونے والے امتحان کے نتیجہ کے مطابق

اُن کا گیارہویں کلاس کا رزلٹ تیار ہو گا۔جبکہ مذکورہ گیارہویں کلاس کا ہونے والا امتحان صرف گیارہویں کلاس کا فریش اُمیدواران اور نمبر بہتر بنانے کی
غرض سے صرف گیارہویں کلاس کا امتحان دینے والے اُمیدواران کیلئے ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا۔اراضی ریکارڈ سنٹر اور پٹوار خانہ چیک کرنے کے ساتھ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں

سائلین کے مسائل سنے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے.

انہو ں نے کوٹ چھٹہ کے پٹوار خانہ کا بھی اچانک دورہ کیا

ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی انہوں نے پٹوار خانہ کا آن لائن سسٹم چیک کیا۔

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا اور معاملات کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے ٹیچنگ ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کے اچانک دورے کیے.

انہوں نے کوٹ چھٹہ ہسپتال میں طبی فضلہ کی تلفی میں قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے

وضاحت طلب کر لی. انہوں نے کوٹ چھٹہ ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا. ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کے مختلف شعبوں

وارڈز کا معائنہ کرنے کے ساتھ داخل مریضوں کی عیادت کی. لواحقین سے ادویات کی خریداری، طبی سہولیات اور دیگر معاملات پر معلومات بھی حاصل کیں.

قبل ازیں انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائیلسز سنٹر کا معائنہ کیا.

ہسپتالوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ طبی سہولیات کی بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں

میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی


ڈیرہ غازیخان

ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام اوورلوڈنگ/اوورسپیڈ سے اجتناب بارے آگاہی پروگرام جاری ہے اس بارے میں ایک پروگرام نیو آزاد گڈذ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

لاری اڈہ میں کیاگیا جس میں انچارج ایجوکیشن پروگرام فرحت عباس شاہ،محمد عمران ٹی اے،ٹریفک سٹاف،گل بہار خان کھوسہ صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،

ملک شعیب کھنڈوا جنرل سیکرٹری،لیاقت بلوچ،خدا بخش نائب صدور، ملک شیر محمد چیئرمین اور گڈذ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈرائیوروں،

مالکان اور منیجرز نے شرکت کی۔اس موقع پر انچارج ایجوکیشن یونٹ فرحت عباس شاہ نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ

سڑکوں پر اوورلوڈنگ،اوورسپیڈ سے اجتناب کیا جائے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،

انہوں نے گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اور منیجرز سے کہا کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کے میڈیکل اور گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بنوائیں

دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس و دیگر کاغذات ہر صورت ان کے ہمراہ ہونے چاہئیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

نیشنل ہائی ویز پر ایل ٹی وی گاڑیوں کی حد رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ایچ ٹی وی گاڑیوں کی حد رفتار 65کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہئے جب کہ

آبادی اور سکول والے علاقوں میں گاڑی کی سپیڈ 30کلومیٹر سے زیادہ نہ ہو۔ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہم مہلک حادثات سے بچ سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

صوبائی محتسب پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے جھوک اترا میں ناجائز قبضہ چھڑوا کر کھال بحال کرا دیا ہے

کھال بارے شکایت شہری رانا منظور احمد اترا نے کی تھی جس کا صوبائی محتسب نے براہ راست نوٹس لیا تھا۔

دوسری طرف اہل علاقہ نے کھال واگزار کرانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور صوبائی محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ گاجر بوٹی ایک زہریلی جڑی بوٹی ہے جو پاکستان میں اپنا پھیلاؤ تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے.

زہریلی جڑی بوٹی کے تلفی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عام طور پہ پائی جانے والی یہ جڑی بوٹی ہماری فصلوں، مویشیوں اور خود ہمارے لئے

انتہائی نقصان دہ ہے اور انسانوں میں ڈرماٹائیٹس نامی جلد کی بیماری کا سبب بنتی ہے اور سانس کے بیشمار مسائل بھی پیدا کرتی ہے

اسے براہِ راست چھونے والے یا اس کے آس پاس رہنے والے انسان اس کی زد میں آ سکتے ہیں

مویشیوں میں ڈرماٹائیٹس کے علاوہ یہ ان کے گوشت اور دودھ کے معیار کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے

ڈائریکٹر زراعت نے کہاکہ کچھ لوگ اس جڑی بوٹی کو گلدستے بنانے میں استعمال کرتے ہیں اور انجانے میں خود کو اور دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں.

انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں اس جڑی بوٹی کے سدباب کے لئے نباتات کش زہر بھی موجود ہیں

مگرگوڈی کرنا اور اس پودے کو ہاتھ سے اکھاڑنا پودے مار زہر کی نسبت زیادہ موثر ہے


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے جلوس روٹ کا وزٹ کیا۔

دوران وزٹ ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور انچارج سیکورٹی بھی ہمراہ تھے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

جلوس انتظامیہ کو محرم کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ڈی پی او عمر سعید ملک


ڈیرہ غازی خان۔
چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام دو ملزمان گرفتار اور 07 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ

انچارج چیک پوسٹ سخی سرور معہ ٹیم نے آنے والی ویگن نمبر BMA/ 424 جو صوبہ بلوچستان روڈ سے آ رہی تھی کو روک کر ویگن میں بیٹھی سواریوں کو چیک کیا

تو دوران چیکنگ دو کس سواریوں جن کے نام اکبر ولد جبار سے 03 کلو چرس اور محمد اشرف ولد جبار سے 04 کلو چرس برآمد ہوئی

اور دونوں ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ منشیات سمگلروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا

ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: