اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کا 18 سال سے کم عمرافراد کی کرونا ویکسینیشن پر غور

این آئی ایچ، ڈریپ، ای پی آئی و دیگر ادارے مشاورت کررہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کا دائرہ کار18سال سے کم عمر افراد کیلئے بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے ذیلی اداروں نے ویکسینیشن 18سال سے کم عمر افراد کیلئے بڑھانے پر مشاورت کی ہے، این آئی ایچ، ڈریپ، ای پی آئی و دیگر ادارے مشاورت کررہے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18سال سےکم عمر افراد کی ویکسینیشن اسٹریٹیجی پر غورآئندہ ہفتے مکمل کرلیا جائیگا،پہلے مرحلے میں15 تا18 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن پر غور کیا جارہا ہے۔

دوسرے مرحلے میں 12تا15سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر1166 پرایس ایم ایس کرتے ہیں۔

ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کےبارے میں جلد آگاہ کردیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں قائم مختلف ویکسین سینٹر میں 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

%d bloggers like this: