مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول کے ہمراہ شہر کے مختلف چوک ہائے پر وزٹ کیا،

حادثات کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

ڈی پی او عمر سعید ملک

ہیلمٹ کا استعمال کر کے زندگی کو محفوظ بنائیں جبکہ والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں۔ڈی پی او

حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ٹریفک پرابلم سے سے بچنے کے لئے شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی

ٹریفک اصولوں پر عمل کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ڈی پی او عمر سعید ملک۔

پل ڈاٹ سمیت دیگر رش والے چوک ہائے پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایا جایا رہا ہے

جہاں پر ٹریفک نفری الرٹ رہتے ہوئے اپنے اپنے فرائض سرانجام دی رہی ہے اسی طرح شہر کے رش والے چوک ہائے پر CCTV کیمرہ جات بھی نصب کر دئے گئے ہیں

جن کی مانیٹرنگ سیف سٹی ڈیرہ غازیخان سے کی جارہی ہے ۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر شاندار طریقہ سے ٹریفک کو جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی شہری کو ٹریفک مسائل درپیش نہ ہوں۔


ڈیرہ غازی خان۔
پولیس تھانہ کالا کی کاروائی، 3 سال سے مفرور A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار مجرم اشتہاری پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری ارشاد ولد اللہ وسایا قوم بیگ جو کہ

عرصہ 3 سال سے مفرور تھا۔ ایس ایچ او تھانہ کالا عرفان افتخار معہ ٹیم نے بہترین کاروائی کر کے A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری ارشاد کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا عرفان افتخار کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کے مطابق ہمارا مشن جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنا ہے

اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ سخی سرور کی شراب فروش کے خلاف کاروائی،ملزم گرفتار، 60 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور کو مخبر نے اطلاع دی کہ

مرید حسین ولد نبی بخش دیسی شراب بیچنے کی نیت سے ندی کنارے کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے

شراب فروش مرید حسین ولد نبی بخش کو دیسی شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 60 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ سٹی ڈیرہ کا سرپراٸز وزٹ کیا ۔

دوران وزٹ حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیا۔

زیر سماعت اور زیر تکمیل مقدمات کے متعلق دریافت کرتے ہوۓ

مجرمان اشتہاریوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

تھانہ کی بلڈنگ اور پولیس اہلکاران کے رہنے کی جگہوں اور صفاٸی کے انتظامات کا جاٸزہ لیا۔

محرر تھانہ سٹی کو ہدایت کی کہ تھانہ کا ریکارڈ احسن طریقے سے رکھتے ہوۓ اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بناٸیں۔

تھانہ میں آنے والے ساٸلین کے لئے الگ سے بیٹھنے کے لئے کرسیاں رکھ دی گئیں ہیں

اور تھانہ میں آنے والے سائیلین سے عزت و احترام ملتے ہوۓ ان کے مساٸل ترجیح بنیادوں پر حل کۓ جاٸیں۔

تھانہ میں صفاٸ ستھری کا خاص خیال رکھتے ہوۓ

صأف ستھرے ماحول کو برقرار رکھا جاۓ۔

آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ میں اسی طرح تھانہ کے سرپراز وزٹ کرتا رہوں گا۔


ڈیرہ غازی خان۔

پولیس CIA کوٹ چھٹہ سرکل نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے

کل مالیتی 23 لاکھ روپے جسمیں 16 موٹر سائیکل، سولر پلیٹس 24، سولر 03، سلائی مشین 04، موبال آئل کے ڈبے72 عدد انجن پیٹر 01 عدد کلاشنکوف 03 پسٹل 08، رپیٹر 01 ، بندوق 01 برآمد کر کے

چوری و ڈکیتی میں ملوث وسیمی دادوآنی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نےکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ عمر سعید ملک کی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے

ضلع بھر کی پولیس کو چوکس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حال میں چوری ڈکیتی ودیگر مجرمان کو فوری گرفتار کر کے شہریوں کو ان سے چوری،

چھینی جانیوالی موٹر سائیکل ودیگر سامان کی برآمد کر کے سائیلن کی دہلیز پر پہنچا جائے۔

جس پر ڈی ایس پی CIA امتیاز احمد چنگوانی، ڈی۔ایس پی کوٹ چھٹہ منور بزدار، انچارج کوٹ چھٹہ CIA سٹاف چوہدری علی محمد، ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ،

ذوہیب عمران ASI اور اس کی ٹیم نے عملدرآمد کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان وسیم ولد عارف عرف صوبھہ قوم دادوآنی سرغنہ گینگ

حبیب ولد شملہ دادوآنی، فہیم ولد عارف عرف صوبھہ دادوآنی، سیف الرحمان ولد شملہ دودآنی کو گرفتار کر لیا

جبکہ دیگر اس گینگ کے ممبران جن میں ناصر ولد اللہ ڈیویا گھانگلہ، اصغر ولد حنیف دادوآنی،

غلام احمد ولد امام دین دادوآنی، محمد بخش ولد رحیم بخش اور غلام رسول عرف شولا لشاری ولد شاہ بخش قوم لشاری کی گرفتاری بقایا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ

ان میں سے اکثر سولر پلیٹس سرکاری سکول ہائے سے چوری کی ہیں۔

ایس پی حسن جاوید بھٹی نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے جس کی مالیت کل 23 لاکھ روپے بنتی ہے

جسمیں 16 موٹر سائیکل، سولر پلیٹس 24، سولر سسٹم 03، سلائی مشین 04، موبال آئل کے ڈبے 72 عدد، انجن پیٹر 01 عدد، کلاشنکوف 03، پسٹل 08، رپیٹر 01 ، بندوق 01 برآمد کرتے ہوئے اصل مالکان کو دے دیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ پر ٹریفک کی روانی کیلئے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کو ٹاسک دے دیا گیا ہے.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑیاں تھانے میں بند ہوں گی. ڈرائیوروں اور مالکان کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے.

کارروائی سے قبل ٹریفک پولیس کے ذریعے پل ڈاٹ اور دیگر اہم مقامات پر آگاہی مہم چلائی گئی.

انہوں نے یہ بات پل ڈاٹ کے معائنہ کے دوران ڈی ایس پی ریحان الرسول اور دیگر کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کہی.

مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے پل ڈاٹ چوک کی کشادگی کیلئے خصوصی فنڈز دیئے.

بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھ گئے تھے. منصوبہ کی تکمیل سے دوسرا مرحلہ ٹریفک کی روانی تھی

جس پر ٹریفک پولیس کو ٹاسک دیاگیا. انہوں نے کہاکہ مشترکہ پلان سے پل ڈاٹ پر ٹریفک کیلئے مین روڈ اور سلپ روڈ ز کوون وے کر دیاگیا ہے.

انہوں نے شہریوں سے کہاکہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں. ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات اور پریشانی سے بچا جاسکتا ہے.

قوانین پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری کا ثبوت دیاجائے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے اچانک معائنہ کاسلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے گزشتہ شب پناہ گاہ کا دورہ کیا. انہوں نے پناہ گاہ میں سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ مقیم افراد سے معلومات بھی حاصل کیں.

اسسٹنٹ کمشنر کو بتایاگیاکہ پناہ گاہ میں 54سے زائد افراد قیام پذیر ہیں علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے رات گئے

ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے گائنی وارڈ کا بھی دورہ کیا. ڈیوٹی روسٹر اور عملہ کی موجودگی کا تحریری ریکارڈ نہ ہونے، ادویا ت اور انجکشن کی عدم موجودگی،

مریضوں کے لواحقین سے ادویات خریدکرانے اور دیگر معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ضروری کارروائی اور اقدامات کی ہدایت کی.

انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو ادویات سمیت تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں.

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال نے خدمت آپ کی دہلیز مہم کے ہفتہ شجرکاری کے تحت تونسہ میں پودے لگائے.

اس موقع پر شہریوں کو بھی شجرکاری میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں افغانستان سے آنے والے 24پاکستانیوں کیلئے غازی یونیورسٹی کیمپس میں قرنطینہ سنٹر قائم کیاگیاہے.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا. سہولیات کا جائز ہ لینے کے ساتھ مقیم افراد سے ملاقاتیں کیں.

انہو ں نے اپنی نگرانی میں دوپہر کا کھانا تقسیم کرایا. ڈپٹی کمشنر نے مقیم افرادسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قرنطینہ کا مقصد کورونا سے انسانی جانیں محفوظ بنانا ہے.

مشکل وقت گزر جائے گا. قرنطینہ معیاد گزرنے اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو روانہ کیا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سنٹر میں رہائش،کھانا اور دیگر سہولیات کا خیال رکھاجائے.

فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ تمام محکمو ں کو انسداد ڈینگی مہم باقاعدگی سے جاری رکھنی چاہئیے.

ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کی تلفی سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں.

انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

برسات کے موسم میں ڈینگی کیسز بڑھ سکتے ہیں اس لیے تمام محکموں کو الرٹ رہنا ہو گا. تمام محکمے دفاتر کے ساتھ ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں.

سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں ہو گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے رات گئے دارالامان ڈیرہ غازیخان کاد ورہ کیا. دارالامان میں قیام اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے

انتظامیہ کو سکیورٹی اور دیگر معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنر نے مقیم خواتین اور بچوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کرنے کے ساتھ سہولیات کی بہتری کیلئے ہدایات بھی جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گرلز گائیڈ کے دفتر کا دورہ کیااور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا.

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری ضروری ہے.

کرہ ارض کا بڑھتا درجہ حرارت درخت نہ ہونے کی وجہ سے ہے گرمی سے بچنے کیلئے چھتری کی بجائے شجرکو فروغ دیاجائے.

اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے بتایاکہ گرلز گائیڈ کے ساتھ مل کر 500 پودے لگائے جائیں گے

اور دیکھ بھال کر کے تناور درخت بنایاجائے گا. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب ویمن ونگ کی عہدیدار فلک ناز،

فرحت بخاری، کاشفہ الطاف، انعم زہرا، فرزانہ زہرا اور فوزیہ بھی موجود تھیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے.

معاشی پابندیوں کے ساتھ دیگر اقدامات کیے جائیں گے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سٹاف کی کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے پر پہلوان ہوٹل کو سربمہر کر دیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ

اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے ویکسی نیشن لازمی کرائی جائے

اور سر ٹیفکیٹ ساتھ رکھیں.

%d bloggers like this: