دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں نگلیریا سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں

کراچی میں کیسز بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ شہریوں کا واٹر ٹینکس کی صفائی نہ کرانا ہے۔

کراچی میں نگلیریا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد کی ہلاکت کے بعد رواں سال سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی

تعداد 4 ہوگئی ہے۔

نے شہریوں کو اپنے واٹر ٹینکس کی صفائی کرانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نیورو سرجن ڈاکٹر ماجد اسماعیل کا 7 جولائی کو پی این ایس شفا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

وہ کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر ماجد اپنے گھر میں ٹینکر کے ذریعے پانی منگواتے تھے۔

ان کے گھر کے ٹینک میں کلورین کا استعمال نہیں ہورہا تھا جس کے باعث وہاں نگلیریا وائرس پایا گیا ہے۔ 2 روز قبل کراچی کے علاقے

شادمان ٹاؤن کا رہائشی 8 سالہ زوہیب فاحد بھی نگلیریا کے باعث نجی اسپتال میں انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت کے مطابق 2 افراد کی ہلاکت کے بعد

رواں سال سندھ میں نگلیریا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی 40 سالہ فیاض غوری بھی اسی وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے

اس سے قبل بھی ایک شخص کی نگلیریا کے باعث ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے

 کراچی میں نگلیریا کے کیسز بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ شہریوں کا واٹر ٹینکس کی صفائی نہ کرانا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے شہریوں کو واٹر ٹینکس کی صفائی کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ماہرین کے کہنا ہے کہ یہ جرثومہ ناک کے ذریعے انسان کے دماغ میں داخل ہوتا ہے۔

نگلیریا انسان کے دماغ کو کھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دماغ کو نقصان پہنچنے سے اکثر اوقات انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا صاف پانی میں افزائش پانے والا ایک جرثومہ ہے۔

واٹر ٹینکس میں کلورین کی مقدار کم ہونے سے اس کی پرورش ہوتی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری سال میں 2 مرتبہ اپنے واٹر ٹینکس کی صفائی ضرور کروائیں اور ٹینکس میں کلورین کی گولیوں کا استعمال کریں تاکہ

اس جان لیوا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

About The Author