اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر عید الاضحی کے ایام میں شہریوں کو بہتر سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں.

خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت 12جولائی سے خصوصی ہفتہ منایا جائے گاجس میں شجرکاری، عید الاضحی کے انتظامات اور کھیل کے گراونڈز بہتر کیے جائیں گے.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ مصدقہ سرگرمیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کا حصہ بنائی جائیں.

عوامی شکایات کا سو فیصد ازالہ کیاجائے. کوئی بھی عوامی شکایت دی گئی 72گھنٹے کی حد سے کراس نہ ہو.

کمشنر نے کہاکہ عید الاضحی میں آلائشوں کے بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے.

مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، کانگو سے بچاؤ کیلئے ا قدامات کیے جائیں.

خدمت مہم کے تحت اتوار کو بھی سرگرمیاں ریکارڈ کی جائیں. صفائی، سیوریج کے معاملات معمول کے مطابق جاری رہیں گے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر موجود تھے. مظفرگڑھ، لیہ کے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین، اظفر ضیا اور دیگر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.

اجلاس میں بتایاگیاکہ خدمت مہم کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پانچویں ہفتے میں 29455سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں 184عوامی شکایات میں

سے 162کی داد رسی کر دی گئی.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں پانچ جگہوں پر میاواکی طرز پر گھنی شجرکاری کی جائے گی جس کیلئے پی ایچ اے نے اقدامات شروع کر دیئے.

محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی چاروں اضلاع میں 12سے 18جولائی تک روزانہ کی بنیاد پر شجرکاری کی جائے گی.

خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت 15جولائی کو ڈیرہ غازیخان میں ترنمن، مظفرگڑھ میں رکھ خان پو راور لیہ میں 273چک میں وسیع پیمانے پر بیکوقت شجرکاری کی جائے گی

جس کیلئے سکول، کالجز کے طلباؤطالبات اور سول سوسائٹی کو شریک کیاجائے گا.

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضی اور کنزرویٹر فاریسٹ ڈیرہ غازیخان ڈویژن منظور شیخ نے خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت اجلاس میں

کمشنر کو بتایا کہ 12سے 18جولائی کے خصوصی ہفتہ کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 40ہزار پودے لگائے جائیں گے

اور ہر ضلع کیلئے دس ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے

گھر گھر پلاسٹک بیگز دیئے جائیں گے جس کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اقدامات شروع کر د یئے ہیں.

تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں بھی صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے.

اسسٹنٹ کمشنرز فوکل پرسنزاورٹیمیں مقرر کر کے روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں عید الاضحی کے ایام میں وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورہ کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے

سربراہان کے سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحی کے موقع

پر وی وی آئی پی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کر سکتے ہیں تمام سرکاری محکمے، کارپوریشن، تحصیل کونسل،

میونسپل کمیٹیز، خود مختاراداروں کے سربراہان20سے 24جولائی تک تحریری اجازت کے بغیر ہیڈکوارٹر نہیں چھوڑیں گے.

تمام سربراہان اپنے ماتحت عملہ کو بھی ضروری ہدایات جاری کریں علاوہ ازیں عید الاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کی کھال کی وصولی کے عمل کو

مانیٹر کرنے کیلئے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے

جو کالعدم تنظیموں اور بغیر تحریری اجازت کھالیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی.

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کھالوں کی وصولی کیلئے متعلقہ اتھارٹی سے تحریری اجازت لینا ضروری قرار دیاگیاہے.

دریں اثنا عید الاضحی کے موقع پر انتظامات کی نگرانی کیلئے بھی تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں

جس میں متعلقہ ڈی ایس پی، ریسکیو 1122کانمائندہ، میونسپل کارپوریشن اور کمیٹیز کے چیف آفیسرز شامل کیے گئے ہیں.

کمیٹی کے اراکین مساجد، عید گاہوں اور عید کے دیگر اجتماعات کا معائنہ کر کے سکیورٹی، صفائی او ردیگر انتظامات کو یقینی بنائیں گے.

کمیٹی انتظامات اور دیگر امو رکے حوالے سے مشترکہ رپورٹ پیش کرے گی.

کمیٹی کے اراکین متولی مساجد، امام، تنظیموں اور دیگر افراد سے رابطہ کر کے انتظامی معاملات بہتر کرنے سمیت دیگر اقدامات بھی کریں گے.

ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات سننے اور ازالہ کیلئے شکایت سیل بھی قائم کر دیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں.

عوام ان کے فون نمبر 03006322914پر رابطہ کر سکتے ہیں.صفائی،

سالڈ ویسٹ کی تلفی، سیل پوائنٹس مویشی منڈیوں میں سہولیات، قربانی کے جانوروں کی کھال، آلائشوں اور عید اجتماعات کی سہولیات کو مانیٹر کرنے کیلئے سیل عید کے

ایام میں چوبیس گھنٹے کام کرے گا.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی او رمشیر وزیر اعلی پنجاب برائے زراعت عبدالحئی دستی نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد سے ان کے دفتر

میں ملاقات کی. آر پی اومحمد فیصل رانا، ڈی پی او عمر سعید اوردیگر موجود تھے. وزیر اعلی کے مشیران نے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں

امن وامان، عید کے ایام میں بہتر سہولیات، خدمت مہم اوردیگر امور پر بات چیت کی.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کے زیر تعمیر دفتر کے معاملات کا جائزہ لیا.

انہوں نے گدائی قبرستان روڈ او رسیوریج لائن کی تنصیب کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی.

انہوں نے جناح فیملی پارک کا معائنہ کرتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر تعمیر دفتر کابھی جائزہ لیا.

انہوں نے کہاکہ دفتر کا تعمیراتی کام جلد مکمل کر کے پی ایچ اے کو نئی عمارت میں منتقل کیاجائے.

محمد حنیف پتافی نے کہاکہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتی ہے. منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.

منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کے حالیہ دورہ سنٹرل جیل کے موقع پر دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے.

قیدیو ں کی سہولت کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی او رصاف ٹھنڈے پانی کیلئے واٹر کولر کی فراہمی کا مرحلہ وار آغاز کر

دیاگیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد لطیف پتافی نے سنٹرل جیل میں پہلی کھیپ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کے حوالے کی.

اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے دورہ پر قیدیوں کی ہر بیرک میں ٹی وی لگانے

اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرارشاد احمد نے بار بار تنبیہہ کے باوجود مویشیوں کے ذریعے گرین بیلٹ تباہ کرنے والے شہری کے خلاف استغاثہ دینے کے

احکامات جاری کر دیئے. انہوں نے میونسپل سروسز بہتر کرنے کے معاملے کے تحت صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا.

خدمت آپ کی دہلیز مہم کے تحت جناح پارک اور اطراف میں صفائی بہتر کرنے، شہزاد کالونی میں بند نالی کو فوری طور پر کھولنے،

ڈویژنل کالج روڈ پر خود رو پودے ختم کرکے گرین بیلٹ بنانے کی ہدایت کی. کمشنر کے معائنہ کے دوران گرین بیلٹ پر بکریوں کے پودے کھانے کے خلاف مالک کے خلاف استغاثہ دینے کاحکم دیا.

کمشنر نے پل پیارے والی پر گزشتہ روز ہونے والے کوچز حادثہ کی جگہ کا بھی معائنہ کیا اور حادثات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں.

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یارکے علاوہ محمد عمران جتوئی، ثناء محمد، محمد افضل جتوئی اوردیگر ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

ملتان فوکر حادثہ میں شہید ہونے والے ڈیرہ غازی خان کے کیپٹن نوید طارق کی پندرہویں برسی سادگی سے ان کے آبائی شہر جامپور میں میں ادا کی گئی۔

نوید طارق شہید کی برسی ہرسال سادگی سے خیابان سرور میں ادا کی جاتی ہے تاہم امسال شہید کے بھائی کی خواہش پر برسی دس جولائی کو آبائی شہر جام پور میں منائی گئی۔

ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے علاوہ حافظ اللہ بخش نے دعائے مغفرت کرائی۔شہید کیپٹن نوید طارق کے غم زدہ بھائیوں اور ورثاء،سربراہ خاندان حاجی

محمد اسلم فراز،ڈاکٹر محمد جمیل طارق،انجینئر جہانگیر طارق، تنویر طارق،جاوید طارق،اسد مسعود محمد احمد،

فرخ فراز،فیصل فراز،فہد فراز اور دیگر نے بتایا کہ پندرہ سال قبل دس جولائی کو ملتان میں فوکر طیارہ اڑان کے دس منٹ بعد سورج میانی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوا۔

کیپٹن نوید طارق نے گرنے والے طیارے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ ان کا جسد خاکی جلنے سے محفوظ رہا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021ء بارہویں کے

امتحان میں پرائیویٹ امیدواروں کو اب آن لائن بورڈ کی ویب سائیٹ سے رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کر کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے پاس بورڈ کی طرف سے ارسال کردہ باقاعدہ رولنمبر سلپ نہ ہو تو

وہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkسے رولنمبرسلپ ڈاون لوڈ کر لے اور اپنا پاسپورٹ سائز کلرڈ فوٹو گراف جو کسی سرکاری یا الحاق شدہ پرائیویٹ ہائر

سکینڈری سکول،کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ ہو ساتھ لے جا کر امتحانی سنٹر میں بیٹھنے کا اہل ہے.

%d bloggers like this: