مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

لندن: پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔

لندن:

پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 6 بجے شروع ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ کی سیریز سے باہر ہو گئے،

حارث رؤف ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ایک روزہ میچز کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 8 سے 20 جولائی تک تین

ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، شاہین آفریدی،

حسن علی، محمد رضوان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچ کی سیریز سے قبل عالمی وبا کورونا نے

انگلش ٹیم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسکواڈ میں شامل 3 کھلاڑیوں اور عملے کے 4 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم میں زیادہ تر نئے کھلاڑی ہوں گے

اور یوں پاکستان ٹیم کے پاس 46سال بعد انگلینڈ کی سرزمین پر ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کا سنہری موقع ہے۔

%d bloggers like this: