اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

عوامی سہولت کے پیش نظر عید الاضحی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مویشی منڈیاں و سیل پوائنٹس قائم کیئے جا رہے ہیں۔

محمد پور ،کوٹلہ نصیر اور روجھان کی روائتی مویشی منڈیوں کے علاوہ 9سیل پوائنٹس جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے بنائے جائیں گے ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے عیدالضحیٰ کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹ پر جانوروں کے لئے سائے کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے ۔

علاوہ ازیں پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں موجود ہونا چاہئے ۔اس سلسلے میں سستی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ مویشی سیل پوائنٹس کے علاوہ کھلے عام مویشی فروخت کرنے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیاں گزشتہ سالوں کی نسبت وسیع جگہوں پر قائم کی جائیں تاکہ سماجی فاصلے کے بنیادی اصول پر عمل درآمد میں کسی طور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ مقررہ سیل پوائنٹس پر جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے آنے والے افرا دکورونا وائرس کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے

خود کو اور دوسروں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر جانوروں کی کھلے عام فروخت کی اجازت ہر گزنہیں ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ عید کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لئے پلان کو حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کریں۔


راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع راجن پور کی تحصیل جام پو راور فاضل پور میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرزکے قیام کیلئے رقبہ کے

انتقالات کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ۔ بجٹ 2021-22میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج محمد پور اور ضلع میں دس بوائز پرائمری سکولوں کے قیام کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

جاری منصوبوں کے ساتھ نئے منصوبوں کیلئے خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔

منصوبوں کی تکمیل سے تعلیمی معیار بہتر ہونے کے ساتھ نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم کے دروازے کھلیں گے ۔


راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کویکم اگست تک جاری رکھا جا ئے گا۔

عید کے ایام میں صفائی کے خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں

سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو رنگ و روغن کر کے خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔

علاوہ ازیں شہر بھر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

%d bloggers like this: