اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کینیڈا میں پاکستانی نژادخاندان کےقتل پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

پاکستانی نژاد فیملی کو دہشت گردی کانشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بین الاقوامی برادری کو مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا افسوسناک ہے۔

واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

پاکستانی نژاد فیملی کو دہشت گردی کانشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کےقتل کاواقعہ افسوسناک ہے۔

پاکستانی نژاد فیملی کو دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعے میں اسلاموفوبیا کا عنصر ہے۔

ہمارے قونصل جنرل ٹورنٹو نےبتایا کہ پولیس کا رویہ اطمینان بخش ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد فیملی کےتمام افرادکی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

متاثرہ فیملی کے لواحقین نے وہیں تدفین کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

%d bloggers like this: