مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجنپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

حکومت پنجاب کی جانب سے ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ پروگرام بارے ایپ پر موصول ہونے والی شکایت کو 72گھنٹوں کے اند ر اندر حل کرنے کا حکم۔اس حوالے سے کسی قسم کی سستی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ضلع راجن پور میں مہم کے 9ویں روز7067مقامات پرصفائی، ملبہ اٹھانے، وال چاکنگ ختم کرنے اور غیر قانونی بینرز اتارنے سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں جبکہ 155شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر پنجاب کے تمام اضلاع کے درمیان خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت بھرپور مقابلے کی فضا ہے جس میں تمام اضلاع،

میونسپل سروسز کے ادارے صفائی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں بلکہ شہروں کی خوبصورتی کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

گلی محلوں، سٹرکوں، بجلی، سٹریٹ لائٹس پر لگے خستہ حال بینرز، پوسٹرز ہٹائے جارہے ہیں۔پروگرام کے تیسرے ہفتے میں تمام سرکاری دفاتر کی صفائی کا آغاز کر دیا جائے گااور دفاتر کو صاف ستھرا ،خوبصورت بنایا جائے گا۔


راجن پور

”ماحولیات کا عالمی دن“ہر سال 5جون کو منایا جاتا ہے ۔اس دن کے منانے کا مقصد ماحول کے تحفظ کے لئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔

اس حوالے سے آج ضلع راجن پور میں بھی آگاہی واک کی گئی ۔جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات راجن پور نے کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واک گرڈ چوک سے شروع ہوئی اور ضلعی دفتر ماحولیات پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس واک میں ضلع بھر سے بھٹہ مالکان کے علاوہ اسٹاف محکمہ ماحولیات اور شہر یوں نے شرکت کی۔

واک کے شرکا نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور آلودگی کو کم کرنے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔


حاجی پور شریف
پریس کلب حاجی پورشریف کا مذمتی اجلاس صدر شاہد عدیل مٹھا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحصیل جامپور کےصحافی احمد نواز راں پر درج من گھڑت وبے بنیاد

مقدمے کی شدید مذمت کی گئی انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافیوں پر حملے اور من گھڑت مقدمات کی مذمت کرتے ہیں

اور ایم این اے این اے 193 سردار جعفر لغاری کے پی اے قاسم لنگرانہ کی طرف سے کرائے گئے

جھوٹے مقدمے کو فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پرحنیف بٹ نواز شریف بلانی سلیم گوری ارشد سولنگی جام

سرمد وسیم مکول فرید نواز اسلم ٹوکہ عامر ملک ودیگر بھی موجود تھے.

%d bloggers like this: